معراج المومنین کتاب الصلٰوۃ

معراج المومنین کتاب الصلٰوۃ

 

مصنف : اشفاق الرحمن خان

 

صفحات: 180

 

نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمہ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس  موضوع پر  کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی ۔او ر  ہمارے لیے  نبی اکرم ﷺکی  ذات گرامی  ہی اسوۂ حسنہ   ہے ۔انہیں کے طریقے  کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو  اللہ  کے ہاں مقبول   ہے  ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے۔  زيرتبصره كتا ب’’کتاب الصلاۃ ‘‘ جناب  اشفاق الرحمن  صاحب کی  کاوش ہےان کا اس کتاب کو لکھنے کا مقصد یہ کہ  اس کتاب سے  قارئین  میں نماز پڑہنے کا شوق پیدا ہوا اور نماز کو نبی اکرم ﷺ کے طریقہ پر ادا کرنے کی لیے  اس کے ضروری آداب  اور بنیادی مسائل سے آگاہی  حاصل   ہو۔مصنف نے  پوری کوشش سے  نماز کو رسول  اللہ ﷺ کے طریقہ پر احادیث مبارکہ کی روشنی میں   بیان کردیا ہے ۔کتاب کی نظرثانی مولانا محمد رمضان سلفی (شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) نےکی  ہے جس سے  اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین )

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 4
فہرست مضامین 5
خطبہ رسول ﷺ 9
رسول کے سوا کوئی مطاع نہیں 10
نماز 13
قرآن پاک میں نمازوں کا بیان 16
پانی کے احکام 20
بول و براز کے مسائل 20
وضوء کا بیان 25
موزوں پر مسح کرنے کا بیان 29
جرابوں پر مسح کرنا 31
تیمم کا بیان 33
غسل کے مواقع 34
نماز کی تاکید 35
نماز کے اوقات 36
اذان کا بیان 39
مسجد کے آداب و مسائل 45
سترہ کا بیان 48
نماز با جماعت کی فضیلت 49
نماز کی شرائط 50
فرائض نماز 51
تعداد رکعات نماز 51
رسول اللہ ﷺ کی نماز کا طریق 52
مسنون نماز کی مفصل ترکیب 55
نماز کی دعائیں 67
نماز کے بعد اذکار 70
سجدہ سہو کا بیان 73
سجدہ تلاوت 76
نماز کی سنتوں اور ان کی فضیلت کا بیان 78
نماز وتر کا بیان 80
دعا قنوت نازلہ 85
تہجد کی نماز کا بیان 87
نماز تراویح کا بیان 91
نماز جمعہ کا بیان 95
مسافر کی نماز 101
مریض کی نماز 105
عورتوں کی نماز 106
عیدین کی نماز کا بیان 107
صدقہ فطر کا بیان 110
سورج اور چاند گرہن کی نماز 112
نماز استسقاء ( بارش کے لیے نماز) 114
خوف کی نماز 118
نماز جنازہ کا بیان اور مسائل 120
قبروں کی زیارت 125
نوافل کا بیان 127
توبہ کی نماز 132
صلوۃ الحاجات 133
حاجات مشکلہ کی نماز 134
صلوۃ التسبیح 135
نماز استخارہ 137
نماز کے متفرق مسائل 139
صفوں کی درستگی کا بیان 142
چند ضروری اور منتخب احادیث 144
ایمان مجمل اور ایمان مفصل 148
اسلام کے کلمے 148
چند ضروری اصطلاحات 151
احادیث کے بارے میں ضروری معلومات 153
دعا کی اہمیت 157
دعا مانگنے کے آداب 158
وہ کلمات جن سے دعا قبول ہوتی ہے 160
قبولیت دعا کے اوقات 161
جامع دعائیں 163
قرآنی دعائیں 165
مصیبت اور غم کے وقت کی مقبول دعائیں 166
مرض اور موت سے متعلق دعائیں 168
نظر بد دور کرنے کی دعا 168
توبہ و استغفار 170
اختتام اور دعا 173
خطبہ حجۃ الوداع 174

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آداباحادیثاستسقاءاسلاماصلاحاللہتراویحتوحیدچاندحدیثدعارمضانسفرعلمقیامتمسائلمسلمانمعراجموتنماز
Comments (0)
Add Comment