مشکوۃ المصابیح جلد پنجم

مشکوۃ المصابیح جلد پنجم

 

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

 

صفحات: 507

 

اللہ تعالی کی رسی یعنی  قرآن کریم  کے ساتھ انسان کا  تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب  تک  قرآن کریم کی  تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی  آپ کے طریقہ سے نہ ہو  اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے  جب تک اس علم پر عمل  نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں  سے   ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘  کے نام سے معروف    ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے  امام بغوی  نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ  خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔اس  کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم کیے گئے  اور  جید علماء کرام  نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا  ہے ۔ یہ  مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے  تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے  بھی  روشنی کامینارہ  ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ  ایسا ذخیرہ ہے  کہ جوہر  ایک  مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے  کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔زیرتبصرہ   مشکوٰۃ المصابیح کا نسخہ   سیدمحمد  عبداللہ   غزنوی کے   فرزند جلیل   سید محمد عبدالاول غزنوی کا ترجمہ وفوائد   پانچ مجلدات پر مشتمل ہےاور اس میں احادیث کی تخریج  کےساتھ ساتھ شیخ ناصرالدین البانی کی  طرف سے حکم الحدیث کے عنوان  سے صحت وضعف کا حکم  لگا کر حدیث کی اہمیت کو واضح کیاگیاہے ۔محترم  حافظ عبد لخبیر اویسی اور  پروفیسر ابو انس محمدسرور گوہر نے  اس میں  تسہیل ترجمہ وحواشی کا  کام  انتہائی خوش اسلوبی سے کیا  ہے ۔جس  کی وجہ سے  قاری کےلیے     سید عبد الاول غزنویکے ترجمہ وفوائد سے  استفادہ کرنا آسان ہوگیا ہے ۔ اللہ  تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی مساعی جمیلہ کو شرف ِقبولیت سے  نواز ے ۔جلد اول  کے  شروع میں  ائمہ  محدثین  کے  حالات واحوال پر  مشتمل  طویل  مقدمہ اور  جلد پنجم کے  آخر میں’’ الاکمال فی اسماء الرجال ‘‘کا ترجمہ بھی شامل  اشاعت  ہے  جو کہ طالبانِ حدیث کے لیے  انتہائی مفید ہے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
فضائل اور خصائل کا بیان 5
سید المرسلین ﷺ کے فضائل و مناقب کا بیان 5
نبی ﷺ کے اسماء مبارک اور صفات کا بیان 22
نبی کریم ﷺ کے اخلاق و عادات کا بیان 33
نبی کریم ﷺ کی بعثت اور نزول وحی کا بیان 47
نبوت کی علامات کا بیان 57
معراج کا بیان 67
معجزات کا بیان 79
کرامات کا بیان 136
نبی کریم ﷺ کی وفات کا بیان 143
وصیت کا بیان 153
مناقب کا بیان 159
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان 170
سیدنا ابوبکر ؓکے مناقب و فضائل کا بیان 176
سیدنا عمر ؓکے مناقب و فضائل کا بیان 183
سیدنا ابوبکر ؓکے مناقب و فضائل کا بیان 194
ان تینوں کے مناقب کا بیان 208
مناقب کا جامع بیان 256
جامع بخاری میں مذکور اہل بدر کے اسماء گرامی 287
اس امت کے ثواب کا بیان 297
الاکمال فی اسماء الرجال 305

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاللہانسانبخاریتحقیقترجمہحدیثدینسنتصحتعلمعلماءفضائلقرآنمدارسمسائلمسلماننظروحی
Comments (0)
Add Comment