مرقاۃ المفاتیح شرح اردو مشکوۃ المصابیح جلد سوم
مصنف : علامہ قاری علی بن سلطان محمد القاری
صفحات: 771
اللہ تعالی کی رسی یعنی قرآن کریم کے ساتھ انسان کا تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک قرآن کریم کی تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی آپ کے طریقہ سے نہ ہو اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے جب تک اس علم پر عمل نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں سے ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘ کے نام سے معروف ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے امام بغوی نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ خطیب تبریزی نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔ اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔ اس کتاب کو تالیف کے دور سے ہی شرق وغرب کے عوام وخواص دونوں میں یکساں طور مقبولیت حاصل ہے۔مصنفین ، علماء وطلبا ، واعظین وخطباء سب ہی اس کتاب سےاستفادہ کرتےچلے آرہےہیں۔یہ کتاب اپنی غایت درجہ علمی افادیت کے پیش نظر برصغیر پاک وہند کےدینی مدارس کےقدیم نصاب درس میں شامل چلی آرہی ہے ۔اسی اہمیت کے پیش نظر کئی اہل علم نے عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی لکھے ہیں۔اوراس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا ہے حتیٰ کہ خود مصنف کے استاذ محترم نے بھی اپنے لائق شاگرد کی تالیف کی ایک جامع شرح قلمبند فرمائی۔ یہ اعزاز بہت ہی کم لوگوں حاصل ہوا ہوگا۔’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا نام مشکوٰۃ ہے۔کتبِ حدیث کےمجموعات میں اس کا نام سر فہرست ہے ۔یہ مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے بھی روشنی کامینارہ ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ ایسا ذخیرہ ہے کہ جوہر ایک مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔مدارس دینیہ میں مشکوٰۃ عربی شروح میں سے مرعاۃ المفاتیح اور مرقاۃ المفاتیح زیادہ مقبول ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب علی بن سلطان محمد القاری معروف ملا علی کی مشکوٰۃ المصابیح کی عربی شرح مرقاۃ المفاتیح کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔یہ شرح ملا علی قاری کے علم وفکر کا عظیم مجموعہ اور مشکوٰۃ المصابیح کی دیگر شروح میں ممتاز ہے۔مرقاۃ کا یہ اولین اردو ترجمہ ہے۔مترجمین نے ترجمہ کی سلاست اور روانی کو برقرار رکھتے ہوئے ترجمہ میں ہم آہنگی اور یکسانیت کاخاص اہتمام کیا ہے ۔اور احادیث کی مکمل تخریج کابھی اہتمام کیا ہے ۔اس مبسو ط عربی شرح کا ترجمہ جید علماء کی کی ایک ٹیم نے کیا ہے۔جس سے مشکاۃ المصابیح کے مدرسین اور طلباء کے لیے آسانی ہوگئ ہے ۔یہ ترجمہ گیارہ ضخیم مجلدات پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ مترجمین وناشرین کی اس اہم کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
باب الصلاة علي النبي ﷺوفضلها | 21 |
حضور نبی مکرم ﷺپر دوردشریف پڑھنے اور اس کی فضیلت | 21 |
قعدہ میں درود پڑھنے کاطریقہ | 22 |
درود کے مختلف الفاظ | 26 |
ایک مرتبہ درود پڑھنے کی تین فائدے | 30 |
زیادہ درود پڑھنے والاقیامت کے دن رسول اللہ ﷺ کے قریب ہوگا | 30 |
فرشتے درود پہنچاتے ہیں | 31 |
سلام کاجواب | 32 |
گھروں کو قبرستان نہ بناؤ | 33 |
درود نہ پڑھنے پر وعید | 36 |
درود کی فضیلت | 37 |
درود سے دین ودنیا کی بھلائی ہے | 38 |
درود کے بعد دعاقبول ہوتی ہے | 39 |
فرائض کے بعد دعاقبول ہوتی ہے | 40 |
رسول اللہ ﷺ امی ہے | 41 |
درود نہ پڑھنے والابخیل ہے | 43 |
رسول اللہﷺ درود سننے کے لئے تشریف نہیں لاتے | 44 |
فرشتوں کادرود وسلام | 44 |
ایک خاص درود | 45 |
رسول اللہﷺ کاایک طویل سجدہ | 45 |
درود کے بغیر دعا قبول نہیں ہوتی | 46 |
تشہد میں دعا پڑھنے کابیان | 47 |
تشہد کے بعد کی دعا | 50 |
تشہد کے بعد کی ایک دعا | 50 |
نماز کے آخر میں سلام پھیرنے کابیان | 52 |
امام نماز کے بعد مقتدیوں کی طرف منہ کرے | 54 |
اپنی نماز سے شیطان کاحصہ مقررنہ کرو | 55 |
نماز کے بعد کی دعا | 56 |
نماز کے بعد کی ایک دعا | 57 |
سلام پھیرنے کاطریقہ | 58 |
فرض کے بعد سنتوں کے لئے جگہ تبدیل کرنا | 59 |
تشہد کے بعد رسول اللہﷺ کی دعا | 61 |
سلام پھیرن کی کیفیت | 62 |
سلام کاجواب | 62 |
نماز کے بعد کے ذکر کابیان | 64 |
نماز کے آخر میں تکبیر کہنا | 64 |
فرض نماز کے بعد بیٹھنے کی مقدار | 65 |
فرض نماز کے بعد کی دعا | 66 |
نماز کے بعد جن چیزوں سے پناہ مانگی گئی | 67 |
نماز کے بعد تسبیح | 68 |
قبولیت دعا کاوقت | 75 |
ہر نماز کے بعد معوذات پڑھن ےکاحکم | 76 |
طلوع او رغروب کے وقت ذکر کی فضیلت | 76 |
دونمازوں کے درمیان وقفہ کاحکم | 78 |
نماز کے بعد کی تسبیح | 80 |
آیۃ الکرسی کی فضیلت | 81 |
فجر اور مغرب کے بعد ذکر کی فضیلت | 84 |
فجر کے بعد ذکر کی فضیلت | 84 |
نماز میں جائز او رناجائز چیزوں کابیان | 86 |
چھینک کے جواب سے نماز فاسد ہوجاتی ہے | 86 |
نماز میں سلام کاجواب دینے کاحکم | 91 |
نماز میں زمین کو ہموار کرنا | 93 |
نماز میں خصر منع ہے | 93 |
نماز میں ادھر ادھر دیکھنا منع ہے | 95 |
نماز میں بوقت دعانظر آسمان کی طرف نہ اٹھائی جائے | 96 |
نماز میں بچے کو کندھے پراٹھانا | 97 |
نماز میں دجمائی کاحکم | 98 |
رسول اللہﷺ کاایک جن کے ساتھ واقعہ | 99 |
لقمہ دین ےکی ایک صورت | 101 |
نماز میں سلام کاجواب منع ہے | 102 |
نماز میں اشاہ سے سلا م کاجواب دینا | 103 |
نماز میں چھینکنے کامسئلہ | 104 |
جمائی شیطان کی تاثیر سے ہے | 105 |
نماز میں تشبیک منع ہے | 105 |
نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونے سے ثواب کم ہوجاتاہے | 106 |
نما ز میں نگاہ سجدہ والی جگہ پر ہو | 107 |
نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونے پر وعید | 108 |
نماز میں آنکھ کے کنارے سے دیکھنا جائز ہے | 109 |
نماز میں شیطا ن کے اثرات | 109 |
رونے سے نماز فاسد نہیں ہوتی | 110 |
نماز میں کنکرہٹانے کامسئلہ | 111 |
سجدہ کی جگہ پھونکنا منع ہے | 112 |
