مثالی مسلمان عورت

مثالی مسلمان عورت

 

مصنف : ڈاکٹر محمد علی الہاشمی

 

صفحات: 617

 

اسلام اللہ کا کامل دین ہے جوزندگی کے تمامسائل میں ہماری مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ جو شخص اسے اپنا لےگا وہی کامیاب وکامران ہے اور جواس سے بے رغبتی اختیار کرے گا وہ خائب وخاسر ناکام ونامراد ہوگا۔دینِ اسلام عقادئد ونطریات اور عبادات ومعاملات میں ہماری ہر لحاظ سے رہنمائی کرتا ہے ۔اس عارضی دنیا میں ہرمرد وعورت آئیڈیل لائف کے خواہاں ہیں ۔ وہ خود ایسی مثالی شخصیت بننا چاہتے ہیں جو مثالی اوصاف کی مالک ہو ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی عارضی زندگی میں ان کی ہر جگہ عزت ہو ، وقارکا تاج ان کے سر پر سجے ، لوگ ان کےلیے دیدہ دل اور فرش راہ ہوں، ہر دل میں ان کے لیے احترام وتکریم اور پیار کا جذبہ ہو ۔عام طور پر تولوگوں کی سوچ اس دنیا میں ہر طرح کی کامیابی تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے ۔ لیکن حقیقت میں کامیباب اور مثالی ہستی وہ ہے جو نہ صرف دنیا میں ہی عزت واحترام ،پیار، وقار، ہر دلعزیزی اور پسندیدگی کا تاج سر پرپہنے بلکہ آخرت میں مرنے کے بعد بھی کامیاب مثالی مسلمان ثابت ہو کر دودھ، شہد کی بل کھاتی نہروں چشموں اور حورو غلمان کی جلو ہ افروزیوں سے معمور جنتوں کا مالک بن جائے ۔ زیر نظر کتاب ’’ مثالی مسلمان عورت‘‘ سعودی عرب کی ایک علمی شخصیت ڈاکٹر شیخ محمدعلی الہاشمی کی عربی تصنیف ’’ شخصية المرأة المسلمة كمايصوغها الاسلام ‘‘کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب مسلمان عورتوں کو کامیاب زندگی گزارنے کے راز بتاتی ہے اور ان پر مسلم معاشرے کا آئیڈیل بننے کا سنہری لائحہ عمل واضح کرتی ہے۔اور یہ کتاب ایک مثالی مسلمان عورت کی زندگی کو دس پہلوؤں میں تقسیم کر کے اس کوکامل راہنمائی فراہم کرتی ہے ۔کہ جس کواپنا کر وہ اس دنیا میں بھی دنیا والوں کی آنکھ کا تارا بن سکے اورمرنے کے بعد بھی فضیلت کے روشن آسمان میں چمکتے تاروں میں چاند بن سکے ۔ محترم طاہر نقاش صاحب نے ڈاکٹر شیخ محمدعلی الہاشمی ﷾ کی کتاب ’’شخصية المرأ المسلم كمايصوغها الاسلام‘‘ کا مثالی مسلمان مرد کے نام سےترجمہ کرکے شائع کیا ہے امید ہے کہ دارالابلاغ کی یہ دونوں کتابیں معاشرے کے مسلمان مردو عورت دونوں کو کامیاب زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاکر دنیا وآخرت میں اس کی مقبول وپسند اور آئیڈیل شخصیت کی تعمیر میں بنیادی کردار ادار کریں گی ۔ان شاء اللہ ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اورناشر کی تمام مساعی حسنہ کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو خواتین اسلام کے نفع بخش بنائے ۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش ﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ وہ اصلاحی وتبلیغی کتب کی اشاعت کے ذریعے دین ِاسلام کی اشاعت وترویج کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی تمام مطبوعات مجلس التحقیق الاسلامی کی لائبریری اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف تمنا 17
باب :1

مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنے رب کے ساتھ

صاحب ہوش او رسمجھدار مسلمان 24
اپنے  رب کی عبادت گزار رہتی ہے 26
نماز پنج گانہ کو قائم رکھتی ہے 27
کبھی کبھارہوہ مسجد میں نماز باجماعت کو بھی حاضر ہوتی ہے 29
نماز عیدین میں بھی حاضر ہوتی ہے 41
وہ سنن موکد ہ او رنوافل بھی ادا کرتی ہے 46
نماز کی ادائیگی کو اچھا بناتی ہے 50
اپنے مال کی زکوۃ بھی دیتی ہے 52
ماہ رمضان کے روزے رکھتی او راس کی راتوں کو قیام کرتی ہے 54
نفلی روزے بھی رکھتی ہے 59
وہ بیت اللہ کاحج بھی کرتی ہے 61
وہ عمرہ بھی کرتی ہے 62
اپن پرورد گار کے حکم کی اطاعت گزار ہوتی ہے 62
کسی اجنبی کے ساتھ خلوت نشینی نہیں کرتی 72
شرعی حجاب کی پابندی کرتی ہے 73
وہ آزادانہ اختلاط سے اجتناب کرتی ہ ے 81
غیر محرم مردوں سے مصافحہ نہیں کرتی ہے 83
محرم کے بغیرہ وہ سفر نہیں کرتی 84
اللہ تعالی کی قضاوقد پر راضی رہتی ہے 85
وہ ہر دم اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے والی ہوتی ہے 87
اپنے افراد خانہ کی بابت اپنی  مسئولیت کو خوب سمجھتی ہے 88
اس کامقصود عبودیت کی حقیقت کی جانتی ہے 91
دین الہی کی نصرت میں کام کرتی ہ ے 92
اپنی اسلامی شخصیت اور سچے  دین کے ساتھ بلند رہتی ہے 116
اس کی جاں نثاری اور محبت فقط اللہ واحد ہی کے لیے ہے 125
وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کااہتمام بھی کرتی ہے 139
کثرت سے تلاوت قرآن کریم کرنے والی ہوتی ہے 131
باب :2

مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنی ذات کے ساتھ

الف اس کاجسم 131
وہ اپنے خوردنوش میں اعتدال پسند ہوتی ہے 137
جسمانی ورزش کامسلسل اہتمام کرتی ہے 139
وہ جسم او رکپڑے صاف رکھتی ہے 140
وہ اپن ےمنہ او ردانتوں کی صفائی کابھی خیال رکھتی ہے 144
وہ اپنے بالوں کو سنوار کر رکھتی ہے 146
ظاہری شکل وصورت میں بہترین بنتی ہے 148
زیبائش کے معاملے میں نمود ونمائش نہیں کرتی 153
(ب) ا س کی عقل
وہ اپنی عقل کو علم سے آراستہ  کرتی ہے 155
جن امور میں مہارت حاصل کرنی ضروری ہے 160
میدان علم میں مسلمان خاتو ن کےعلمی کارنامے 162
خرافات سے دور رہتی ہے 168
مطالعہ سے لاتعلق نہیں ہوتی 169
(ج) اس کی روح
عبادت گزاری اور تزکیہ نفس کاالتزام کرتی 8ہے 170
نیک ساتھی اختیار کرتی اور ایمانی مجالس اختیار کرتی ہے 171
اذکار مسنونہ اواعیہ ماثور کابکثرت اہتمام کرتی ہے 174
باب :3

مثالی مسلمان عورت کےتعلق اپن ےوالدین کے ساتھ

اپنے  والدین سے نیکی کرتی ہے خواہ وہ غیرمسلم ہی کیوں نہ ہوں 183
ان کی نافرمانی سے حد جدرجہ ڈرتی رہتی ہے 184
اپنی ماں سے  پھڑ اپنے باپ نیکی کرتی ہے 185
ان سے نیکی کرنے کااحسن اسلوب اختیار کرتی ہے 189
باب :4

مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنے خاوند کےساتھ

اسلام میں شادی 193
خاوند کے  چناؤ میں حسن انتخاب 195
اپنے خاوند کی اطاعت  گزا رہوتی ہے 204
اپنے خاوند کےاہل خانہ بالخصوص اپنی ساس سےنیک سلوک کرتی ہے 227
خاوند کی جان جاناں  بن کراس کی رضا مندی کی متلاشی رہتی ہے 229
وہ شوہر کے راز افشا نہیں کرتی 236
ا س کے ساتھ مشورہ میں شامل ہوتی  اور اس کاساتھ دیتی ہے 239
وہ اسے فی سبیل اللہ خرچ کرنے پر ابھارتی ہے 249
اطاعت الہی پر اس کی معاونت کرتی ہے 250
اس کے دل کو محبت او رخوشی سے بھر دیتی ہے 250
اس کے لیے تزئین وآرائش کرتی ہ 252
اس خوشی انس محبت اور شکر گزار ی انداز سےملتی ہ ے 254
اس کی خوشیوں او رغموں میں برابر شریک ہوتی ہے 255
اس کے علاو ہ دوسروں سے نگاہ نیچی رکھتی ہے 256
اس کے سامنے غیر عورت  کے اوصاف بیان نہیں کرتی 257
اس کے لیے آرام ،راحت اور سکون کو یقینی بناتی ہے 258
چشم پوشی اوردرگزر کرنے والی ہوتی ہے 259
اعلی کردار کر حامل اور شخصیت کی قومی ہونی ہے 259
کامیاب ترین بیوی ثابت ہوتی ہے 268
باب :5

