مشکوۃ المصابیح مع الاکمال فی اسماء الرجال جلد سوم
مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی
صفحات: 793
مشکوٰۃ المصابیح حدیث کی ایک معروف کتاب ہے۔ جسے اس کی تالیف کے دور سے ہی اس قدرشرفِ قبولیت حاصل ہے کہ بہت سے لوگوں نے اس کی شروحات ،تعلیقات اور حواشی لکھے حتی خود مصنف کے استاذ محترم نے بھی اپنے لائق شاگرد کی تالیف کی ایک جامع شرح قلمبند فرمائی۔ یہ اعزاز بہت ہی کم لوگوں حاصل ہوا ہوگا۔’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا نام مشکوٰۃ ہے۔کتبِ حدیث کےمجموعات میں اس کا نام سر فہرست ہے او ربہت سے دینی مدارس میں یہ کتاب شاملِ نصاب ہے ۔اس لیے بہت سے اہل علم نے اس کی عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی لکھے ہیں ۔ صاحب مشکوٰۃ نے احادیث مشکوٰۃ کے راویوں اورمخرجین کے علاوہ ااحادیث کےضمن میں آنے والی شخصیات کا بھی ایک الگ کتاب میں بالاختصار تذکرہ کیا ہے جس کا نام ’’ الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ہے مدارسِ اسلامیہ میں پڑھائے جانے والے درسی نسخہ کےآخر میں یہ کتاب مطبوع ہے ۔مشکوٰۃ پڑھنے والے ہر شخص کےلیے ’’الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ کاپڑھنا از حد ضروری ہے۔زیر تبصرہ ’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ کے ترجمہ کے فرائض پروفیسر ابوانس محمد سرور گوہر نے سرانجام دئیے ہیں۔اور انتہائی سلیس اور رواں ترجمہ پوری احیتاط کےساتھ کیاہے۔اس ترجمہ کی نظر ثانی شارح صحیح بخاری ،مفتی جماعت شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد نے انتہائی ذمہ داری سے ادا کی ہے۔ اور احادیث کی تخریج وتحقیق کا فریضہ عصر ِحاضر کےعظیم محقق علامہ حافظ زبیر علی زئی نے عرق ریزی سے سرانجام دیا ہے ۔اوراس میں شامل اشاعت الاکمال کاترجمہ معروف اسلامی سکالر ومضمون نگار ،مترجم کتب کثیرہ پروفیسر ابو حمزہ سعیدمجتبیٰ السعیدی (سابق استاذ حدیث جامعہ لاہورالاسلامیہ ،ورکن مجلس ادارت ماہنامہ محدث،لاہور) کےقلم ہوا ہے ۔کتاب ہذا پر مذکورہ معروف علمی شخصیات کے کام کی وجہ سے زیر تبصرہ ایڈیشن منفرد خصوصیات کا حامل ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کےمصنف،مترجم، محقق ،ناشرین اور کتاب کو تیار کرنے والے دیگر اہل علم کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
کتاب الآداب | 9 | |
سلام کا بیان | 9 | |
اجازت طلب کرنے کا بیان | 21 | |
مصافحہ اور معانقہ کا بیان | 24 | |
بطور تعظیم کھڑے ہونے کا بیان | 30 | |
بیٹھنے ، سونے اورچلنے کا بیان | 34 | |
چھینک مارنے او رجمائی لینے کا بیان | 40 | |
ہنسنے کا بیان | 44 | |
ناموں کا بیان | 46 | |
بیان و شعر کا بیان | 54 | |
حفاظت زبان، غیبت اور گالی کا بیان | 62 | |
وعدے کا بیان | 79 | |
مزاح ( خوش طبع) کا بیان | 82 | |
مفاخرات اور عصبیت کا بیان | 85 | |
حسن سلوک اور صلہ رحمی کرنے کا بیان | 90 | |
مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان | 101 | |
اللہ کے لیے اور اللہ کی طرف سے محبت کا بیان | 115 | |
ہجر ، قطع تعلقی اورغیب جوئی کی ممانعت کا بیان | 123 | |
معاملات میں احتیاط و تحمل اختیار کرنے کا بیان | 130 | |
نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان | 134 | |
غصے اور تکبر کا بیان | 142 | |
ظلم کا بیان | 148 | |
نیکی کاحکم دینے کا بیان | 153 | |
کتاب الرقاق | 162 | |
فقرا کی فضیلت اور نبی ﷺ کی گزران کا بیان | 183 | |
امید اور حرص کا بیان | 193 | |
اللہ کی اطاعت و عبادت کے لیے مال اور عمر سے محبت رکھنے کا بیان | 197 | |
توکل اور صبر کا بیان | 202 | |
ریا وشہرت کا بیان | 209 | |
رونے اورڈرنے کا بیان | 217 | |
لوگوں میں تغیر و تبدل کا بیان | 224 | |
ڈرانے اور نصیحت کرنے کا بیان | 228 | |
کتاب الفتن | 232 | |
جنگوں کا بیان | 244 | |
علامات قیامت کا بیان | 255 | |
قبل از قیامت علامتوں او ردجال کے ذکر کا بیان | 264 | |
ابن صباد کے قصے کا بیان | 279 | |
عیسیٰ کے نزول کا بیان | 285 | |
قرب قیامت اور فوت شدہ پر قیامت قائم ہونے کا بیان | 287 | |
قیامت برے لوگوں پر ہی قائم ہو گی | 289 | |
[کتاب احوال القیامۃ وبدء الخلق ] | 292 | |
صور پھونکنے کا بیان | 292 | |
حشر کا بیان | 296 | |
حساب ، قصاص اور میزان کا بیان | 302 | |
حوض اور شفاعت کا بیان | 310 | |
جنت او راہل جنت کےحال کا بیان | 333 | |
دیدار الہٰی کا بیان | 347 | |
جہنم اورجہنم والوں کا بیان | 352 | |
جنت او ردوزخ کی تخلیق کا بیان | 361 | |
مخلوق کی ابتداء اور انبیاء ؑ کے ذکر کا بیان | 364 | |
[کتاب الفضائل والشمائل ] | 380 | |
سید المرسلین کے فضائل ومناقب کا بیان | 380 | |
رسول اللہ ﷺ کے اسمائے مبارک اور صفات کا بیان | 393 | |
نبی کریم ﷺ کے اخلاق و عادات کا بیان | 402 | |
نبی کریمﷺ کی بعثت اور نزول وحی کا بیان | 413 | |
نبوت کی علامتوں کا بیان | 420 | |
معراج کا بیان | 428 | |
معجزوں کا بیان | 437 | |
کرامتوں کا بیان | 476 | |
صحابہ کرام کی مکہ مکرمہ سےہجرت اور نبی ﷺ کی وفات کا بیان | 482 | |
گزشتہ باب کے متعلقات ( میراث نبویﷺ وغیرہ) کا بیان | 492 | |
قریش کے مناقب اور قبائل کےذکر کا بیان | 494 | |
صحابہ کرام کے مناقب کا بیان | 502 | |
حضرت ابو بکر کے مناقب و فضائل کا بیان | 507 | |
حضرت عمر کے مناقب کا بیان | 513 | |
حضرت عثمان کے مناقب کا بیان | 525 | |
ان تینوں کے مناقب کا بیان | 532 | |
علی بن ابی طالب کے مناقب کا بیان | 534 | |
عشرہ مبشرہ کےمناقب کا بیان | 540 | |
رسول اللہ ﷺ کے گھر والوں کے مناقب کا بیان | 547 | |
نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان | 563 | |
مناقب کا بیان | 567 | |
یمن اور شام اور اویس قرنی کے ذکر کاباب | 590 | |
اس امت کے ثواب کا بیان | 595 | |
الاکمال فی اسماء الرجال | 601 |