نماز میں موذی چیزکو مارنے کاحکم | 113 |
نماز میں دروازہ کھولنا | 114 |
نماز میں حدث لاحق ہونے کامسئلہ | 115 |
نماز میں وضو ٹوٹ جائے تو نکلنے کاطریقہ | 117 |
سلام کے بغیر نماز کا پورا ہوجانا | 118 |
امام کو مصلے پر حدیث یاد آجائے | 119 |
سجدہ کی جگہ کوگرمی سے بچانا | 121 |
رسول اللہ ﷺ کاجن کے ساتھ ایک واقعہ | 121 |
نماز میں اشارہ سے سلام کاجواب دینا | 122 |
سجدہ سہو کابیان | 123 |
تعدادرکعت میں نسیان سے سجدہ سہوکاحکم | 123 |
سجدہ سہوقبل اسلام ہوگا | 124 |
پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہونے کامسئلہ | 127 |
کلام فی الصلو ۃ کامسئلہ | 129 |
سجدہ سہو کے بعد تشہد کاحکم | 139 |
پہلاقعدہ چھوٹنے کاحکم | 130 |
اگر نماز میں شک ہوجائے تو کیا کرے | 141 |
قرآن کریم کے سجدوں کابیان | 141 |
سورہ نجم کاسجدہ | 141 |
سورۃ الانشقاق اور علق میں سجدہ | 145 |
سجدہ تلاوت کے لیے صحابہ کاشوق | 145 |
سورہ ص کاسجدہ | 147 |
قرآن کریم میں پندرہ سجدے ہیں | 148 |
دو سجدوں کی وجہ سے سورہ حج کی فضیلت | 150 |
سجدہ تلاوت نماز میں اداکرنا | 151 |
رسول اللہﷺ سجدہ تلاوت کی آیت پڑھنے پر سجدہ تلاوت کرتے تھے | 153 |
سجدہ تلاوت سواری پر ادا کرنے کاحکم | 154 |
رسول اللہ ﷺ ہجرت کے بعد مفصلات کی سورتوں میں سجدہ نہیں کیا | 155 |
سجدہ تلاوت کی تسبیح | 155 |
سجدہ تلاوت کے وقت درخت کی دعا | 156 |
رسول اللہ ﷺ ن سورہ نجم کاسجدہ کیا | 158 |
سورہ ص کاسجدہ | 160 |
باب الوقات النہی | 161 |
یہ باب اوقات مکروہیہ کے بیان میں سے | 161 |
سورج شیطان کے دو سینگوں کےدرمیان طلوع ہوتاہے | 161 |
جن اوقات میں نماز اداکرنامنع ہے | 162 |
نماز فجر اور عصر کے بعد نماز پڑھنا مکروہ ہے | 164 |
اوقات نماز | 165 |
عصر کے بعد دورکعت کامسئلہ | 169 |
صبح کی سنتوں کامسئلہ | 170 |
بیت اللہ کاطواف ہروقت ہوسکتاہے | 174 |
زوال کے احکام جمعہ کے دن نافذ نہیں ہوتے | 174 |
جمعہ کے دن زوال کاانتظار نہیں | 175 |
مکروہ اوقات کی وضاحت | 176 |
عصر کے بعد کوئی نماز نہیں | 176 |
نماز عصر کے بعد دورکعتوں کی ممانعت | 177 |
فجر کی نماز کے بعد ار عصر کے بعد نماز جائز نہیں | 178 |
جماعت اور اس کی فضیلت کابیان | 179 |
جماعت کی نماز کاثواب | 179 |
جماعت ترک کرنے پر وعید | 181 |
باجماعت نماز کی ففہی وشرعی حیثیت کاتعین | 182 |
نابینا آدمی کےلئے جماعت کی نماز میں حاضری ضروری ہے | 184 |
بارش اور سخت سردی میں گھر میں نماز پڑھ لینا جائز ہے | 186 |
جب جماعت کے وقت کھانا آجائے تو پہلے کھانا کھالیا جائے | 187 |
اگر کسی کو بول وبراز کی حاجت ہوتو نماز سے پہلے اس کو پورا کیاجائے | 188 |
جب فرض نماز شروع ہوجائے تو دوسری کو ئی نماز جائز نہیں | 188 |
عورتوں کے مسجد میں جانے کاحکم | 190 |
عورت جب گھر سے باہر نکلے تو خوشبو استعمال نہ کرے | 191 |
عورت خوشبو لگاکر عشاء کی نماز کےلیے نہ آئے | 191 |
عورتوں کو مسجد میں جانے سے نہ روکو | 192 |
عورت کی نماز بندکمرے میں افضل ہے | 192 |
خوشبو لگا کر مسجد میں جانے والی عورت کی نما زقبول نہیں ہوتی | 192 |
خوشبو لگا کر مجلس میں جانے والی عورتوں کے لئے وعید | 193 |
منافقین کے لئے جماعت مشکل ہوتی ہے | 194 |
تین آدمی جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں | 195 |
عذرشرعی کے بغیر جماعت کو چھوڑنا جائز ہے | 196 |
حاجت ہوتو پہلے اس سے فارغ ہوجائے | 197 |
تین چیزوں سے منع کیاگیا ہے | 198 |
نما ز میں تاخیر کرنے کی ممانعت | 199 |
منافق جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے میں سستی کرتاہے | 199 |
جماعت کی نماز ترک کرنے پروعید | 202 |
اذان کےبعد مسجد سے نکلنا درست نہیں | 202 |
اذان ہونے کے بعد مسجد سے نکلنے والانافرمان ہے | 203 |
اذان ہوجانے کے بعد مسجد سے نکلنے والامنافق ہے | 204 |
اذان کاجواب نہ دینے والے کاحکم | 204 |
نابینا آدمی کے لئے جماعت میں شرکت ضروری ہے | 204 |
نماز ی ہونا رسول اللہﷺ کی امت کی علامت ہے | 205 |
نماز فجر کو جماعت کے ساتھ پڑھنے کی فضیلت | 206 |
دوآدمی کو جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں | 207 |
عورتوں کو مسجد میں جانے کی اجازت ہے | 207 |
حضرت ابن عمر کاواقعہ | 209 |
صفوں کے برابر کرنے کابیان | 211 |
صف سیدھی نہ رکھنے پر وعید | 211 |
پہلی صف مکمل ہونے کے بعد دوسری صف بنائی جائے | 212 |
صفوں کو سیدھا رکھنا ورنہ اختلاف پیدا ہوجائے گا | 213 |
صفوں کو سیدھا رکھنا نماز کی تکمیل ہے | 213 |
مساجد میں بازاروں کی طرح شوروغل نہ کرو | 215 |
صحابہ کرام بہلی صف میں کھڑے ہونے سے بچتے ہیں | 216 |
ملائکہ کی صفوں کی طرح صف بندی کرو | 216 |
مردوں اورعورتوں کی بہترین صف کون سی ہے | 217 |
اگر صف میں خلاہوتو شیطان داخل ہوگا | 218 |
پہلی صف مکمل ہوکمی آخری صف میں ہو | 219 |
صف کےقیام کے وقت سب سے افضل ہے | 220 |
صف میں دائیں طرف کھڑاہوناافضل ہے | 220 |
رسول اللہﷺ صفوں کو اہتمام سے درست کرتےتھے | 220 |
رسول اللہﷺ دائیں اور بائیں رخ کرکے صفوں کو سیدھا کرنے کاحکم دیتے تھے | 221 |
نماز میں کندھوں کو نرم رکھو | 221 |
رسول اللہ نے فرمایا میں پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں | 222 |
صف اول کی فضیلت | 222 |
صفوں کے متعلق ہدایات | 223 |
امام کو درمیان میں رکھو | 224 |
صف میں تاخیر کرنےوالے کے لئے وعید | 225 |
صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہونے کی ممانعت | 225 |
باب الموقف | 226 |
امام مقتدی کے کھڑے ہونے کی جگہ کابیان | 226 |
ایک مقتدی ہوتو امام کے دائیں جانب کھڑاہو | 226 |
دومقتدی امام کے پیچھے کھڑے ہوں | 227 |
جماعت کی نماز میں مرد اورعورت میں کھڑے ہونے کی ترتیب | 228 |
عورت محرم ہونے کے باوجود صف کے پیچھے کھڑی ہو | 229 |
اگر امام رکوع میں چلاجائے تو آنے والامقتدی کیا کرے | 229 |
امام ا س آدمی کو بنایا جائے جوافضل ہو | 231 |
امام بلند جگہ پر اکیلا کھڑا نہ ہو | 231 |
تعلیم کے لئے امام بلند جگہ پر کھڑا ہوسکتاہے | 233 |
اتفاقیہ جماعت | 234 |
صف بندی کاطریقہ | 235 |
حضور ﷺکاصحابہ سے لیا ہواعہد | 236 |