ماہنامہ رشد کا علم قراءات نمبر (سوم)

ماہنامہ رشد کا علم قراءات نمبر (سوم)

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 1040

 

قرآن حکیم اللہ غزوجل کا مقدس کلام ہے دو صفت خداوندی ہے جس طرح اللہ رب العزت کی ذات بے مثال ہے اسی طرح اس کی صفات بھی بے نظیر ہیں قرآن کریم علوم معارف کا ایک بحربےکراں ہے علوم قرآن پر لکھی گئی کتب سے ان علوم کو تنوع او روسعت کااندازہ ہوتاہے علوم قرآن کاایک اہم گوشہ علم القراءات ہے یعنی قرآن کریم کو ازروئے حدیث نبوی ﷺ متعدد لہجوں میں پڑھا جاسکتا ہے ماہنامہ رشد نے علم القراءات کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے علم قراءات پر خصوصی نمبر شائع کیے ہیں زیر نظر شمارہ حصہ سوئم ہے اس مین قراءات کی تاریخ وحجیت اور اس کے متعلقہ مباحث پر روشنی ڈالی گئی ہے علاوہ ازیں قراءات کے حوالے سے پائے جانے والے اہل استشراق اور ان کے مشرقی تلامذہ کے شبہات کا بھی مدلل ،ٹھوس اور علمی وتحقیقی انداز سے ازالہ گیا ہے نیز اس کے ساتھ متعدد قراء کرام کے سوانح بھی مربع کی گئے ہیں اسی طرح بعض معروف اہل علم کے انٹرویو اور علمی مکاتیب بھی شامل اشاعت ہیں رشد کے قراءات نمبر بلاشبہ علم قراءات پر ایک عظیم انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں اور اشاعت علوم قرآنی میں منفرد مقام کے حامل ہیں باری تعالی ادارہ رشد کی اس کاوش کو شرف سے قبولیت سے نوازے او راہل اسلام کےلیے مفید ونافع بنائے-

 

عناوین صفحہ نمبر
تحفط قرا ء ات اور مجلہ رشد 4
رشد قراء ات نمبراور منکرین حدیث کی بوکھلاہٹ 9
حدیث و سنت
احادیث میں وارد حفص کے علاوہ  متواتر قراء ات 22
حجیت قراء ات
مشہور  شارحین حدیث کانظریہ قراء ات 40
فضائل القرآن اور  سبعہ احرف پر مشتمل احادیث 59
تاریخ قراء ات متواترہ اور حل  اشکالات 72
مصاحف عثمانیہ میں اختلافات قراء ات کا جائزہ 119
حروف سبعہ پر نزول قرآن 132
فتاوی جات
ثبوت قراء ات اور  اکابرین اُمت 136
حجیت قراء ات —– ضمیمہ فتاوی جات 153
قراء ات عشرہ کا تواتر اور سبعہ احرف کی تشریح 171
ضمیمہ فتاوی  علمائے عرب 188
تاریخ قراء ات
بریلوی مکتب فکر کے قراء کی  خدمات 199
پانی پت میں علم القراء ات 222
حدیث سبعہ أحرف
کیا متنوع قراء ات لغت قریش پرمشتمل ہیں 109–؟؟؟
سبعہ أحرف —– تنقیحات  و توضیحات 231
حدیث سبعہ أحرف:متشابہات میں سے؟ 217
مباحث قراء ات
القراء ات والقراء 265
عصر حاضر سے نبی اکرم ﷺ تک متصل اسانید 295
الإسناد فی کتب التجوید والقراء ات 312
مشکلات القراء ات—- مفہوم اور تعارض کا حل 326
علم  قراء ات کی  خبری اصطلاحات —- تعارف 343
قراء ات شاذہ اور ثبوت قرآن کا ضابطہ 355
جمع عثمانی—- روایات کے آئینے میں 388
اعجاز قرآنی کے متنوع پہلو
علم القراء ات اور  قواعد نحویہ 410
نحوی قواعد کا قرآن سے انحراف اور اسباب 417
قراء ات  متواترہ کے فقہی احکام پر اثرات 427
معانی و بلاغت پر  قراء ات کے اثرات 437
اوقاف قرآنیہ پر  قراء ات کے اثرات 466
معانی و احکام پر تجوید و ترتیل کے اثرات 473
تحقیق و تنقید
علم روایت میں تقسیم آحاد و تواتر—— ناقدانہ جائزہ 484
قراء کرام میں تحقیق کا فقدان —- لمحہ فکریہ 496
آئمہ قراء ات کے لیل و نہار 508
قراء عشرہ اور ان کے رواۃ کی ثقاہت 527
محافل قراء ات —– اعتراضات کاجائزہ 540
جمع قراء ات —-مفہوم، ارتقا اور شرعی حیثیت 556
نقطہ نظر
اختلاف قراء ات  والے  مصاحف کی اشاعت 573
مصاحف کی اشاعت  کے خلاف منفی پراپیگنڈہ 578
مولانا اشرف علی تھانوی اور علوم تجوید قراء ات 609
”جمع  کتابی” سے متعلق چند توضیحات 612
سلیم شاہ اور انور عباسی کی خدمت میں 627
سید سلیم شاہ کے  مزعومہ  تضادات کا جائزہ 645
اہل اشراق کے قراء ات قرآنیہ  پر حالیہ اعتراضات 656
انکار قراء ات
جمع عثمانی ؓاور مستشرقین 665
آرتھر جیفری اور  کتاب المصاحف 708
قراء توں کا اختلاف او رمنکرین حدیث 750
مصاحف عثمانیہ اور مستشرقین کے اعتراضات 756
تحریف قرآن، منصف مزاج مستشرقین کی نظر میں 775
قدیم مصاحف قرآنیہ —— ایک تجزیاتی مطالعہ 787
مصحف عثمانی کی اشاعت اور شرق و غرب میں منتقلی 806
علوم قراء ات
جمع قرآن اور تشکیل قراء ات  کی مختصر تاریخ 827
رسم اور  قراء ات  کے مابین تعلق 836
اعجاز رسم  القرآن من  حیث القراء ات 848
پاکستان میں ایک معیاری مصحف کی ضرورت 857
علم الفواصل —— توقیفی یا اجتہادی 869
انٹرویو
حافظ عبدالرحمن مدنی کا  تحقیقی اور  تعلیمی مشن 881
شیخ القراء  قاری محمد  ابراہیم میرمحمدی سے ملاقات 904
علمی مکاتیب
مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کامکتوب اور جواب 929
مولانا عبدالمنان نور پوری کامکتوب  اور جواب 931
کتابیات
مجموع فتاوی  ابن تیمیہ میں علوم قرآن کے مباحث 940
سیر و سوانح
مشاہر قراء کرام کا تذکرہ 944
شیخ الاسلام حافظ ابوعمرو عثمان الدانی 953
امام سیوطی اور علم قراءات میں ان کی خدمات 967
الشیخ المقری احمد عبدالعزیز الزیات 975
شیخ القراء  قاری اظہار احمدتھانوی 987
ادارہ
اخبار الجامعہ 1002
جامعہ سلفیہ میں تقریب تکمیل قراء ات عشرہ 1005
تبصرہ جات بر ” ماہنامہ رُشد”  قراء ات نمبر 1008

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment