لبرل ازم پوسٹ ماڈرن ازم مارکسزم

لبرل ازم پوسٹ ماڈرن ازم مارکسزم

 

مصنف : عمران شاہد بھنڈر

 

صفحات: 331

 

سماجی تبدیلی کے لیے برپا کی گئی جدوجہد سے حکمرانوں اور محکوموں ‘ ظالموں اور مظلموں اور جابروں اور مجبوروں کے درمیان اعلیٰ وادنی اقدار کی بنا پر قائم کی گئی تفریق وامتیاز کا تصور کمزور ہونے لگتا ہے۔ لوگوں کے ذہن میں یہ بات راسخ ہونے لگتی ہے کہ اقدر کی بنیاد پر حکمران اور محکوم طبقات کے مابین قائم کی گئی فوقیتی ترتیب فطری نوعیت کی نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی ازلی وابدی اصول پر مشتمل ہوتی ہے جیسا کہ حکمران طبقات ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں‘ بلکہ اقدار کی فوقیتی ترتیب کا تصور ریاستی پروپیگنڈا مشیزی کی پیداوار ہوتا ہے۔ حکمرانوں کی طاقت اور آئیڈیالوجی کا مظہر ہوتا ہے۔ جہاں استحصال‘ ظلم وجبر اور تشدد ہووہاں استحصال زدگان کا اُٹھ کھڑے ہونا فطری عمل ہے۔ا ور آج بہت سے ازم وجود میں آگئے ہیں اور ہمارا عہد دہشت گردی‘ جنگوں اور سرمایہ داری کے زوال کا دور ہے۔اس لیے زیرِ تبصرہ کتاب میں ان تمام موضوعات کو سمیٹا گیا ہے۔ مضامین پیچیدہ اور فلسفیانہ مباحث کو قدرے آسان پیرائے میں پیش کیا گیا ہے اور مصنف نے لبرل ازم یا نیولبرل ازم  کی حقیقت کو آشکارہ کیا ہے اور ان کی کھوکھلی بنیادوں کو واضح کیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ لبرل ازم پوسٹ ماڈرن ازم مارکسزم ‘‘ عمران شاہد بھنڈر  کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
اظہارتشکر 7
موجودہ صورتحال پرایک نظربطورمقدمہ 9
لبرل ازم کی معاشی اورفلسفیانہ اساس 28
آزادخیالی کی منطق 37
سرمایہ داری ،روشن خیالی اورجنگیں 41
لبرل انتہاپسندی دہشت اورجنگیں 46
مذہبی جنون فلسفہ اورسماجی انصاف 50
سیاسی مذہبیت اورمذہبی سیاست 54
جدیددہشت گردی کااحیاءحکمت عملی اورمستقبل 59
لبرل ازم اورمذہب میں قتال ودہشت کےمحرکات 63
بنیادپرستی اورتوسیع پسندی 66
ترقی یافتہ سیکولرممالک اورمسلمان 70
سرمایہ داری اوراخلاقیات کابحران 74
فرانسیسی سیکولزم آزادی اظہاراوردہشت 78
جمہوریت اورنجی ملکیت 85
طاقت کی آئیڈیالوجی تشدداورمزاحمت 97
لبرل ازم کابحران اورمابعدجدیدیت 102
مذہبی یاطبقاتی تقسیم 111
جمہوریت اورجہالت کی جدلیات 115
جمہوریت اورآمریت کی جدلیات 119
دائیں اوربائیں بازوکاحقیقی مفہوم 123
فلسفہ اورحقیقی زندگی 127
فلسفیانہ اورجنگی علیمات 131
تشددکی معنویت 136
مارکسزم اورقوم پرستی کی سیاست 140
قوم اورقوم پرستی کافلسفہ 148
جدلیات کےتین اصول 156
انقلاب کی جدلیات 160
فرانسیسی انقلاب مسیحیت اوراحلاد 169
عقیدہ اورانقلاب 173
نظام کی تبدیلی اورنیکی کاتصور 177
بدلتےتقاضےاورقراءت کاعمل 181
تخلیق آئیڈیالوجی اورتقید 185
تنقیداورتخلیق کی جدلیات 192
فن اورتقید 197
مابعدجدیدشاعری اورتقید 201
رابندرناتھ ٹیگوراورنوبل انعام 205
فیض کی شعوری جمالیات اورتصورآفاقیت 211
لینن خداکےحضومیں 241
اقبال اورجرمن فلسفہ 270
ڈی کنسٹرکشن فلسفلہ 281
ڈی کنسٹرکشن اوردہشت گردی 292
ڈی کنسٹرکشن اورانسان دوستی 296
ڈی کنسٹرکشن مقتدرطبقات اورتصوف 300
ڈی کنسٹرکشن اورمارکسزم 304
گیارہواں تھیس 309
فیورباغ پرپہلےتین تھیس 313

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment