موج کوثر

موج کوثر

 

مصنف : شیخ محمد اکرم

 

صفحات: 368

 

شیخ محمد اکرام (1908۔1971ء)چک جھمرہ (ضلع لائل پور ) میں پیدا ہوئے۔ گورنمٹ کالج لاہور اور آکسفورڈ میں تعلیم پائی ۔ 1933ء میں انڈین سول سروس میں شامل ہوئے اور سوات ، شولا پور، بڑوچ اور پونا میں اعلٰی انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ آپ پونا کے پہلے ہندوستانی کلکٹر اور دسٹرکٹ مجسٹریٹ تھے۔ قیام پاکستان کے بعد اطلاعات اور نشریات کے ڈپٹی سیکرٹری مقرر ہوئے۔ پھر وزارت اطلاعات و نشریات کے جائنٹ سیکرٹری اور بعد میں کچھ مدت کے لیے سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 1955ء سے 1957ء تک مشرقی پاکستان میں متعین رہے ، پہلے کمشنر ڈھاکہ اور پھر ممبر بورڈ آف ریونیو کی حیثیت سے ۔1958ء تک محکمہ اوقاف کے ناظم اعلیٰ پاکستان مقرر ہوئے۔دفتری کاموں کے ساتھ ساتھ ادبی سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔ ہندی مسلمانوں کی ثقافتی اور مذہبی تاریخ لکھی جو تین جلدوں میں شائع ہوئی۔ آب کوثر ، رود کوثر ، موج کوثر ، غالب اور شبلی کے سوانح بھی مرتب کیے۔ برصغیر پاک و ہند کی فارسی شاعری کا ایک مجموعہ ارمغان پاک مرتب کیا۔ جو1950 ء میں شائع ہوا۔  علمی خدمات کی بنا پر حکومت ایران نے آپ کو نشان سپاس اور حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز کے اعزازات عطا کیے۔ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری ملی۔ زیر تبصرہ کتاب’’ موج کوثر‘‘شیخ محمد اکرام  کی تصنیف ہے ۔اور یہ سلسلۂ کوثر کی تیسری او رآخری کڑی ہے  جوسن 1800ء سے  لے کر قیام پاکستان تک کی اہم مذہبی ،فکری  اور قومی تحریکوں اور ان کے زعماء وقائدین کے حالات کو کوائف پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے مسلمانانِ برصغیر پاک وہند کی گزشتہ ڈیڑھ سوسال کی علمی تہذیبی ،ثقافتی اور اسلامی وملی تاریخ  نکھر کر سامنے آجاتی ہے اور اس دور کی تحریکوں اور نمایاں شخصیتوں کےبارے میں ضروری معلومات حاصل ہوجاتی ہیں۔بعض احباب کی فرمائش پر یہ کتاب  پبلش کی گئی ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مولانا سید احمد رائے بریلوی 13
صراط مستقیم 18
حج۔جہاد۔شہادت 21
مولانا سید احمد کا مرتبہ 33
خلفائے عظام 36
مولانا عبد الحی 37
مولانا اسمعیل شہید 37
مولوی ولایت علی عظیم آبادیؒ 45
مولوی عنایت علی غاز عظیم آبادیؒ 47
بنگالہ میں احیائے اسلام 57
مسلک ولی الہی اور وہابیت 61
اہل حدیث 65
عام حالات 73
سر سید احمد خانؒ 77
علی گڑھ کالج 88
سر سید کا کردار 99
محسن الملک 111
حالی 123
وقار الملک 128
علی گڑھ تحریک 137
جامعہ ملت دہلی 149
سر سید 156
مولوی چراغ 166
سید امیر علی 168
مرز ا غلام احمد قادیانی جماعت 177
احمدیہ جماعت لاہور 179
تبلیغ اسلام 183
ندوۃ العلماء 187
دیوبند 193
رد عمل 212
شبلی 221
مولانا ابو الکلام آزاد 148
دورِ رد عمل کی خصوصیات 278
تمہید 296
توحید 300
رسالت 309
قرآن حکیم 320
تقلید مغرب 333
خاتمہ 338
مولانا عبید اللہ سندھی
تذکرہ 346
مغربی اور مشرقی روحانیات کا امتزاج 350
ضمیمہ 367

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامیاللہامیرپاکستانپنجابتاریختبصرہتعلیمخدماتشاعریعلمیغالبفارسیقادیانیلٹریچرمعلوماتہندی
Comments (0)
Add Comment