ما یفید الناس فی شرح قال بعض الناس ( اللہ بخش )
مصنف : مفتی اللہ بخش
صفحات: 138
امام بخاری کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔ حدیث نبوی کے ذخائر میں صحیح بخاری کو گوناگوں فوائد اورمنفرد خصوصیات کی بنا پر اولین مقام اور اصح الکتب بعد کتاب الله کا اعزاز حاصل ہے ۔بلاشبہ قرآن مجید کےبعد کسی اور کتاب کو یہ مقام حاصل نہیں ہوا ۔ صحیح بخاری کو اپنے زمانہ تدوین سے لے کر ہردور میں یکساں مقبولیت حاصل رہی ۔ائمہ معاصرین اور متاخرین نے صحیح بخاری کی اسانید ومتون کی تنقید وتحقیق وتفتیش کرنے کے بعد اسے شرف قبولیت سےنوازا اوراس کی صحت پر اجماع کیا ۔ اسی شہرت ومقبولیت کی بناپر ہر دور میں بے شماراہل علم اور ائمہ حدیث ننے مختلف انداز میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔اوربعض اہل علم تراجم ابواب، امام بخاری کااجتہادوغیرہ جیسے موضوعات کو زیر بحث لائے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مایفید الناس فی شرح قال بعض الناس‘‘ ملتان کے جید سلفی عالم دین شیخ الحدیث مفتی اللہ بخش کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے صحیح بخاری کے پچیس مقامات ’’ قال بعض الناس ‘‘ کی عالمانہ وضاحت وشرح پیش کی ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر منفرد کتاب ہے اور طلبائے صحیح بخاری اور استاتذہ کے لیے گرانقدر علمی تحفہ ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ صحیح بخاری | 1 |
حالات امام بخاری | 1 |
مناقب و امتیازی حالات | 1 |
حفظ حدیث | 2 |
فہم و ذہانت و قوت اجتہادیہ | 2 |
تاریخ ولادت و فات | 2 |
حلیہ مبارک | 6 |
شیوخ بخاری | 6 |
امام بخاری کا مسلک | 7 |
تصانیف بخاری | 7 |
قصہ امام بخاری کا محمد ذہلی کے ساتھ | 8 |
حالات متعلقات صحیح بخاری | 8 |
سبب تالیف جامع صحیح بخاری | 9 |
خصوصیات و امتیازیات جامع صحیح بخاری | 9 |