مشکوۃ المصابیح مع الاکمال فی اسماء الرجال جلد دوم
مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی
صفحات: 734
مشکوٰۃ المصابیح حدیث کی ایک معروف کتاب ہے۔ جسے اس کی تالیف کے دور سے ہی اس قدرشرفِ قبولیت حاصل ہے کہ بہت سے لوگوں نے اس کی شروحات ،تعلیقات اور حواشی لکھے حتی خود مصنف کے استاذ محترم نے بھی اپنے لائق شاگرد کی تالیف کی ایک جامع شرح قلمبند فرمائی۔ یہ اعزاز بہت ہی کم لوگوں حاصل ہوا ہوگا۔’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا نام مشکوٰۃ ہے۔کتبِ حدیث کےمجموعات میں اس کا نام سر فہرست ہے او ربہت سے دینی مدارس میں یہ کتاب شاملِ نصاب ہے ۔اس لیے بہت سے اہل علم نے اس کی عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی لکھے ہیں ۔ صاحب مشکوٰۃ نے احادیث مشکوٰۃ کے راویوں اورمخرجین کے علاوہ ااحادیث کےضمن میں آنے والی شخصیات کا بھی ایک الگ کتاب میں بالاختصار تذکرہ کیا ہے جس کا نام ’’ الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ہے مدارسِ اسلامیہ میں پڑھائے جانے والے درسی نسخہ کےآخر میں یہ کتاب مطبوع ہے ۔مشکوٰۃ پڑھنے والے ہر شخص کےلیے ’’الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ کاپڑھنا از حد ضروری ہے۔زیر تبصرہ ’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ کے ترجمہ کے فرائض پروفیسر ابوانس محمد سرور گوہر نے سرانجام دئیے ہیں۔اور انتہائی سلیس اور رواں ترجمہ پوری احیتاط کےساتھ کیاہے۔اس ترجمہ کی نظر ثانی شارح صحیح بخاری ،مفتی جماعت شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد نے انتہائی ذمہ داری سے ادا کی ہے۔ اور احادیث کی تخریج وتحقیق کا فریضہ عصر ِحاضر کےعظیم محقق علامہ حافظ زبیر علی زئی نے عرق ریزی سے سرانجام دیا ہے ۔اوراس میں شامل اشاعت الاکمال کاترجمہ معروف اسلامی سکالر ومضمون نگار ،مترجم کتب کثیرہ پروفیسر ابو حمزہ سعیدمجتبیٰ السعیدی (سابق استاذ حدیث جامعہ لاہورالاسلامیہ ،ورکن مجلس ادارت ماہنامہ محدث،لاہور) کےقلم ہوا ہے ۔کتاب ہذا پر مذکورہ معروف علمی شخصیات کے کام کی وجہ سے زیر تبصرہ ایڈیشن منفرد خصوصیات کا حامل ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کےمصنف،مترجم، محقق ،ناشرین اور کتاب کو تیار کرنے والے دیگر اہل علم کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
کتاب الدعوات | 11 | |
اللہ عزو جل کے ذکر اور اس کے تقرب کا بیان | 20 | |
اللہ تعالیٰ کےناموں کا بیان | 30 | |
تسبیح ، تحمید ،تہلیل اور تکبیر کےثواب کا بیان | 34 | |
استغفار و توبہ کا بیان | 44 | |
رحمت باری تعالیٰ کی وسعت کا بیان | 58 | |
صبح وشام اور سوتے وقت کے اذکار کا بیان | 64 | |
مختلف اوقات کی دعاؤں کا بیان | 77 | |
پناہ مانگنے کا بیان | 90 | |
جامع دعاؤں کا بیان | 97 | |
کتاب المناسک | 105 | |
احرام تلبیہ کا بیان | 114 | |
قصہ حجۃ الوداع | 118 | |
مکہ میں داخل ہونے او رطواف کرنے کے آداب کا بیان | 126 | |
وقوف عرفات کا بیان | 134 | |
عرفات او رمزدلفہ سے واپسی کا بیان | 138 | |
کنکریاں مارنے کا بیان | 142 | |
قربانی کا بیان | 145 | |
سرمنڈانے کا بیان | 150 | |
گزشتہ باب کے متعلقات کا بیان | 153 | |
قربانی کے دن خطبہ دینے، ایام تشریق میں کنکریاں مارنے اور وداع کا بیان | 155 | |
احرام والا کن چیزوں سےاجتناب کرے | 161 | |
محرم شکار کرنے سے اجتناب کرے | 166 | |
حج سے منع کیے جانے اور حج کے فوت ہوجانے کا بیان | 170 | |
