مجلہ خاتم النبیین (مولانا محمد عبد اللہ گورداسپوری)
مصنف : عبد الحفیظ مظہر
صفحات: 288
بابائے تبلیغ مولانا محمد عبد اللہ گورداسپوری کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ نے اپنی پوری زندگی دعوت وتبلیغ میں کھپا دی اور تحریک ختم نبوت میں بڑی گراں قدر خدمات انجام دیں۔آپ دین اسلام کی دعوت کو عام کرنے کے مشن میں متعدد بار پابند سلاسل بھی ہوئے ،اور آپ کو مختلف قسم کی اذیتیں دی گئیں ،لیکن آپ کے ایمان میں ذرہ برابر بھی لغزش نہ آئی۔آپ نے قادیانیوں سے متعدد مناظرے کئے اور ان کے ایسے چھکے چھڑائے کہ وہ میدان میں کھڑے نہ رہ پائے۔آپ عقلی ونقلی دلائل کا پہاڑ تھے،اور فریق مخالف کو چند ہی لمحوں میں خاموش کرا دیا کرتے تھے۔ موصوف کے بیٹے محترم ڈاکٹر بہاؤالدین ﷾ نے بھی تقریبا 33 جلدوں پر مشتمل کتاب ’’تحرک ختم نبو ت ‘‘اور 6 جلدوں میں تاریخ اہل حدیث لکھ عظیم الشان خدمت سرانجام دے ہے۔ کتب کی تیاری او رمواد جمع کرنے کے لیے ڈاکٹر بہاؤالدین﷾ کے بیٹے سہیل احمدکی خدمات بھی لائق تحسین ہیں ۔ زیر تبصرہ مجلہ عالمی تحریک ختم نبوت اہل حدیث کے زیر اہتمام ڈسکہ سیالکوٹ سے شائع ہوتا ہے،جس کے مدیر اعلی محترم عبد الحفیظ مظہر اور مدیر حافظ عبد الستار بخاری ہیں۔یہ اس کی خصوصی اشاعت ہے،جس میں بابائے تبلیغ مولانا محمد عبد اللہ گورداسپوری کی حیات وخدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالی مدیران مجلہ اور مقالہ نگار حضرات کی ان محنتوں کو قبول فرمائے اور ہمیں بھی ان جیسے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق اور ہمت دے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
احباب جماعت کے نام مولانا گورداسپوری کا پیغام | 6 |
اے کاش! میری قوم جان لے | 9 |
قائد ملت سلفیہ علامہ، پروفیسر، سینٹر حافظ ساجد میر | 19 |
بابائے تبلیغ سے ایک تاریخی انٹرویو | 20 |
شعراء کرام مولانا محمد عبد اللہ گورداس پوری ؒ کو خراج تحسین | 26 |
دادا جی کی کہانی پوتے کی زبانی | 31 |
مولانا عبد اللہ گورداسپوری | 55 |
حضرت گورداسپوری ؒ آہ! میرے بزرگ دوست | 74 |
بابائے تبلیغ مولانا عبد اللہ گورداسپوری | 86 |
سادگی کا اعلی نمونہ | 86 |
درویش ہر دلعزیز بابائے تبلیغ | 92 |
سرمایہ اہلحدیث حضرت مولانا عبد اللہ گورداسپوری | 94 |
مولانا گورداس پوری جماعت ک یتیم کر گئے | 95 |
مولانا عبد اللہ گورداسپوری کی حیات پر ایک نظر | 96 |
مولانا عبد اللہ گورداسپوری کی قرآن سے محبت | 115 |
بابائے تبلیغ مولانا عبد اللہ گورداسپوری بورے والا کی زندگی علماء کے لیے سبق آموز | 117 |
ضیغم اسلام حضرت مولانا عبد اللہ گورداسپوری | 135 |
بابائے تبلیغ ایک عظیم شخصیت | 139 |
قید کی کہانی مولانا گورداسپوری کی زبانی | 141 |
اسیر تحریک ختم نبوت مولانا عبد اللہ گورداسپوری | 147 |
بابائے تبلیغ چند باتیں چند یادیں | 149 |
مولانا عبد اللہ گورداسپوریؒ کی یادیں | 155 |
مولانا عبد اللہ گورداسپوری سے ایک ملاقات | 157 |
بابائے تبلیغ مولانا عبد اللہ گورداسپوری کی سیالکوٹ میں آخری آمد | 159 |
حضرت مولانا عبد اللہ گورادسپوری بھی ہم سے جدا ہو گئے | 175 |
دین الٰہی کا سو سالہ داعی اور راعی | 179 |
ایک خوش گفتار باکردار عالم دین | 185 |
تحریک ختم نبوت کے عظیم لیڈر مولانا محمد گورداسپوری | 192 |
بابائے تبلیغ حضرت مولانا عبد اللہ گورادسپوری | 205 |
ایک جواں ہمت مبلغ اسلام | 209 |
اہلحدیث کا چلتا پھرتا انسائکلو پیڈیا | 217 |
مہاجر و مجاہد عالم دین مولانا محمد عبد اللہ گورداسپوری | 224 |
بابائے تبلیغ بطور ادیب | 234 |
فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امر تسری | 235 |
داستان ابو الوفا کا ایک ورق | 246 |
صورت ثنائی | 253 |
ذہانت ثنائی | 257 |
سحبان ہند حضرت مولانا حافظ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی | 259 |
حضرت مولانا ابراہیم خادم آف تاندلیانوالہ | 269 |
خطبہ صدارت | 274 |
جہاں تازہ جنازہ! بابا جی دا | 279 |