ماہنامہ رشد کا علم قراءات نمبر (اول)
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 719
ہمارا عمومی مشاہدہ یہ ہے کہ کالجوں،یونیورسٹیوں کے وہ جرائد جنہیں طلبہ اپنے اَساتذہ کی رہنمائی میں مرتب کرتے ہیں عموماً معیاری اور تحقیقی نہیں ہوتے بلکہ ان کا اجراء اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ طلبہ کو تحریر وتدوین کی مشق کا موقع ملے جائے اور عملی کام کر کے اس شعبے میں ان کی صلاحیتیں نکھر جائیں۔ دینی جامعات کے ترجمان جرائد کا حال خاصہ پتلا ہے چہ جائیکہ کسی دینی جامعہ کے ایسے جریدے کی وقیع علمی حیثیت مشاہدے میں آئے جو اصلاً طلبہ مجلہ ہو۔ اس لحاظ سے ماہنامہ رشد کازیر نظر شمارہ ایک استثنائی مثال ہے جو دقیع علمی وتحقیقی حیثیت کا حامل ہے ۔ اس میں علم قراء ات جیسے ادق موضوع پر خصوصی علمی و تحقیقی مضامین شائع کئے گئے ہیں۔ماہنامہ’ رشد‘ کے اس شمارے کے مطالعے سے اس کے مضامین کے تنوع کا اندازہ ہوتا ہے۔ اس میں ایک طرف منکرین قراء ات اورمستشرقین کے اعتراضات کا مسکت جواب دیا گیا ہے تو دوسر ی طرف قراءات کے اثبات اوران کے شرعی دلائل اورعقلی استدلالات وفوائد کابھی تفصیلی ذکر کیا گیا ہے اور وہ بھی عمدہ اسلوب میں مترددین ومتشکّکین کی عقلی گرہیں کھولتا ہے۔ مزید یہ کہ مرتبین نے اس مجلہ میں علم تجوید وقراءات کے متعلق رسائل وجرائد میں شائع ہونے والے مضامین کا اشاریہ شائع کر کے گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس شمارہ میں 1933ء سے لے کر اب تک 400 سے زائد مضامین کا اشاریہ مرتب کیا گیا ہے اور اسے علم قراءات ، حجیت و انکار قراءات، تدوین آداب تلاوت، قرآنی معلومات، فتاویٰ، قراء کا تعارف اور انٹرویو ز جیسے عنوانات کے تحت مصنف وار اور الف بائی ترتیب سے جمع کیا گیاہے، جس نے طالبان علم کے لئے اس ذخیرہٴ علم سے استفادے کو آسان بنا دیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مدارس دینیہ میں قراءات کی ضرورت |
2 |
|
فاقرءوا ما تیسر من القرآن |
23 |
|
احادیث مبارکہ میں وارد شدہ قراءات |
17 |
|
قرآن کریم کے متنوع لہجات اور ان کی حجیت |
40 |
|
احادیث کی روشنی میں ثبوت قراءات |
45 |
|
برصغیر پاک وہندمیں تجوید وقراءات کا آغاز |
68 |
|
متعدد قراءات کو ثابت کرنے والی جملہ احادیث |
103 |
|
سبعہ احرف سے مراد اور قراءات عشرہ کی حجیت |
126 |
|
قرآن کے سات حروف |
141 |
|
قراءات عشرہ کی اسانید اور ان کا تواتر |
174 |
|
تعارف علم قراءات—اہم سوالات وجوابات |
244 |
|
اختلاف قراءات قرآنیہ اور مستشرقین |
392 |
|
قراءات قرآنیہ کا مقام اور مستشرقین کے شبہات |
420 |
|
منکر قراءات علامہ تمنا عمادی کا نظریات کا جائزہ |
455 |
|
قرآن اور قراءات قرآنیہ کے ثابت ہونے کا ذریعہ |
476 |
|
مصحف مدینہ کی اہمیت اور تعارف |
580 |
|
اشاریہ برموضوع علم تجوید وقراءات |
701 |