مولانا عبد الرحیم اشرف حیات و خدمات جلد اول
مصنف : ڈاکٹر زاہد اشرف
صفحات: 442
مولانا حکیم عبد الرحیم اشرف رحمہ اللہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔مولانا موصوف 1922ء میں ضلع امرتسر کے ایک قصبے ویرووال میں پیدا ہوئے ۔1930ء میں سکول کی تعلیم چھوڑ کر ’’ مدرسہ دار لعلوم شمسیہ عربیہ‘‘ میں دخلہ لیا اور 1938ء میں سند فراغت حاصل کی۔حکیم عبد الرحیم اشرف رحمہ اللہ نے شروع سے لے کر آخر تک تمام مروجہ علوم دینیہ کی تحصیل مولانا عبد اللہ ویرووالوی رحمہ اللہ سے کی ۔مدرسے سے فراغت کے بعد اپنے استاد محترم کے حکم نما مشورے سے اپنی مادر علمی میں ہی تدریسی خدمات بھی انجام دیتے رہے۔مولانا تدریس کےساتھ ساتھ مضمون نگاری بھی کرتے تھے قیام پاکستان سے قبل انکے مضامین مختلف معروف مجلات(اخبار اہل حدیث امرتسر، تنظیم اہل حدیث ،روپڑ، سہ روزہ کوثر ،لاہور )میں شائع ہوتےرہے ۔قیام پاکستان کےبعد لائل پور (فیصل آباد) آئے اور پھر اسی شہر میں عمر گزار دی۔فیصل آباد میں مرحوم نے اشرف لیبارٹریز کے نام سے ایک طبی ادارے کی بنیاد رکھی اور کتب و رسائل طبع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا۔ مملکت خداداد میں دین اسلام کا نفاذ مولانا صاحب کا دیرینہ خواب تھا۔ فتنہ قادیانیت کے خلاف بھی نہایت سرگرم رہے۔مرحوم نے جناح کالونی ،فیصل آباد میں ایک کوٹھی کرایہ پر لے کر اس میں جامعہ تعلیمات اسلامیہ کی بنیاد رکھی بعد ازاں سرگودھا روڈ پر وسیع وعریض جگہ لے کر وہاں خوبصورت عمارت تعمیر کی ۔مولانا کی ساری زندگی اشاعت دین کےلیے کوشاں رہے ۔حکیم صاحب نے 28؍جون 1996ء کووفات پائی۔ اسی روز نماز عصر کےبعد یونیورسٹی گراؤنڈ،فیصل آباد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔اللہ تعالیٰ کی مرقد پراپنی رحمتوں کانزول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین) زیر نظر کتاب’’مولانا عبدالرحیم اشرف حیات وخدمات ‘‘ مولانا مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر زاہد اشرف (مدیر اعلیٰ ماہنامہ المنبر،فیصل آباد) کی مرتب شدہ ہے مولانا عبدالرحیم پر لکھی یہ کتاب چار حصوں پر مشتمل ہےان میں سے پہلے دو حصے طبع ہوچکے ہیں ۔جلد اول بعض مقتدر سیاسی شخصیات(راجہ ظفر الحق سابق قائد ایوان بالا، میاں طفیل محمدؒ سابق امیر جماعت اسلامی، محمداعجاز الحق سابق وفاقی وزیر حکومت پاکستان، اقبال احمد خان سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان) کے پیغامات اور سولہ علماء کرام ، سترہ اصحاب تعلیم بتیس اہل قلم کی نگارشات اور مولانا عبد الرحیم اشرف مرحوم سے متعلق بارہ منظوم عقیدتوں پر مشتمل ہے۔جلد دوم ان انٹرویوز مشتمل ہے جو مرتب کتاب ہذا نے مختلف قومی وملی اور ملکی وغیر ملکی شخصیات سے اندرون وبیرون ملک کیے۔ان انٹرویوز میں مولانا حکیم عبدالرحیم اشرف علیہ الرحمہ کی حیات وخدمات کے بہت سے زاویوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
جناب راجہ محمد ظفر الحق | 21 |
جناب میاں طفیل محمد رحمہ اللہ | 23 |
جناب محمد اعجازالحق | 25 |
جناب اقبال احمد خان رحمۃ اللہ | 26 |
جناب مولانا جان محمد عباسی رحمہ اللہ | 27 |
نِگارشات علمائے کرام | |
نہ دبنے والے،نہ جھکنے والے | 31 |
انسانی ہمہ گیریت کاحسین مرقع | 41 |
دل سوزودل نواز | 54 |
ملّی شخصیت | 64 |
کشادہ ذہن وسلیم الطبع | 78 |
مجاہد اسلام | 85 |
گوہر شب چراغ تھا،نہ رہا | 94 |
ختم نبوت کاایک جانباز سپاہی | 101 |
اصاغرنوازوعلم پرور | 104 |
ایک ہمہ اوصاف شخصیت | 108 |
دائم الذکر بزرگ | 113 |
عطیہ خداوندی | 117 |
خداترس،فرض شناس | 120 |
معتبر اورمعزز | 123 |
علم بردارِ وحدت | 127 |
حیاتِ اشرف کےلازوال باب | 131 |
نِگارشات اصحاب تعلیم | |
نصف صدی کاقصہ ہے…. | 135 |
عالمِ شش جہات | 147 |
استقامت کاکوہِ گراں | 158 |
دانا وبینا انسان | 173 |
ایک کثیر الجہات شخصیت | 176 |
درد مندِ ملتِ اسلامیہ | 179 |
قادیانیت،شکن | 183 |
ایک متحرک دینی شخصیت | 185 |
بلاکےمتحرک | 191 |
مولاناعبدالرحیم اشرف رحمہ اللہ۔ایک بہت پرانی یاد | 195 |
اپنی ذات میں انجمن | 198 |
پیکرِ دعوت وعزیمت | 204 |
چھوٹی قامت کےبڑےانسان | 212 |
شعلہ بیان خطیب | 215 |
جامع مالات | 218 |
علم وعمل میں بےمثال | 220 |
عظیم قلم کاروخطیب | 223 |
نگارشات اہل قلم | |
تذکرہ ایک نابغہ وعبقری کا | 229 |
فیصل آبادکابانی | 250 |
کامیاب مشنری | 254 |
شب زندہ دار | 260 |
اسلامی زندگی کےپیکرِ جمیل | 266 |
حق گواورجری | 275 |
دینِ حق کے مخلص مبلغ | 289 |
پیکرِ عزم وہمت | 299 |
اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تابندہ مثال | 303 |
بڑاآدمی | 308 |
مردِ خدا | 314 |
مجاہد ختم نبوت | 320 |
ولی اللہ | 325 |
میرے مربّی ،میرے محسن | 335 |
نفاذِ اسلام کی خواہش مند ایک عہد ساز شخصیت | 343 |
ان کاشماراکابرِجماعت میں ہوتا تھا | 349 |
روشن مینار | 353 |
مستجاب الدعوات | 359 |
عالی ظرف مشیر | 363 |
پیکرِ خلوص ومحبت | 367 |
آسمانِ علم وعمل کادرخشاں ستارہ | 372 |
اشرف بھی،ممتاز بھی | 375 |
مردم شناس | 379 |
پیکرِ علم وحکمت | 383 |
تاریخ سازوتحریک ساز | 386 |
متین ومتدین | 388 |
دینی بصیرت کے حامل | 379 |
شمعِ ملت بیضا | 399 |
دعوت الی اللہ کےپیکر | 405 |
داعی اتحادِ امت | 408 |
سچے اورکھرے انسان | 413 |
مشعلِ راہ | 415 |
منظوم عقیدتین | |
تیری تھی ہرآن سنت پرنظر | 419 |
مؤرخ آبِ زرسےکارنامےان کےلکھے گا | 420 |
اس کےقلم سےلرزاں باطل کےسارے رنگ | 421 |
تھاقلزم الفت ومحبت حکیم عبدالرحیم اشرف | 422 |
اک ہمہ رنگ نقشِ تابندہ | 424 |
قطعہ | 425 |
بسوزِدل بچشمِ ترمگر لکھنا پڑا آخر | 426 |
حکیم ملت بیضا کہیں توبات بنے | 427 |
تھاطب کاقافلہ سالار | 428 |
گوہرِ نایاب | 430 |
گلشِ اسلام کاشاداں،شگفتہ پھول تھا | 431 |
کرسکانہ زیرکوئی وقت کاجابر اسے | 432 |