موبائل فون کے ضروری مسائل
مصنف : محمد طفیل احمد مصباحی
صفحات: 192
اللہ تعالیٰ نے انسان پر بے شمار انعامات کئے ہیں۔ انعاماتِ ربانیہ میں سے سرفہرست عقل کی نعمت ہے انسان نے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ اس عظیم نعمت کے ذریعے نوع انسانی کو بے شمار سہولیات فراہم کی ہیں ان میں سے انٹر نیٹ موبائل فون اور دیگر ذرائع ابلاغ سے انسان کو بے شمار فوائد حاصل ہوئے ہیں۔موبائل فون موجودہ دور کی ایک اہم ٹیکنالوجی اور ضرورت بن کر سامنے آیا ہے جس نے چند برسوں میں ہی انسانی زندگیوں پر اپنا تسلط یوں قائم کر لیا کہ ہر چھوٹے سے بڑے تک، خواتین سے مرد تک سبھی موبائل کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتے ہیں۔ مگر یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ ان نعمتوں کا غلط استعمال نوع انسانیت کے لیے مہلک نتائج دے رہا ہے۔ ایک مسلمان کو بحیثیت مسلمان جس طرح کسی بھی چیز کا استعمال اسلامی اصول وقوانین کی روشنی میں کرنا چاہیے اسی طرح موبائل کےاستعمال کے لیے بھی اسلامی اصول وقوانین ان کےپیش نظر رہنے چاہییں۔ زیر تبصرہ کتاب’’موبائل فون کے ضروری مسائل ‘‘ محمد طفیل احمد مصباحی (سب ایڈیٹر ماہنامہ اشرفیہ،اعظم گڑھ یوپی) کی کاوش ہے اس کتاب میں انہوں نے موبائل فون کے فوائد ونقصانات پر بھرپور روشنی ڈالی ہے اور اس کے استعمال کے دینی وشرعی آداب بڑی تفصیل سے بیان کیے ہیں ۔موبائل کال، موبائل میسج،آڈیو، ویڈیو، فوٹوگرافی ،ای میل،آن لائن خریدفروخت اور موبائل فون کے ذریعہ نکاح وطلاق وغیرہ موبائل کے جملہ گوشوں سےمتعلق مسائل بیان کیے ہیں تاکہ اسے شریعت کی حدود میں رہ کر استعمال کیا جائے ۔فاضل مصنف نے جابجا قرآنی آیات، احادیث کریمہ اور فقہی عبارات کے حوالوں سے مزین کر کے کتاب کو قابل اعتماد بنادیا ہےخصوصاً موبائل فون کے صحیح استعمال پر زور دیاگیا ہے اور اس کے غلط اور ناجائز استعمال سے پرہیز کی پوری تلقین کی ہے ۔یہ کتاب موبائل اور ٹیلیفون سے متعلق ایک سو سے زائد جدید فقہی اور شرعی مسائل کاگراں قدرمجموعہ ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے ان کے زورِ قلم میں اضافہ فرمائے اور کتاب کو عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
کلمات تکریم: مناظر اہل سنت حضرت علامہ مفتی محمد مطیع الرحمن رضوی پور نوی دام ظلہ العالی | 9 |
تقریظ جلیل:حضرت علامہ فروغ القادری دام ظلہ العالی | 10 |
تاثرات: حضرت مفتی ناصر حسین مصباحی دام ظلہ | 12 |
کتاب اور منصف : حضرت مولانا مفتی ابرار احمد قادری مصباحی | 15 |
عرض منصف: محمد طفیل احمد مصباحی عفی عنہ | 16 |
موبائل ایک اہم سائنسی ایجاد | 19 |
موبائل کی حکمرانی | 20 |
قرآن سے موبائل کا ثبوت | 21 |
موبائل کے فوائد | 25 |
موبائل کے نقصانات | 28 |
موبائل کا وبال | 29 |
موبائل کی تباہ کاریاں | 30 |
موبائل کی ذہنی اور نفسیاتی بیماری | 32 |
موبائل اور انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد | 34 |
موبائل ضرورت یا فیشن | 38 |
موبائل کی خرید وفرخت سےمتعلق مسائل | 40 |
موبائل خریدنا اور بیچنا جائز ہے | 42 |
گارنٹی یا وارنٹی کی شرط کے ساتھ موبائل کی خرید وفروخت | 45 |
نقد اور ادھار موبائل کی قیمت الگ الگ رکھنا | 46 |
قسطوں پر موبائل بیجنے اور خریدنے کا حکم | 47 |
سلم یا استصناع کے طور پر موبائل کی خرید وفروخت | 47 |
ایک ہزار کاموبائل پانچ ہزار میں بیچنا | 49 |
چریا ہوا موبائل بیچنا اور خریدنا حرام ہے | 50 |
موبائل کی تجارت اور مرمت سے متعلق اسلامی ہدایات | 51 |
موبائل پر گفتگو کا اسلامی طریقہ | 54 |
موبائل پر پہلے سلام کون کرے؟ | 55 |
موبائل کے سلام کا جواب واجب ہے | 58 |
موبائل پر السلام علیکم کے بجائے ہیلو کہنا | 60 |
موبائل سے غیر مسلم کو سلام کرنا | 61 |
موبائل پر گفتگو کا انداز | 63 |
موبائل پر اپنا تعارف کرانے کا غلط طریقہ | 64 |
موبائل پر گفتگو کے مناسب اوقات | 66 |
غور و فکر کا مقام! | 68 |
مسلم عورتوں کے لیے موبائل کا استعمال | 69 |
موبائل کی گھنٹی اور رنگ ٹون کیسا ہو؟ | 73 |
موبائل سے جاندار کی تصویر کشی کا حکم | 74 |
موبائل سے غیر جاندار کی تصویر کشی کا حکم | 76 |
موبائل کی اسکرین پر جاندار کی تصویر رکھنے کا حکم | 76 |
موبائل میں محفوظ جاندار کی تصویر کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم | 77 |
موبائل میں کالرا میج کی سیٹنگ | 81 |
موبائل سے گانا سننے کاحکم | 82 |
موبائل اور ویڈیو کرافنگ | 83 |
ایک فقہی ضابطہ | 88 |
موبائل اور اپریل فل | 91 |
مسجد کے پندرہ آداب | 98 |
موبائل پر گیم کھیلنے کا شرعی حکم | 102 |
لہو ولعب کیا ہیں؟ | 103 |
موبائل پر ناجائز ویڈیو اور فلمیں دیکھنے کا شرعی حکم | 105 |
بلو ٹوتھ کے ذریعہ آڈیو ویڈیو بھیجنے کا حکم | 103 |
موبائل پر قوالی سننے کا حکم | 106 |
ایک شبہہ کا ازالہ | 108 |
ایک ضروری تنبیہ | 108 |
موبائل پر کار ٹون بنانے کا حکم | 109 |
دوران نماوز تین بار گھنٹی بند کرنے کا حکم | 113 |
عمل قلیل اور عمل کثیر کی تعریف | 114 |
موبائل کو آف یا سائیلنٹ کیے غیر نماز پڑھنا | 115 |
موبائل سے میسیج یا ایس ایم ایس بھیجنے کا حکم | 117 |
میسیج کے ذریعہ کیے گئے سلام کے جواب کاحکم | 118 |
میسیج کے ذریعہ نکاح کا مسئلہ | 119 |
نکاح کے شرائط | 120 |
ایک شبہہ کا ازالہ | 120 |
خط وکتابت سے طلاق کا ثبوت | 124 |
موبائل کال سے نکاح کا شرعی حکم | 126 |
موبائل کال سے نکاح درست ہونے کی پہلی صورت | 128 |
موبائل کال سے نکاح درست ہونے کی دوسری صورت | 129 |
موبائل کال سے طلاق کا شرعی حکم | 129 |
میموری کارڈ میں قرآن شریف اور حمد ونعت کی ڈاؤن لوڈنگ | 130 |
موبائل میں گانا اور فلم ڈاؤن لوڈ کرنے اور کرانے کا شرعی حکم | 131 |
موبائل میں گانا اور فلم ڈاؤن لوڈنگ کے کاروبار کا حکم | 132 |
گانا اور فلم لوڈ کرنے کی جرت کا شرعی حکم | 133 |
ملٹی میڈیا موبائل کی ریپیرنگ ارو اس کی اجرت کاحکم | 135 |
موبائل سے قرآن کی سماعت اور سجدہ تلاوت کا مسئلہ | 136 |
موبائل کال یا میسج کے ذریعہ مرید ہونے کا حکم | 138 |
پیر کےلیے شرائط | 138 |
غائبانہ مرید ہونے کا ثبوت | 139 |
مسجد کی بجلی سے موبائل چارج کرنے کاحکم | 141 |
موبائل کے ذریعہ پنج وقتہ اذان دینا | 144 |
ریچارج میں غلطی ہو جائے تو؟ | 145 |
غلطی سے موبائل میں آئے ہوئے بیلنس کا حکم | 145 |
موبائل کے ذریعہ چاند کی گواہی کا شرعی حکم | 146 |
موبائل کی خبروں سے استفاضہ شرعی کا حکم | 147 |
موبائل پر زکوۃ واجب ہے یانہیں؟ | 149 |
موبائل کی تجارت اور کاروبار میں زکوۃ کاحکم | 150 |
سونے اور چاندی کے نصاب کا موجودہ وزن | 151 |
موبائل اور انٹر نیٹ | 153 |
انٹر نیٹ کی مختصر تاریخ | 154 |
موبائل میں قرآن شریف بھرنے اور چھونے وغیرہ کے احکام | 156 |
انٹر نیٹ کے فوائد اور نقصانات | 163 |
امی میل | 165 |
ورلڈ وائڈ ویب | 165 |
سرچ انجن | 166 |
انٹر نیٹ ٹیلی فون | 167 |
انٹر نیٹ چیٹ | 167 |
انٹر نیٹ کا مرس | 168 |
انٹر نیٹ کی تعلیمی سر گرمیاں | 168 |
انٹر نیٹ کا منفی پہلو | 170 |
موبائل پر انٹر نیٹ کے شرعی احکام | 171 |
پرنسل ویب سائٹ | 174 |
سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ | 176 |
موبائل کال انٹر نیٹ اور میسج کے ذریعہ خرید وفروخت کا حکم | 180 |
ایک ضروری تنبیہ | 183 |
موبائل اور فیس بک | 184 |
فیس بک کیا ہے؟ | 185 |
فیس بک کا شرعی حکم | 187 |
وہاٹس ایپ کا شرعی حکم | 189 |
مصادر ومراجع | 191 |