ماثور دعائیں

ماثور دعائیں

 

مصنف : وصی اللہ عبد الحکیم مدنی

 

صفحات: 108

 

شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سی کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں میں دعاؤں کو جمع کیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ماثور دعائیں‘‘ کتاب وسنت سے ثابت شدہ ماثور دعاؤں کا ایک مجموعہ ہے جسے مولانا وصی اللہ مدنی ﷾ نے طلبہ وطالبات اور عامۃ المسلمین کےلیے فقہی ترتیب سے مرتب کیا ہے ۔اس کتاب میں ساری دعائیں مستند حوالوں اورترجمہ کےساتھ درج ہیں اور ساتھ ہی حاشیہ میں بعض مقامات پر ضروری افادات بھی اہل علم کے لیے تحریر کیے گئے ہیں نیز بعض غیر ثابت مروج دعاؤں پر مختصر علمی تنقید بھی ہے جن سے مجموعہ کی علمی حیثیت میں اضافہ ہوگیاہے ۔اس مجموعہ ادعیہ کی ایک انفرادی خوبی یہ ہے کہ اسے مرتب نے سوال وجواب کی صورت میں مرتب کیا ہے ۔جس سے طلبہ وطالبات اور عامۃ المسلمین کے   لیے استفادہ کرنا انتہائی آسان ہے۔اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کوشش کوشرف قبولیت سے نوازے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ
فہرست مضامین
انتساب 3
پیش لفظ 5
تقریظ 7
عرض مرتب 9
دعاء کا معنی ٰ اور ا س کی مشر و عیت و فضیلت 13
دعاء کے آداب و شرائط 16
دعا ء کے ا وقات و مقامات 17
دعاء کس سے کرنی چاہیےاور اس سے کس چیز کی دعا ء مانگنی چاہیے 19
کلمہ طیبہ کا معنی ومطلب 19
کلمہ شہادت و کلمہ تمجید 20
اللہ کے دو پسند یدہ کلمے اور دنیا و آخر ت کی بھلائی کی جامع دعاء 20
ملاقات کےوقت سب سے پہلے کیا کہنا چاہیے ؟ 20
سلام کرنے یا سلام بھیجنے والے کا جواب دینے کا طریقہ 21
مصافحہ کرنے کا شرعی حکم اور مصافحہ کرتے وقت کی دعا ء 21
مر د کا عورت اور عورت کا مرد سے سلام اور مصافحہ کرنے کاحکم 22
عورت سے سلام کرنے کا طریقہ 22
غیر مسلموں سے سلام کرنے کاحکم اور اس کے سلام کا جواب دینے۔۔۔۔ 23
گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعاء 23
کھانا شروع کرتے وقت کی دعاء 24
کھانا شروع کرتے ہوئے دعاء پڑ ھنا بھول جائے تو کیا کہاجائے؟ 24
کھاناکھانے سے فارغ ہونے کے بعد کی دعاء 24
میزبان کے حق میں دعاء 25
پانی پینے کی دعا؁ اور اس کے آداب 25
دودھ پینے کی دعاء 25
سونے اور نیند سے بیدار ہونے کی دعاء 25
نیا کپڑا پہننے کی دعاء 26
قضائے حاجت س ےپہلے اور بعد کی دعاء 26
غصہ آنے یا گد ھے اور کتے کی ا ٓواز سننے کے وقت کی دعاء 26
چھینک ا ٓنے کے بعد کی دعائیں 27
چھینکنے والے کا جواب کب اور کیسے دیا جائے گا؟ 27
کافر کے چھینک کا جواب کیسے دیاجائے گا؟ 27
وضوء سے پہلے اور بعد کی دعاء 28
تیمم کا طریقہ اور اس کی دعاء 29
مسجد کیطر ف جاتے وقت کی دعاء 30
مسجد میں داخل ہونے اور باہر آنے کی دعاء 30
اذان کے کلمات 31
اذان میں ترجیع کا مفہوم اور طریقہ 32
اذان کے کلمات کا جواب دینے کاحکم اور اس کی کیفیت 33
اذان کے بعد کی دعائیں 34
اقامت کے کلمات اور اس کا جواب دینے کاحکم 35
تکبر تحریمہ اور اس کے بعد کی دعائیں 36
سنت مو کدہ اور نفل صلوٰ ات میں دعائ ثنا کا حکم 38
مصلی دعاء ثنا کب نہیں پڑ ھے گا 38
دعا ء ثنا کے بعد تعوذ اور تسمیہ کا حکم اور اس کا طریقہ 39
اذکار ر کوع 39
قومہ اور اس کی دعاء 40
سجدہ کی دعائیں 40
دونو ں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کی کیفیت اور ا س کی دعاء 41
جلسہ استراحت اور اس کی دعاء 42
قعدہ اور اس کی قسمیں 42
قعدہ اولیٰ کاحکم اور اس کی دعاء 42
لافاث تشہد 44
تورک اور اس کا حکم 45
دورکعت والی صلوٰ وات میں تورک کرنے کاحکم 45
آخری قعدہ میں بیٹھنے کی کیفیت اور اس کی دعائیں 45
سلام پھیرنے سے پہلے بعض ما ثور دعائیں 46
صلاہ کے بعد تسبیح پڑھنے کا مسنون طریقہ 47
دعاء کے خاتمہ پر الحمدللہ رب العالمین ” کہنے کاحکم 48
صلاۃ فجر اور مغر ب کے بعد کی مخصوص دعائیں 51
صلاۃ وتر کاحکم اور تین رکعت وتر پڑھنے کا مسنون طریقہ 53
قنو ت وتر کے الفاظ کی تحقیق و تخڑ یج 53
دعاء قنوت رکو ع سے پہلے یا بعد 54
قنو ت وتر میں دونوں ہاتھ ا ٹھانے کاحکم 55
وتر کے بعد کی دعاء 55
قنو ت نازلہ کی تعریف اور اس کا حکم 56
قنوت نا زلہ کے الفاظ کی تحقیق و تخریج 56
استخارہ کا معنی اور اس کا حکم 57
صلاۃ استخارہ کی تعریف اور اس کے پڑھنے کا طریقہ 57
استخارہ کی دعاء 58
سجدہ سہو کی تعریف 59
سجدہ سہو کرنے کاطریقہ اور اس کی دعاء 59
سجدہ تلاوت کی تعریف اور اس کا حکم 60
سجدہ تلاوت کا طریقہ اور اس کی دعاء 60
قرآن مجید میں سجہ ہائے تلاوت 60
سجدہ شکر کی تعریف اوراس کی دعاء 61
چاند دیکھنے کی دعاء 62
افطار کی دعاء 62
شب قدر کی دعاء اور تکبیرات عیدین کے الفاظ 62
قربانی کا جانور ذبح کرنا کا طریقہ اور اس کی دعاء 64
سانپ ،بچھو اور زہریلے جانور کے ڈسنے کی دعاء ٍ 66
بدن ، پھوڑا ، پھنسی اور زخم کی دعاء 66
مریض کی عیادت اور اس کی دعاء 66
قریب مرگ شخص کو کلمہ توحید کی تلقین 67
مومن کی مو ت کی خبر

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment