مثالی گھر

مثالی گھر

 

مصنف : محمد فاروق رفیع

 

صفحات: 500

 

انسان کے لیے گھر اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے او ر اللہ تعالی نے کتاب ِمبین میں گھر کی سہولت کی دستیابی کواپنا انعام قرار دیا ہے ۔انسان جب اپنے چاروں اطراف نظر دوڑائے تو کتنے ہی لوگ ایسے نظر آئیں گے ، جو گھر جیسی نعمت سے محرومی کی وجہ سے سڑکوں کے کنارروں اور پارکوں میں پڑے راتیں بسر کرتے ہیں یا چھت کی عدم دستیابی کے سبب خیموں میں زندگی کے دن گزار نے پر مجبور ہیں ۔ ایسی صورت میں گھر کی سہولت جیسی نعمت کا احساس دو چند ہوجاتا ہے اوراس نعمت غیر مترقبہ پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔چونکہ گھر کا میسر آنا انسان کے لیے سعادت مندی کی علامت او راللہ کریم کی بہت بڑی نعمت ہے ،اس اعتبار سے گھر کے سر پرست پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن پرعمل پیرا ہو کر وہ اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے نجات کاساماں کرسکتا ہے او ر روز ِقیامت اپنی مسؤلیت سے عہدہ برآ ہوسکتا ہے ۔گھریلو معاملات کی اصلاح اور اولاد ووغیرہ کی دینی واخلاقی تربیت گھر کےسر پرست کی ذمہ داری ہے ۔زیر نظر کتا ب”مثالی گھر” مولانا فاروق رفیع ﷾ (مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ) کی تصنیف ہے موصوف تصنیف وتالیف ،تخریج وتحقیق کا عمدہ ذوق رکھتے ہیں اس کتاب کے علاوہ تقریبا نصف درجن کتب کے مصنف ، اچھے مدرس اور واعظ ہیں۔ اللہ تعالی ان کےعلم وعمل او ر زور ِقلم میں اضافہ فرمائے (آمین) موصوف نے اس کتاب میں گھر کی اصلاح کے متعلق شرعی تعلیمات کو تفصیل سے بیان کیا ہے اور جو عادات ِ بد ،اخلاق رزیلہ گھر کے بگاڑ او ربدامنی کا سبب بنتے ہیں ان پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔ یہ کتاب گھرکے افراد کی اصلاح و تربیت کا مرقع او رگھرکو پرامن وپرسکون بنانے او راہل خانہ کی شرعی تعلیمات سےآراستہ کرنےکا خوبصورت گلدستہ ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں شامل ہر موضوع کو کتاب وسنت کے دلائل سے آراستہ کیا ہے او راس میں درج شدہ احادیث کی بڑی عرق ریزی سے تحقیق وتخریج کی ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش او ر مصنف کے والدین ،اساتذہ ، او ر ہل خانہ کےلیے ذریعہ نجات بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 21
گھر کب آؤ گے؟ 26
گھر اللہ کی عظیم نعمت 35
کشادہ گھر خوش بختی کی علامت 35
گھر کے سرپرست کی ذمہ داریاں 40
صالحہ عورت کے اوصاف 53
نکاح سے پہلے منگیتر کو دیکھنا 63
اصلاح اہل خانہ کے لیے اسلامی تجاویز 73
اسلام اور اصلاح اہل خانہ 73
نماز اور اصلاح اہل خانہ 89
ایمان و اخلاص اور اصلاح اہل خانہ 101
قرآن اور اصلاح اہل خانہ 116
دوست کے انتخاب میں اسلامی معیار 126
گھر کی اصلاح اور ذکر الہٰی 136
ذکر الہٰی کی برکات 138
صبح و شام کے اذکار سے اصلاح 146
سونے کے آداب و اذکار 155
گھروں میں نوافل کا اہتمام 165
رحمتیں کیوں روٹھ جاتی ہیں؟ 177
تصویر سازی کا حکم 182
تصاویر کا کیا کیا جائے؟ 188
گھر کے متعلق چند شرعی احکام 197
برباد ہوتا گھر اور شرعی تقاضے 205
دینی کتب مثالی گھر کی زینت 217
مثالی گھر اور مراحل تربیت 228
فارغ اوقات گھر پر گزاریں 228
بچوں کے معمولات پر نظر رکھنا 244
بچوں کی تربیت 256
گھر کے معمولات اور نظام الاوقات 275
گھر کی بات گھر میں رہے! 279
محب و مودت کا کردار 289
مثالی گھر اور زبان کا کردار 300
فحش گوئی ، بد زبانی اور لعن طعن کرنا 300
اصلاح میں سچ اور جھوٹ کا کردار 308
غیبت اور چغل خوری 324
حسد ، غصہ ، حرص اور بخل کے اسباب و علاج 349
چادر اور چار دیواری 400
پردے کے احکام 400
عورت کے گھر سے نکلنے کے آداب 403
ٹی وی اور آلات موسیقی 436
گھر کے انتخاب کے متعلق چند ضروری باتیں 450
حسن سلوک 459
والدین کے ساتھ حسن سلوک 459
پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک 469
مہمانوں کے ساتھ حسن سلوک 481
جامع آداب 489

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment