ماہنامہ رشد کا علم قراءات نمبر (دوم)
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 935
علم قراءت کے موضوع پر ماہنامہ رشد کی یہ دوسری خصوصی اشاعت ہے-قرآن مجید علوم کا بیش بہا خزانہ اور گرانقدر مخزن ہے، علوم القرآن میں علم القراء ت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے لیکن دیگر علوم کی طرح یہ علم بھی قحط الرجال کا شکار ہے۔ علم القراء ا ت کی اس اہمیت کے پیش نظر ادارہ ماہنامہ رشد کی جانب سے ان خصوصی نمبرز کی اشاعت اس علم کی بہت بڑی خدمت ہے۔مجلہ کے عناوین اور مقالات جہاں ایک قاری کو بہت سی علمی معلومات فراہم کرتے ہیں وہاں ایک محقق کو مزید تحقیق کے لیے بہت سے پہلوؤں کی راہنمائی بھی کرتے ہیں۔ ان عنوانات کا انتخاب ادارہ کا علم القراء ت سے گہری دلچسپی کا مظہر بھی ہے۔اس مجلہ کا ہر مقالہ علمی اعتبار سے ایک خصوصی اہمیت کا حامل ہے خصوصاً علم القراء ت سے متعلق کتب کی فہرست، بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹیوں میں لکھے گئے تحقیقی مقالات کی فہرست اور مخطوطات کی فہرست محققین کے لیے بہت سُود مند ہوگی۔ ۹۳۵ صفحات پر مشتمل یہ ضخیم مجلہ 53 مقالات پر مشتمل ہے۔ اس ادارہ سے شائع ہونے والا ماہنامہ ”محدث“ تحقیق کی دنیا میں اہم مقام کا حامل ہے، تحقیق کی وہ روایت اس مجلہ کے مقالات میں بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔ بایں وجہ اس مجلہ کو علم القراء ت کا انسائیکلو پیڈیا کہنا بے جا نہ ہوگا۔ ادارہ رشد کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد خصوصی نمبرز شائع ہوچکے ہیں ان نمبرز میں قراء ت کا یہ خصوصی نمبر ایک بہترین علمی اضافہ ہے۔جبکہ تیسرا نمبر بھی زیور طبع سے آراستہ ہو رہا ہے جیسے ہی مکمل ہوگا تو افادہ عام کے لیے اس کو بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا-ان شاء اللہ
عناوین | صفحہ نمبر | |
آئینہ رشد | ||
فہرست مضامین | 1 | |
قرآن مجید کا صوتی جمال اور اسلامی کلچر | 4 | |
حدیث وسنت | ||
نبی کریم ﷺ کی قرأ ت کا مجموعہ | 14 | |
حجیت قراءات | ||
قراءا ت متواترہ کی حجیت | 29 | |
قرآن مجید میں قراءتوں کا اختلاف | 45 | |
قراءات متواترہ کا ثبوت اورا نکار قراءات کا حکم | 52 | |
قراءات متواترہ سبعہ وعشرہ(فسانہ یا حقیقت) | 60 | |
جمع قرآن اور مصاحف عثمانیہ میں قراءات | 83 | |
متنوع قراءات کا ثبوت اور مصاحف عثمانیہ | 97 | |
فتاوی جات | ||
آئمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاوی جات | 106 | |
حجیت قراءات ۔۔۔جمیع مکاتب فکر کا متفقہ فتوی | 124 | |
معزز مفتیان کے تفصیلی فتاوی جات | 136 | |
تاریخ قراءات | ||
اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام | 190 | |
حدیث سبعہ احرف | ||
سبعہ احرف سے کیا مراد ہے ؟ | 216 | |
حدیث سبعہ احرف متشابہات میں سے ہے؟ | 243 | |
حدیث سبعہ احرف او راس کا مفہوم | 259 | |
احرف سبعہ اور ان کامفہوم | 286 | |
حدیث سبعہ احرف ۔۔۔۔۔ایک جائزہ | 298 | |
مباحث قراءات | ||
قراءات کی حجیت،اہمیت اورامت کا تعامل | 308 | |
تعارف علم القراءات۔۔۔اہم سوالات و جوابات | 318 | |
ضابطہ ثبوت قراءات کا تفصیلی جائزہ | 326 | |
قراءات قرآنیہ کی اساس۔۔۔۔تلقی وسماع | 375 | |
اعجاز قرآنی | ||
احکام فقہ میں قراءات قرآنیہ کے اثرات | 398 | |
علم تفسیر پر قراءات قرآنیہ کے اثرات | 412 | |
رسم قرآنی کا اعجاز اور اس کےمعانی پر اثرات | 430 | |
تحقيق و تنقيد | ||
نظریہ النحوالقرآنی ۔۔۔۔۔۔ایک تحقیقی جائزہ | 449 | |
تواتر کامفہوم اور ثبوت قرآن کاضابطہ | 478 | |
نماز میں قراءات متواترہ کی تلاوت | 494 | |
الحال والمرتحل ۔۔۔شرعی حیثیت | 513 | |
بین السورتین تکبیرات۔۔۔۔تحقیقی جائزہ | 522 | |
مروجہ محافل قراءات ۔۔۔ناقدانہ جائزہ | 539 | |
انکار قراءات | ||
علم الضبط کاآغازوارتقاء اور ممیزات | 614 | |
جدید قواعد املا پر کتابت مصاحف کی ممانعت | 636 | |
رسم عثمانی کا التزام اور علمائے امت کی آراء | 647 | |
علم وقف وابتداء۔۔۔۔تعارفی جائزہ | 670 | |
متفرقات | ||
محدث قراء کرام | 676 | |
مفسر قراء کرام | 700 | |
فقہائے احناف میں قراء کرام | 706 | |
فقہائے مالکیہ میں قراء کرام | 708 | |
فقہائے شافعیہ میں قراء کرام | 711 | |
فقہائے حنابلہ میں قراء کرام | 714 | |
نحوی ولغوی قراء کرام | 721 | |
قدیم مؤلفین میں سےقراء کرام | 734 | |
انٹرویوز | ||
مولانا حافظ عبد الرحمن مدنی سے ملاقات | 756 | |
قاری محمد ادریس العاصم سے ملاقات | 778 | |
کتابیات | ||
سابقہ ادوار میں لکھی گئیں کتب قراءات کا جائزہ | 793 | |
جامعات میں تجویدوقراءات پر لکھے گئے مقالات | 821 | |
علم قراءات کے متعلقہ مخطوطات۔۔۔تعارف | 825 | |
کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ | 861 | |
سیروسوانح | ||
امام ابوالقاسم الشاطبی ؒ | 875 | |
علامہ علی محمد الضباع ؒ | 889 | |
ادارہ | ||
اخبارالجامعہ | 904 | |
قراءت نمبرکے بارے میں تبصرے | 907 |