حرمت مکہ ، اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرمائے | 173 | |
حرمت مدینہ کا بیان ، اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرمائے | 177 | |
کتاب البیوع | 186 | |
کسب اور طلب حلال کا بیان | 186 | |
معاملہ کرنے میں نرمی کرنے کا بیان | 195 | |
اختیار کا بیان | 198 | |
سود کا بیان | 200 | |
ممنوعہ بیوع ( تجارت) کا بیان | 207 | |
مشروط تجارت کا بیان | 217 | |
بیع سلم اوررہن کا بیان | 221 | |
ذخیرہ اندوزی کا بیان | 223 | |
افلاس او رمہلت دینے کا بیان | 225 | |
شراکت او روکالت کا بیان | 234 | |
غصب کرنے اور مستعار لینے کا بیان | 237 | |
شفعہ کا بیان | 244 | |
مساقات اور مزارعت کا بیان | 247 | |
اجارہ کا بیان | 250 | |
بنجر زمین کو آباد کرنے اور پانی کی باری کا بیان | 253 | |
عطیات کا بیان | 258 | |
گزشتہ باب کے متعلقات کا بیان | 260 | |
لقطہ کابیان | 265 | |
کتاب الفرائض | 268 | |
وصیتوں کا بیان | 276 | |
کتاب النکاح | 280 | |
جس کو پیغام نکاح دیا جائے اسے دیکھنے اورپردہ کی چیزوں کا بیان | 285 | |
نکاح میں ’’ولی‘‘ ہونے اورعورت سے اجازت طلب کرنے کا بیان | 292 | |
اعلان نکاح ، خطبہ ؍منگنی اور شرط کا بیان | 296 | |
محرمات کا بیان | 303 | |
مباشرت کا بیان | 310 | |
گزشتہ باب کے متعلقات کا بیان | 314 | |
مہر کا بیان | 316 | |
ولیمہ کا بیان | 319 | |
باری کی تقسیم کا بیان | 324 | |
بیویون کے ساتھ رہن سہن اورہر ایک کے حقوق کا بیان | 327 | |
خلع اور طلاق کا بیان | 338 | |
جس عورت کو تین طلاقیں دی جائیں اس کا بیان | 344 | |
گزشتہ باب کے متعلقات کا بیان | 347 | |
لعان کا بیان | 348 | |
عدت کا بیان | 356 | |
استبراء کا بیان | 361 | |
نان نفقہ اور حق مملوک کا بیان | 363 | |
چھوٹے لڑکے کی عمر بلوغت اور کم سنی میں اس کی تربیت کا بیان | 371 | |
کتاب العتق | 374 | |
مشترکہ غلام کو آزاد کرنے ، قریبی شخص کو خریدنے اور مرض میں آزاد کرنے کا بیان | 377 | |
قسموں اور نذروں کا بیان | 382 | |
نذوروں کا بیان | 387 | |
کتاب القصاص | 393 | |
دیتوں کا بیان | 404 | |
ایسے قصور اور خطائیں جن پر دیت نہیں | 412 | |
قسم کا بیان | 418 | |
مرتدوں اور فساد پھیلانے والوں کوقتل کرنے کا بیان | 420 | |
کتاب الحدود | 427 | |
چوروں کےہاتھ کاٹنے کا بیان | 440 | |
حدود کےبارے میں شفارش کرنے کا بیان | 445 | |
شراب نوشی پر حد قائم کرنے کا بیان | 447 | |
جس شخص پر حد قائم کی جائے اس پر بددعا کرنے کی ممانعت کا بیان | 451 | |
تعزیر کا بیان | 454 | |
شراب اور شراب نوش کی وعید کابیان | 456 | |
کتاب الامارۃ والقضاء | 462 | |
اس بات کا بیان کہ حکام کو رعایا پر آسانی کرنی چاہیے | 478 | |
حکمرانی کرنے اور اس سے ڈرنے کا بیان | 481 | |
حکمرانوں کے وظائف اور ان کے تحائف کا بیان | 486 | |
فیصلوں اور گواہیوں کا بیان | 490 | |
کتاب الجہاد | 498 | |
آلات جہاد یتار کرنے کا بیان | 520 | |
آداب کا سفر کا بیان | 528 | |
کفار کےنام خط لکھنے اور انہیں اسلام کی طرف دعوت دینے کا بیان | 536 | |
جہاد میں قتال ( کے اجر و ثواب ) کا بیان | 541 | |
قیدیوں کے حکم کا بیان | 547 | |
امان دینے کا بیان | 555 | |
مال غنیمت کی تقسیم اور اس میں خیانت کرنے کا بیان | 558 | |
جزیہ کا بیان | 575 | |
یہودیوں کو جزیرۂ عرب سے نکالنے کا بیان | 583 | |
مال فے کا بیان | 586 |