مثالی مسلمان عورت کے تعلق اپنی اولاد کے ساتھ

اولاد سے متعلقہ اپنی ذمہ داری کاادراک رکھتی ہے 272
ان کی تربیت میں نفع مند اسلوب اختیار کرتی ہے 277
ان پر اپنی محبت ومہربانی نچھاور کرتی ہے 277
اپنے بچوں اور بچیوں کے درمیان مساوی سلوک کرتی ہے 281
وہ بچوں اور بچیوں ک ےدرمیان شفقت ونرمی میں امتیاز نہیں کرتی 283
اپنی اولاد کی بددعائیں نہیں دیتی 287
ان کی رہنمائی وکردار سازی میں ہر ممکن موثر کام بجالاتی ہے 287
ان میں مکارم اخلاق کے بیج بوتی ہے 290
باب :6

مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنی بہواور دماد کیساتھ

(الف ) اپنی بہو کے ساتھ 293
اپنی بہو کے لیے اس کانقطہ نظر 293
بہو کے انتخاب کرنے میں اچھائی کو اختیار کرتی ہے 294
ازواجی گھر میں اس کے وجو دکوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے 294
وہ نصیحت تو کرتی ہے لیکن بہو کی شخصی زندگی میں دخل نہیں دیتی 296
بہوکی عزت نفس کاخیال کرتی ہے 297
اپنی بہو کے خلاف حکمت اور عدل سے فیصلہ کرتی ہے 298
(ب) اپنے داماد کے ساتھ
داماد کےمتعلق اس کانقط نظر 299
اسکا حسن انتخاب کرتی ہے 300
اس سےنیک رویہ اپناتی ہے 300
بہترین ازدواجی زندگی  گزارنے کے لیے اپنی بیٹی کی مدد کرتی ہے 301
اپنی بیٹی کی طرفداری کرنے کےبجائے عدل کرتی ہے 301
مشکلات کاسامنا کرنے میں حکمت ومہارت کو کام میں لاتی ہے 303
باب :7

مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنے  عزیزوں اور رشتہ داروں کیساتھ

اسلام کےہاں  صلہ رحمی کااکرام ومقام 305
مسلمان خاتون بدایات کے مطابق صلہ رحمی کرتی ہے 314
وہ صلہ کرتی ہے خواہ غیر مسلم  ہی  کیوں نہ ہوں 318
وہ صلہ رحمی کو اس وسیع تر مفہوم میں لیتی ہے 321
وہ صلہ رحمی جاری رکھتی ہے خواہ  و نہ بھی ملیں 321
باب :8

مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنی پڑوسنوں کے ساتھ

ہمسائیوں کے متعلق اسلامی ہدایات پر کار بند رہتی ہے 325
اپنے پڑوسیوں کے لیے وہی چیز پسند کرتی ہے جو اپنے لیے کرتی ہے 328
بقدر ہمت اپنے ہمسایوں سے حسن سلوک کرتی ہے 330
وہ اپنے غیر مسلم ہمسایوں سے بھی حسن سلوک کرتی ہے 332
ہمسایوں کے ساتھ نیکی کرنے میں قریبی او رزیادہ خیال رکھتی ہے 334
سچی مسلمان خاتو ن بہترین ہمسائی ہوتی ہے 334
بری ہمسائی او راس کاسیاہ ترین رخ 335
بری ہمسائی نعمت  ایمان سے محروم ہوتی ہے 336
ہمسایوں سے براسلوک رکھنے والی عمل برباد ہوجاتے ہیں 337
اپنے ہمسایوں سے نیکی میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی 339
اپنی ہمسائیوں کے فتنوں او راذیتوں پر صبر دامن تھام کررکھتی ہے 341
باب :9

مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنی بہنوں اور سہیلیوں کیساتھ

ان سے اللہ کے لیے محبت کرتی ہے اور بھائی چارہ رکھتی ہے 344
اللہ کےلیے محبت رکھنے والیوں کامقام ومرتبہ 345
مسلمانوں کی زندگی میں اللہ کےلیے محبت رکھنے کے اثرات 349
اپنی بہنوں سے قطع تعلق نہیں کرتی 352
ان کی غلطیوں سے چشم پوشی کرنے والی ہوتی ہے 358
ابنی بہنوں سے خندہ پیشانی سے ملتی ہے 360
ان کی خیر خواہی کرتی رہتی ہے 262
نیکو کاراور فاشعار ہوتی ہے 365
ان سے شفقت ونرمی برتنے والی ہوتی ہے 366
ان کی غیبت نہیں کرتی 368
وہ جھگڑنے اذیت ومزاح او روعدہ خلاف سے اجتناب کرتی ہے 370
اپنی بہنوں کےساتھ فیاضی وسخاوت کابرتاؤ کرتی ہے 371
بہنوں کی عدم موجودگی میں ان کےلیے دعائیں کرتی ہے 375

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاردواردو ترجمہاسلاماسلامیاللہبیت اللہبیویترجمہچاندحجابحکمتخاوندخواتیندعائیںدینرمضانزکوۃسفرصحتعربعربیعلمعلمیعیدینقرآنمحرممحمد علیمسجدمسلماننظرنماز
Comments (0)
Add Comment