محاسن قرآن
مصنف : قاری محمد ادریس العاصم
صفحات: 298
اللہ احکم الحاکمین نے جب کل نوع انسانی کو اپنی بے حدو حساب اور وسیع و عریض رحمت کی موسلادھار بارش سےسیراب کرنے کا ارادہ فرمایا تو تمام کائنات میں بہترین اور افضل ترین ہستی حضرت محمد ﷺ کو اس راہ سے بھٹکی ہوئی نوع انسانی کے لئے مبعوث فرمایا اور پھر اس نعمت پر اکتفا نہ فرمایا بلکہ بارش رحمت کا سلسلہ مزید وسیع ہوا اورقیامت تک کے جن و انس کی رہنمائی کے واسطے اپنے نبی رحمت ﷺ پر اپنی عظیم الشان آخری کتاب ہدایت نازل فرمائی جسے ہم قرآن حکیم ، فرقان حمید کے نام سے جانتے ہیں۔اس عظیم الشان کتاب کے ہمارے اوپر کئی حقوق ہیں ان میں سے جہاں ہم پر یہ فرض ہے کہ اس پر اچھی طرح عمل کریں وہاں ہم پر یہ بھی لازم ہے کہ اسے اچھی طرح یاد کریں اور اس کی تلاوت کریں اور وہ بھی اس طرح کریں جیسے کرنے کا حق ہے یعنی جس طرح صحابہء کرام نے اس کی تلاوت فرمائی۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ آج کے مسلمان انگلش زبان ادائیگی اور تلفظ میں تو بڑی احتیاط برتتے ہیں ۔ اس کی تلاوت کرتے وقت انتہائی خیال کیا جاتا ہے کہ کہیں خطاء سرزد نہ ہو جائے جبکہ عربی زبان اور قرآن کے بارے میں کوئی لحاظ نہیں۔محترم قاری ادریس العاصم ایک عرصہ دراز سے اس حوالے سے تدریسی ، تحریری اور فنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اللہ انہیں جزائے خیر سے نوازے۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرفے چند | 1 | |
قرآن کی تعریف | 3 | |
ضرورت قرآن | 6 | |
قرآن کا مصنف | 8 | |
قرآن کریم کے اسماء اور وجہ تسمیہ | 10 | |
تاریخ نزول قرآن | 21 | |
قرآن کریم کے تین تنزلات | 24 | |
کلام معجز | 26 | |
اعجاز قرآن | 27 | |
قرآن کی صداقت کا غیر مسلموں کی طرف سے اعتراف | 29 | |
قرآن کی پشین گوئیاں | 31 | |
فارس پر روم کے غلبہ کی پشین گوئی | 32 | |
حفاظت قرآن | 40 | |
حفاظت قرآن کے واقعات | 42 | |
قرآن مجید کی امت محمدیہ کے پاس موجود شکلیں | 46 | |
صدر حفاظت کا انتظام | 47 | |
قرآن کریم کی تحریری حفاظت | 54 | |
جمع نبوی ﷺ وجمع صدیقی ؓ | 55 | |
امت کے سب سے بڑے قاری حضرت ابوبکر صدیق | 61 | |
ایک خادم قرآن امام عاصم کا حیرت انگیز واقعہ | 65 | |
ہجرت حبشہ اور حضرت ابوبکر صدیق | 68 | |
بعض عیسائیوں کا قبول اسلام | 71 | |
قرآن کریم کا جنوں پر اثر | 75 | |
نجاشی بادشاہ کا قرآن سن کر رونا | 78 | |
ہاشمی نوجوان کی توبہ | 80 | |
تاثیر قرآن کریم | 81 | |
قرآن کی حقانیت کا حیرت انگیز واقعہ | 82 | |
قرآن کے متعلق دیگر معلومات | 84 | |
قرآن کریم کی آیات کے جوابات | 86 | |
تعداد آیات قرآنی | 87 | |
قرآن کی سات منزلیں | 89 | |
مکی و مدنی اصطلاحات | 90 | |
مکی و مدنی آیتوں کی خصوصیات | 91 | |
چند مقامات نزول | 93 | |
تلاوت قرآن پاک کے آداب | 100 | |
یاد کر کے بھلا دینا | 103 | |
ترجمہ کی تلاوت | 106 | |
مضامین قرآن | 109 | |
ماضی کے واقعات | 112 | |
تعلیمات قرآن | 116 | |
قرآن کی اساسی تعلیمات | 116 | |
قرآن کی اخلاقی تعلیمات | 126 | |
قرآن کی معاشی تعلیمات | 134 | |
قرآن کی معاشرتی تعلیمات | 140 | |
قرآن کا مقصد | 150 | |
فضائل القرآن | 154 | |
ماہر قرآن کا بدلہ | 155 | |
قرآن سفارشی | 157 | |
مومن اور منافق کی مثال | 159 | |
آخرت میں قرآن پڑھنے والے کا مقام | 161 | |
قرآن کریم پڑھنے سے بن مانگے ہر مراد پوری ہوتی ہے | 163 | |
استاد کا شاگرد کو شاگرد کا استاد کو سنانا | 165 | |
نبی ﷺ کی قر اءت کی کیفیت | 166 | |
تلاوت کرنے کے فضائل | 169 | |
سورۃ الفاتحہ کی فضیلت | 172 | |
حفاظ قرآن کو تلاوت سے غافل نہیں رہنا چاہیے | 175 | |
خوبصورت آواز قرآن کے حسن میں اضافہ کرتی ہے | 201 | |
قرآن کو بھلانے کی وعید | 202 | |
قرآن کا قاری فخر اور تکبر نہ کرے | 205 | |
قرآنی دعائیں | 212 | |
اہل ایمان کی دعائیں | 216 | |
رسول اللہ 5 کی دعا | 217 | |
بندہ شاکر و مسلم کی دعا | 227 | |
فتنہ سے بچنے کی دعا | 228 | |
تفصیل حروف قرآن مجید | 232 | |
قرآن کے متعلق دیگر تفصیلات | 233 | |
رموز اوقاف قرآن | 235 | |
قرآن مجید کی تمام سورتوں کے بارےمیں مزید تفصیل | 242 | |
قرآن مجید کے نصف | 263 | |
کاتبین وحی | 264 | |
قرآن مجید میں سجدے | 269 | |
قرآن میں 28 انبیاء ؑ کے واقعات | 271 | |
آسمانی کتب کی تفصیل | 272 | |
حروف مقطعات سے شروع ہونے والی سورتیں | 273 | |
قرآن کریم کا ظاہری اور حقیقی ادب | 275 | |
اہم مراجع | 280 |