مولانا احمد دین گکھڑوی
مصنف : محمد اسحاق بھٹی
صفحات: 249
مولانا احمددین گھکڑوی بہت بڑے مناظراور جلیل القدر عالمِ دین تھے 1900ء میں ضلع گوجرانوالہ کے ایک مشہور مقام گکھڑ میں پیداہوئےاور مختلف اہل علم سےدینی تعلیم حاصل کی ۔مولانا ابھی کم عمر ہی تھے کہ والدگرامی انتقال کرگئے لیکن انہوں نے اپنی تعلیم کو جاری رکھا دورانِ تعلیم ہی مولانا احمد دین کووعظ وتقریرکا شوق پیدا ہوگیا تھا وہ بدعات او رغیراسلامی رسوم ورواج کے سخت خلاف تھے اور ان پرکھل کر تنقید کرتےتھے ذہن ابتداہی سے مناظرانہ تھا دینی تعلیم سے فراغت کے بعد وہ باقاعدہ طور سے تقریبا 1920میں مناظرے اور تقریر کےمیدان میں اترے۔پھر عیسائیوں ،شیعوں، مرزائیوں اور بریلویوں سےان کے بے شمار مناظرے ہوئے او راس زمانے میں ان کے مناظروں کی سامعہ نواز گونج دور دور تک سنی گئی اور کامیاب مناظرکی حیثیت سے معروف ہوئے ۔زیر نظر کتاب معروف مؤرخ اہل حدیث مصنف کتب کثیرہ مولاناکی امحمد اسحاق بھٹی ﷾ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے مولانا احمد دین کگھڑوی کی دینی ، تبلیغی وعوتی خدمات او ربالخصوص ان کے مناظروں کی روداد اور واقعات کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے اللہ مولانا احمدین کے درجات بلند فرمائے اور ان کی قبر پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور مصنف کتاب مولانا بھٹی صاحب کو تندورستی اور صحت عطا فرمائے اور ان دین ِاسلام کے لیے ان کی خدمات کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش گفتار | 7 | |
حرفے چند | 17 | |
پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علمائے کرام | 35 | |
دوسرا باب گوجراں والا کے چند علمائے کرام | 42 | |
تیسرا باب خاندانی پس منظر | 56 | |
چوتھا باب ولادت حصول علم اور اساتذہ | 63 | |
پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے | 72 | |
چھٹا باب علمائے احناف سے مناظرے | 75 | |
ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے | 92 | |
آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے | 97 | |
نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے | 100 | |
دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ | 109 | |
گیارھواں باب چند رفقائے کرام | 118 | |
بارہواں باب چند واقعات ولطائف | 125 | |
تیرہواں باب خطیب کی حیثیت سے | 132 | |
چودہواں باب مدرس کی حیثیت سے | 139 | |
پندرہواں باب اخلاق وعادات | 144 | |
سولہواں باب تصانیف | 149 | |
سترہواں باب واقعات و معمولات کی ایک جھلک | 178 | |
اٹھارواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات | 189 | |
انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوب گرامی | 196 | |
بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات | 205 | |
اکیسواں باب مولانا گکھڑوی کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات | 208 | |
بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات | 219 | |
تیئسواں باب وفات | 229 | |
چوبیسواں باب مولانا گکھڑوی علیہ الرحمہ کے دو خواب | 239 | |
پچیسواں باب مولانا احمد دین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردادیں | 245 |