مجموعہ رسائل امام شاہ ولی اللہ جلد پنجم

مجموعہ رسائل امام شاہ ولی اللہ جلد پنجم

 

مصنف : شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

 

صفحات: 497

 

شاہ ولی اﷲمحدث دہلوی (1703-1762) برصغیر پاک و ہند کے ان عظیم ترین علماء ربانیین میں سے ہیں جو غیر متنازع شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ہر مسلک کے مسلمانوں کے ہاں قدر کی نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں ان کی شہرت صرف ہندوستان گیر ہی نہیں بلکہ عالم گیر ہے ۔وہ بلاشبہ اٹھارہویں صدی کے مجدد تھے اور تاریخ کے ایک ایسے دورا ہے پر پیدا ہوئے جب زمانہ ایک نئی کروٹ لے رہا تھا، مسلم اقتدار کی سیاسی بساط لپیٹی جا رہی تھی، عقلیت پرستی اور استدلالیت کا غلبہ ہو رہا تھا۔آپ نے حجۃ اﷲ البالغہ جیسی شہرہ آفاق کتاب اور موطا امام مالک کی شرح لکھی اورقرآن مجید کا فارسی زبان میں ترجمہ کیا۔ دوران ترجمہ شاہ صاحب کے سامنے بہت سے علوم و معارف اور مسائل و مشکلات واشگاف ہوئے ۔ شاہ صاحب نے ان کو حل کرنے کی کوشش کی اور اس کے لیے متعدد کتابیں اور رسالے لکھے ۔ترجمہ کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے “مقدمہ در قوانین ترجمہ” کی تصنیف فرمائی۔اس کے علاوہ شاہ صاحب نے تصوف وسلوک ، فقہ واصول فقہ ، اجتہاد وتقلید کے حوالے سے کئی رسائل تالیف فرمائے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ مجموعہ رسائل امام شاہ ولی اللہ ‘‘ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ﷫ کے تصوف وسلوک کا فلسلفہ ، تاریخ تصوف اوراحکام شریعت کےاسرارورموز، فقہ ،تاریخ فقہ، اجتہاد، وتقلید، تفسیر، و اصول تفسیر، تاریخ علوم وفنون، نظریہ تعلیم اور وصیت نامہ پر مشتمل متعدد نادر ونایاب رسائل وکتب کا گرانقدر مجموعہ ہے۔ شاہ صاحب کے یہ سارے رسائل فارسی یا عربی زبان میں ہیں اور نایاب تھے تو شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ ) دہلی نے ان رسائل کا اردو تراجمہ کرواکر انہیں آٹھ ضحیم مجلدات میں شائع کیا ہے ۔ان رسائل میں تصوف کے حوالے سے بعض ایسے رسائل بھی ہیں کہ ان میں بیان کیےگئے شاہ صاحب کے نظریات سے ادارہ کا اتفاق نہیں ہے محض تحقیق وتنقید کرنے والے ریسرچ سکالرز کی سہولت کے لیے انہیں سائٹ پر پبلش کردیاگیا ہے کیونکہ عموماً شاہ صاحب کے یہ رسائل یکجا دستیاب نہیں ہوتے ۔(م۔ا)اس مجموعہ میں شامل رسائل کی فہرست حسب ذیل ہے : ہمعات، سطعات، لمعات،الطاف القدس، الخیر الکثیر، عقد الجید فی احکام الاجتہاد والتقلید، الانصاف فی سبب الاختلاف، الفوز الکبیر فی اصول تفسیر، فتح الخیر بما لابد من حفظہ فی علم التفسیر، فیوض الحرمین، السرالمکتوم فی اسباب تدوین العلوم، چہل حدیث، شاہ ولی اللہ کے سیاسی مکتوب، انفاس العارفین، مقدمہ در قوانین ترجمہ ، حجۃ اللہ البالغہ،الدر الثمین فی مبشرات النبی الامین، مکتوب مدنی ، القول الجمیل فی بیان سواء السبیل، انتباہ فی سلاسل اولیاء اللہ ، البلاغ المبین، العقیدہ الحسنۃ، التفہیمات الالٰہیہ، البدور البازغہ وغیرہ ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حر فے  چند 7
قبلہ  کا بیان 15
ستر ہ کا بیان 17
ان امور  کا بیان  جو نماز میں ضروری  ہیں 18
نماز  کے  اذکار  اور اس کی ہیئات  مستحبہ  کابیان 26
ان چیزوں  کا بیان  جو نماز  میں نا جا ئز ہیں  اور سجدہ سہو  اور سجدہ تلا وت  کا بیان 38
نوا فل کابیان 42
نماز تہجد کے آداب 47
اعمال  کے  اند ر میانہ روی کا بیان 57
معذور لوگوں  کی نماز  کابیان 60
جماعت  کابیان 64
جمعہ  کا بیان 72
عید الفطر  اور عید الاضحیٰ کا بیان 77
جنازو ں  کا بیان 81
زکو ٰۃ سے  متعلق  امو ر کا بیان 97
سخاوت  کی فضیلت  امور بخل  کی قباحت  کا بیان 101
زکو ٰۃ کی مقدار کا بیان 106
زکوٰ ۃ  سے متعلق  امو ر  کا بیان 116
روزہ  کی تفصیلات 120
رو زہ  کے احکام  کا بیان 127
وہ   اذکار جن  کا پڑ ھنا  افطا ر کے وقت  مسنون ہے 130
رو زہ سے متعلق  امو ر  کا بیان 133
جو شخص  شب قدر  کو دیکھیے  اس  دعا  پڑھنی  چا ئیے 137
حج کی تفصیلات 138
منا سک  کا بیان 142
حجتہ  الو داع کا بیان 150
حج کے ساتھ  متعلق  انور کا بیان 158
ابواب احسان 163
اذکار  اور ان کے متعلقا ت کا بیان 171
بقیہ  مبا حث  احسان   کا بیان 208
مقالات  ا حوال کا بیان 208
طلب  رز ق کے ابواب  کا بیان 241
بیع کی ان اقسام کا بیان  جو ممنو ع ہیں 248
بیع کے احکام 261
تبرع اور تعا ون  کا بیان 267
 فر ائض   کا بیان 274
تد بیر منزل کے ابواب  کا بیان 284
پیغام  نکاح  اور اس کے متعلقات   کا بیان 285
ستر   کا بیان 291
نکاح کا بیان 296
ان عور توں  کا بیان  جن سے  نکاح  کر نا حرام ہے 304
آداب  مبا شر ت   کا بیان 311
زو جیت کے حقو ق    کا بیان 314
طلا ق  کا بیان 321
خلع ، ظہار ، لعان ،  اور ایلا   کا بیان 326
عد ت  کا بیان 330
او لا د اور  غلاموں  کی پر ور ش  کا بیان 333
عقیقہ   کا بیان 336
شہروں  کی سیا ست   سے متعلق  چند ابواب 344
 خلافت  کا بیان 347
مظالم  کا بیان 352
حدود  کا بیان 367
فیصلہ جات  کا بیان 385
جہاد  کا بیان 394
معیشت  سے متعلق  چند ابواب 414
کھانے  اور پینے  کی چیزوں   کا بیان 416
کھانے  کے آداب  کا بیان 428
مسکر ات   کا بیان 434
لبا س اور زینب   اور  ظروف وغیرہ  کا بیان 438
آداب  صحبت   کا بیان 454
نذو ں  اور قسموں  کا بیان 467
مختلف ابواب 470
نبی ﷺ کی  عادات  اور خصا ئل  کا بیان 471
فتنوں  کا بیان 485
منا قب  کا بیان 493

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment