مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد اول

مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد اول

 

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

 

صفحات: 665

 

اس وقت آپ کے سامنے ’مشکوٰۃ المصابیح‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ ’مشکوٰۃ المصابیح‘ احادیث کا وہ مجموعہ ہےجسے امام بغوی نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر خطیب تبریزی نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی۔مزید برآں ہر فصل میں ایک باب کا اضافہ کیا۔’مشکوۃ المصابیح‘ کو تین فصول میں تقسیم کیا گیا ہےپہلی فصل میں  صحیح بخاری و مسلم کی احادیث بیان کی گئی ہیں۔ دوسری فصل میں وہ احادیث ہیں جن کو دیگر ائمہ نے اپنی کتب میں نقل کیا ہے۔ تیسری فصل میں شروط کے تحت ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں باب کا مضمون پایا جاتا ہے۔ ’مشکوۃ المصابیح‘ کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم شائع ہوچکے ہیں۔ اس کا پیش نظر اردو قالب مولانا صادق خلیل  مرحوم کی انتھک محنت کا ثمرہ ہے۔ خدا ان کو غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ کتاب کے اردو ترجمے میں ان کی محنت کی جھلک واضح نظر آتی ہے لیکن ترجمے میں بعض جگہ سرسری نقائص کا بھی اشارہ ملتا ہے۔ مثلاً بعض مقامات پر مشکل الفاظ کا ترجمہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور ٹائٹل پر مولانا کے نام کے ساتھ مترجم و شارح بھی لکھا گیا ہے حالانکہ انہوں نے صرف ترجمہ کیا ہے احادیث کی تشریح نہیں کی۔ بہت نادر مقامات پر بعض حدیثوں کی صرف مختصر وضاحت کی ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق و نظر ثانی کے ذیل میں ناصر محمود داؤد کا نام ذکر کرتے ہوئے پیش لفظ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ضعیف رواۃ کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اسماء و رجال کی کتب کے حوالہ جات دئیے گئے ہیں۔ حالانکہ امر واقع اس سے بالکل مختلف ہے۔ اور بہت کم مقامات پر یہ اہتمام نظر آتا ہے۔ اور تحقیق تو کجا مشکوۃ میں بیان کردہ احادیث کی تخریج بھی نہیں کی گئی۔

 

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ از حافط ناصر محمود انور

11

ابتدائیہ از شیخ الحدیث مولانا محمد صادق خلیل

13

تعارف امام بغوی مؤلف  مصابیح السنہ

20

تعارف امام تبریزی مؤلف مشکوٰۃ مصابیح

22

مقدمہ کتاب از امام تبریزی مؤلف مشکوٰۃ مصابیح

25

حدیث انماالاعمال بالنیات

31

کتاب الایمان

ایمان اور اس کے مسائل

33

کبیرہ گناہوں اور نفاق کی علامات کا ذکر

57

وسوسہ کا بیان

64

تقدیر پر ایمان لانا

70

عذاب قبر کے ثبوت

92

کتاب و سنت کو مضبوطی سے پکڑنا

102

کتاب العلم

علم کا بیان

126

کتاب الطہارۃ

طہارت کابیان

154

وضو کو واجب  کرنے والی چیزیں

163

بیت الخلا ءکے آداب

174

مسواک کے بارے میں

188

وضو کے مسنون افعال

193

غسل کے مسائل

207

جنبی کے ساتھ اختلاط کے بارے میں

215

پانی کے احکامات

223

نجاستوں کے پاک  کرنے کا ذکر

230

موزوں پر مسح کرنے کا ذکر

239

تیمم کے مسائل

243

مسنون غسل کے مسائل

248

حیض کے مسائل

251

استحاضہ والی عورت کے مسائل

256

کتاب الصلاۃ

نماز کےمسائل

261

نمازوں کے اوقاف

268

فرض نمازیں جلدی (اوّل وقت پر)ادا کرنا

273

نمازوں کے فضائل کے بیان

285

اذان کے بارے میں

290

اذان اور مؤذن (کے کلمات) کا جواب دینے کی فضیلت

297

اذان کو اوّل وقت  سے مؤخر کرنا

306

مساجد اور  نماز ادا کرنے کے مقامات

311

سَتر کو ڈھانپنا

335

سترہ کے مسائل

342

نماز ادا کرنے کی کیفیت

349

تکبیر تحریمہ کے بعد کیا پڑھا جائے

360

نماز میں قرآن پاک کی تلاوت

366

رکوع کے بارے میں

383

سجدے کی کیفیت اور اس کی فضیلت

390

تشہد کے بارے میں

397

نبی ﷺ پر درود بھیجنے کے احکام  اور فضائل

403

تشہد میں دعاؤں کا  ذکر

411

فرض نماز کے بعد اذکار

418

نماز میں ممنوع اور مباح کاموں کا ذکر

426

نماز میں بھُول چوک

440

قرآن پاک میں سجدوں کا ذکر

446

نماز ادا کرنے کے ممنوعہ اوقات

453

باجماعت نماز اور اس کی فضیلت

460

صف کو درست اور برابر کرنا

471

نماز میں امام اور مقتدی کہاں کھڑے ہوں؟

478

امامت کے مسائل

483

مقتدیوں کے امام پر حقوق

489

مقتدی امام  کی متابعت کیسے کرے اور مسبُوق کے بارے میں حکم

492

اس شخص کا بیان جس نے فرض نماز دوبار  ادا کی

499

سنت نمازیں اور  ان کے فضائل

504

رات کے نوافل کا بیان

514

قیام اللیل کی دعائیں

523

قیام اللیل کی ترغیب

528

اعمال میں میانہ روی اختیار کرنا

536

نماز وتر

541

قنوت نازلہ کا ذکر

552

ماہ رمضان (کی راتوں) میں قیام

555

نماز چاشت

562

نوافل کابیان

567

نماز تسبیح

571

نماز سفر

574

نماز جمعہ

582

جمعہ کی فرضیت

590

کپڑوں اور بدن کو صاف کرنے اور نماز جمعہ کے لیے جلد جانے کا بیان

594

خطبہ جمعہ  اور نماز جمعہ

600

نماز خوف کا بیان

607

عیدین کی نماز

612

قربانی کے مسائل

621

ماہ رجب میں اللہ  کے نام پر جانور ذبح کرنا

629

سورج چاند کے گرہن ہونے  پرنماز ادا کرنا

631

سجدہ شکر

637

نماز استسقاء کابیان

639

آندھیوں اور ہواؤں کا بیان

644

فہرست آیات

649

حدیث کی اصطلاحات ازمولانا  عبدالحفیظ  مدنی

652

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاحادیثاردواردو ترجمہاستسقاءبخاریتحقیقترجمہچاندحدیثخدارمضانسنتفضائلقرآننظرنمازنماز جمعہ
Comments (0)
Add Comment