لا الہ الا اللہ
مصنف : محمد اسلم سلفی
صفحات: 601
تمام انبیاء کرام ؑ ایک ہی پیغام اور دعوت لےکر آئےکہ لوگو! صرف اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔ انبیاء کرام سالہاسال تک مسلسل اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے انھوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے حضرت نوح نے ساڑے نوسوسال کلمہ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا اللہ نے قرآن کریم کی مختلف آیات مبارکہ میں عقائد وصفات کو بیان کیاہے زیر نظر کتاب میں بھی محمداسلم سلفی صاحب نے اردو دان طبقہ کے لیے قرآن مجید میں سے اللہ تعالیٰ سے متعلقہ عقائد وصفات پر مبنی آیات کو سورتوں کی بہ ترتیب تلاوت جمع کر کے ان آیات کاترجمہ وتشریح کو سنت کی روشنی میں پیش کیا ہے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو شرف قبولیت بخشے اور اہل اسلام کے لیے اسے ذریعہ نجات بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات اور وجود باری تعالیٰ کے دلائل | 8 | |
عقیدہ واحدیت | 69 | |
عقیدہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں | 78 | |
عقیدہ حیات و بقا | 101 | |
عقیدہ خلق و ایجاد اور فعل | 104 | |
عقیدہ علم و حکمت | 131 | |
عقیدہ سمع وبصر | 167 | |
عقیدہ ارادہ | 182 | |
عقیدہ معیشت | 195 | |
عقیدہ قدرت | 226 | |
عقیدہ ربوبیت | 249 | |
عقیدہ رزقیت | 325 | |
عقیدہ نرمی وشفقت | 341 | |
عقیدہ رحمت الٰہی | 344 | |
عقیدہ عفودرگزر کرنا | 394 | |
عقیدہ مغفرت | 400 | |
عقیدہ موت و حیات | 441 | |
عقیدہ ملک و ملوک | 448 | |
عقیدہ حلم | 460 | |
عقیدہ غنی | 467 | |
عقیدہ احسانات الٰہی | 475 | |
عقیدہ تقدیر الٰہی | 519 | |
عقیدہ عدل وشکر | 535 | |
عقیدہ تخلیق آدم اور آدم علیہ السلام | 541 | |
عقیدہ ایمانیات | 546 | |
عقیدہ ملائکہ اور ان کی خدمات | 554 | |
عقیدہ قرآن مجید کے منزل من اللہ ہونے کے دلائل | 570 | |
عقیدہ قرآن کریم کی پیش گوئیاں | 578 |