مسائل توحید مجموعہ فتاوی از علامہ عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبیرین
مصنف : عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین
صفحات: 113
علم توحید تمام علوم وفنون سے زیادہ اشرف وافضل‘ قدر ومنزلت کے اعتبار سے سب سے زیادہ اعلیٰ وارفع اور ضرورت وتقاضے کے لحاظ سے سب سے زیادہ اہم علم ہے‘ اس لیے کہ اس علم کا تعلق براہِ راست اللہ رب العزت وحدہ‘ لا شریک لہ‘ کی ذات‘ اسماء وصفات اور بندوں پر اس کے حقوق سے متعلق ہے اور یہی علم اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا راستہ اور تمام آسمانی شریعتوں کی بنیاد ہے۔ سارے انبیاء ورسل ؑ نے توحید کی طرف دعوت دی ہے۔ انبیاء ورُسل کی زندگیاں اور جملہ کوششیں اس کام کے لیے وقف تھیں اور اسی کام کو محمد رسول اللہﷺ نے حرزِ جاں بنایا۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص توحید کے موضوع پر ہے ۔اس میں عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین﷾ سے چند سوالات کیے گئےتو آپ نے ان سوالات کا جامع اور خالص علمی بنیادوں پر جواب دیا تو حمد بن ابراہیم الحریقی نے اسے ترتیب دیا۔ اس میں توحید وعقیدے سے متعلق سارے سوالات وجوابات‘ شرک‘ بدعات‘ خرافات‘ غیر شرعی رسومات‘ اسلامی شریعت سے متصادم عقائد از قسم قبر پرستی‘ پیر پرستی‘کہانت اور جادو گری جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔اصلاً عربی میں کتاب تھی جس کا عام فہم‘ سلیس‘ سہل اور آسان اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ مسائل توحید ‘‘ حمد بن ابراہیم الحریقی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مترجم | 5 | |
مقدمہ | 9 | |
مقدمہ از مرتب | 10 | |
آیات قرآنیہ سے علاج کرنے کا حکم | 11 | |
کیا ہر مسلمان مومن ہے | 16 | |
توکل کی حقیقت کیا ہے | 18 | |
مرتکب کبیرہ کا حکم | 21 | |
مزاروں پر سجدہ کرنے اور ان کے نام پر ذبح کرنے کا حکم | 24 | |
اولیاء کے نام پر ذبح کرنے اور ان سے دعا مانگنے کا حکم | 26 | |
تعویذ باندھنے کا حکم | 28 | |
نجومیوں کے پاس جانے کا حکم | 31 | |
قبر والی مسجد میں نماز کا حکم | 34 | |
قبر اطہر کی زیارت کی نیت سے سفر | 38 | |
قبر پر علامت رکھنے کا حکم | 41 | |
میت کی طرف سے صدقہ کرنا | 43 | |
مخصوص دنوں میں قبرستان کی زیارت | 46 | |
نبی اور امانت کی قسم کھانے کا حکم | 49 | |
میلاد منانے کا حکم | 55 | |
سورج گدھے کا دانت لے جا | 57 | |
بدعت کی حقیقت | 60 | |
سیکولرزم کیا ہے | 66 | |
خواتین اور روضئہ مقدس کی زیارت | 69 | |
کیا جہنم آسمان پر ہے یا زمین کے نیچے | 78 | |
قرآن حکیم کے ساتھ کافر ملک کا سفر | 86 | |
انسان با اختیار ہے یا مجبور | 88 | |
کیا ابلیس فرشتوں میں سے ہے | 106 | |
عقیدے میں مفید کتابیں کون سی ہیں | 109 |