متون حدیث پر جدید ذہن کے اشکالات ایک تحقیقی مطالعہ
مصنف : ڈاکٹر محمد اکرم ورک
صفحات: 513
کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ جن کی تعلیمات وہدایات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔ قرآن مجید کی طرح حدیث بھی دینِ اسلام میں ایک قطعی حجت ہے ۔ کیونکہ اس کی بنیاد بھی وحی الٰہی ہے ۔احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔اور جن لوگوں نے احادیث پر اشکالات کے تیر برسائے ہیں ان کا ازالہ کرنے میں سے بہت سے علماء اور محدثین نے سعی کی ہے ۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ متون حدیث پر جدید ذہن کے اشکالات – ایک تحقیقی مطالعہ‘‘ میں فاضل محقق ڈاکٹر محمد اکرم ورک نے منکرین حدیث، مستشرقین اور جدید پسندوں کے اعتراضات،شبہات کا خالصتا تحقیقی اندازمیں جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔اس کتاب میں ذخیرۂ حدیث کی حفاظت و استناد سے متعلق روایات، حفاظت قرآن سے متعلق روایات،سیاست و قضا سے متعلق روایات،انبیاء کی سیرت سے متعلق روایات، عقل عام اور مشاہدہ سے ظاہری تعارض پر مبنی روایات کو جمع کیا ہے۔ یہ تصنیف منکرین حدیث کے شکوک شبہات کو دور کرنے کے لیے اور منکرین حدیث کے لیے کھلی تلوار ہے – پر فتن دور میں اپنے آپ کو ذہنی انتشار سے محفوظ رکھنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ انتہائی ضروری ہےاللہ رب العزت ڈاکٹر محمد اکرم ورک کی کاوش کو قبول فرمائے اور صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
تقریظ | 13 |
پیش لفظ | 17 |
اظہارتشکروامتنان | 29 |
مقدمہ | 35 |
دین اسلام میں رسول خداکامقام اورمنصب | 38 |
فتنہ انکارسنت کاآغاز وارتقاء | 46 |
فتنہ انکارسنت کانیاظہور | 41 |
باب اول:ذخیرہ حدیث کی حفاظت واستناد سےمتعلق روایات | |
فصل:ذخیرہ حدیث کی کتابیت وتدوین سےمتعلق روایات | |
کتابت حدیث کی ممانعت کی روایات | 73 |
کتابت حدیث کی اجازت کی روایات | 80 |
محدثین کاموقف | 85 |
فصل دوم:ذخیرہ حدیث کےاستنادسےمتعلق روایات | |
حضرت ابوہریرہ ؓپروضع حدیث کاالزام | 92 |
امام ابن شہاب زہریؓ وضع حدیث کاالزام | 96 |
ذخیرہ حدیث میں اہل کتاب کی روایات | 105 |
بنوعباس کےستحقاق خلافت کےلیے وضع حدیث کاالزام | 121 |
صحابہ کی تنقیص کےلیے وضع روایت کاالزام | 127 |
باب دوم:حفاظت قرآن سےمتعلق روایات | |
قرآن مجید میں آیت رجم | 134 |
قرآن مجید میں آیت رضاعت | 145 |
قرآن میں لوکان لابن آدم وادیان‘‘کی آیت | 149 |
سورۃ اللیل میں تحریف؟ | 154 |
سبعہ احرف اورمتن قرآن کی محفوظیت | 158 |
عہد صدیقی میں جمع وتدوین قرآن کی روایت | 176 |
باب سوم:ظاہری تعارض پر مبنی روایات | |
فصل اول:باہم متعارض روایات | |
زانی کےجنت میں داخل ہونےکی روایت | 184 |
ختم نبوت اورمسیح کی آمدثانی کی روایات | 190 |
کھڑےہوکرپیشاب کرنےکی اجازتاورممانعت کی روایات | 194 |
کھڑےہوکرپانی پینےکےجوازاورممانعت کی روایات | 196 |
کتارکھنےکےجوازاورعدم جوازکی روایات | 199 |
واقعہ معراج سےمتعلق متعارض روایات | 201 |
فصل دوم:قرآن مجید کےساتھ متعارض روایات | |
زلزلہ قیامت کی ہولناکی سےمتعلق روایت | 205 |
عورتوں سےجماع فی الدبرکی روایت | 209 |
حضرت مسیح کی آمدثانی روایت | 216 |
باب چہارم:سیاست وقضاسےمتعلق روایات | |
فصل اورمنکرین اورمعاندین کےخلاف اقدامات کی روایت | |
لوگوں سےہرحال میں جنگ کرنےکی روایت | 228 |
یہودی سردراروں کےقتل کی روایات | 240 |
کعب بن الاشرف کےخلاف گوریلاکارروائی | 240 |
بورافع کےخلاف گوریاکاروائی | 249 |
خفیہ کارروائیوں کی حکمت | 253 |
قبلہ عسکل وعرینہ کےباغیوں کےقتل کی روایت | 256 |
فصل دوم:اسزائے رجم کی روایات | |
یہودی جوڑے کےرجم کی روایات | 266 |
عہد رسالت میں واقعات رجم کی روایات | 274 |
ماعزاسلمی کےرجم کاواقعہ | 281 |
غامدیہ کےرجم کاواقعہ | 286 |
عسیف کےرجم کاواقعہ | 287 |
ایک گمنام آدمی کےرجم کاواقعہ | 288 |
باب پنجم :انبیاء کی سیرت سےمتعلق روایات | |
فصل اول:انبیائے سابقین کی سیرت سےمتعلق روایات | |
حضرت ابراہیم کےکذبات ثلاثہ کی روایت | 295 |
حضرت ابراہیم کےختنے کی روایت | 309 |
حضرت ابراہیم کی طرف شک منسوب کرنےکی روایت | 311 |
حضرت یوسف کےصبرحوصلہ کی تحسین کی روایت | 314 |
حضرت موسیٰ کےملک الموت کو تھپڑمارنےکی روایت | 317 |
حضرت موسیٰ کی براءت کی روایت | 323 |
حضرت موسیٰ کاعریاں حالت میں لوگوں کےسامنےآجانا | 329 |
حضرت موسیٰ پر فرعون کےایمان لانےکی روایت | 333 |
حضرت سلیمان کی سوبیویوں سےمقاربت کی روایت | 341 |
فصل دوم:رسول اکرمﷺ کی سیرت سےمتعلق روایات | |
رسول اکرم ﷺ پر جادوکی روایات | 337 |
ام المومنین حضرت عائشہ ؓکی عمرسےمتعلق روایات | 360 |
ابنۃ الجون سےنکاح کی روایت | 373 |
حضرت ماریہ مصریہ پرتہمت زناکی روایت | 380 |
فصل سوم:رسول اللہﷺکی نجی زندگی سےمتعلق روایات | |
ازواج مطہرات کامقام ومرتبہ اوردینی ذمہ داریاں | 386 |
حالت حیض مین مباشرت کی روایات | 395 |
ازواج مطہرات سےجوب غسل کےمتلق سوال کی روایت | 398 |
حضرت عائشہ کےعملاغسل کرکےدکھانےکی روایت | 402 |
ازواج مطہرات کےساتھ اکٹھے غسل کرنےکی روایت | 404 |
ایک رات میں تمام ازوج سےمقاربت کی روایت | 407 |
باب ششم:عقل عام اورمشاہدہ سےظاہری تعارض پر مبنی روایات | |
فصل اول:مشاہدہ تجربہ کےخلاف روایات | |
گرمی کی شدت کوجہنم کاسانس قراردینےکی روایت | 419 |
سورج کےعرش کےنیچے سجدہ کرنےکی روایت | 425 |
علم تولید سےمتعلق روایات | 431 |
مکھی کوپانی مین ڈبوکرنکالنے کی روایت | 434 |
حضرت آدم کےغیرمعمولی طورپر درازقدہونےکی روایت | 438 |
بندروں کےرجم کی روایت | 443 |
عجوہ کھجورکی تاثیرکی روایت | 449 |
کھمبی کےپانی کےآنکھ لیےشفاہونےکی روایت | 453 |
فصل دوم:عقل وقیاس کےمنافی روایات | |
واقعہ معراج میں نماز کی فرضیت کی روایت | 457 |
گناہ کی حوصلہ افرزائی کی روایت | 467 |
گرگٹ کو قتل کرنےکی روایت | 470 |
فصل سوم:ماضی اورمستقبل کی خبروں بر مشتمل رایات | |
مسجد حرام اورمسجداقصی کی تعمیر کی روایات | 473 |
سوال کےبعددنیاکےخاتمےکی پیش گوئی کی روایت | 479 |
قیصروکسریٰ کی ہلاکت کی پیش گوئی کی روایت | 481 |
مصادرومراجع | 491 |
کچھ مصنف کےبارےمیں | 509 |