مرزائے قادیان اور علماء اہل حدیث
مصنف : محمد حنیف یزدانی
صفحات: 100
دنیا میں فرقےمختلف ناموں اور کاموں کے اعتبار سے موجود ہیں۔ کچھ فرقےفکری و نظریاتی بنیادوں پر وجود میں آتے ہیں اور فرقے سیاسی بنیادوں پر وجود پکڑتےہیں۔ فکری و نظریاتی فرقوں میں سےایک باطل فرقہ قادیانیت ہے جس کی بنیاد ہی غلط ہے۔ اور ان کی سب سے بڑی غلطی نبوت و رسالت پر حملہ ہے۔ملک وقوم کے دشمنوں نے اپنے اغراض ومقاصد کی تکمیل کےلیے مرزا غلام احمد قادیانی کو مجدد کا رنگ دیاجو بعد میں مسیح موعودنبی اور رسالت کا روپ دھار گیا۔ان کی اسی غلط نظریات کی وجہ سے بالخصوص حکومت پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک نے ان کو غیر مسلم قراردیا۔ اس فرقے کو دبانے کے لیے علماء اسلام نے قادیانیوں کو ناکوں چنے چبوائے بالخصوص علمائے اہل حدیث کی گراں قدر کاوشیں، قربانیاں قابل ذکر ہیں۔ زیر نظر کتاب”مرزائے قادیان اور علماء اہل حدیث مولانا حنیف یزدانی کی تصنیف ہے۔ جس میں موصوف نے قادیانیوں کے باطل افکارو نظریات اور علماء اہلحدیث کا ان کے خلاف برسر پیکار ہونا ذکر کیاہے۔ اللہ رب العزت امت مسلمہ کو اس خطرناک فتنے سے محفوظ فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض مؤلف | |
سلسلہ رشد و ہدایت | |
العلماء ورثہ الانبیاء | |
سنت قدیم | |
حضرت مجدد شیخ احمد فاروقیؒ | |
بدعت حسنہ کی تردید | |
حضرت شاہ ولی اللہؒ | |
حضرت شاہ اسماعیل شہید | |
علامہ اقبال | |
حضرت شاہ عبد لعزیز دہلویؒ | |
مرزا غلام احمد قادیانی | |
انگریز کا پودا | |
انگریز کی حکومت اولی الامر میں داخل ہے | |
انگریزی حکومت کے لیے دعا | |
انگریزی حکومت کے لیے دعا | |
انگریزی حمایت | |
ممانعت جہاد | |
انگریز کی حمایت میں کثیر کتابیں لکھنا | |
جنگ میں انگیرز کی کامیابی کی لیے دعا |