لاہور اور فن خطاطی

لاہور اور فن خطاطی

 

مصنف : ڈاکٹر محمد اقبال بھٹہ

 

صفحات: 411

 

خطاطی ایک فن خط تحریر ہے۔ یہ فن دنیا کے ہر گوشے میں اور ہر زبان میں پایا جاتا ہے۔ یہ فن خوش خطی کے لیے ہے۔ رومن، لاطینی، عربی زبانوں میں یہ فن خطاطی کافی مقبول ہے۔ جب پاکستان بنا تو اس وقت لاہور میں ساٹھ کے قریب خطاطی سیکھنے کے مراکز تھے لاہور میں خطاطی کی نمائشوں کا آغاز ممتاز خطاط عبدالواحد نادر قلم نے کیا۔ مرحوم نے عبد المجید پروین رقم سے تربیت حاصل کی تھی۔حافظ محمد یوسف سدیدی نے لاہور میں عربی خطوط (ثلث ، محقق ، طغرا) کو ایک بار پھر زندہ کیا جو مغلیہ عہد میں لکھے جاتے رہے مگر بعد ازاں آہستہ آہستہ ان کی طرف انگریزی عہد کی وجہ سے رجحان کم ہوگیا۔حافظ محمد یوسف سدیدی کا سب سے کمال یہ تھا کہ انہوں نے ان خطوط کو از خود کتب خطاطی سے سیکھا ، کیونکہ برصغیر پاک و ہند میں ان خطوط کا کوئی استاد موجود نہ تھا۔عالم اسلام کے شانہ بہ شانہ آنے کی لئے ان خطوط ( ثلث ، محقق ، طغرا ) میں کمال حاصل کرنا لازمی تھا۔ حافظ صاحب کے ساتھ سید انور حسین نفیس رقم نے بھی اس طرف خصوصی توجہ دی اور وہ ان عربی خطوط میں اپنا ایک خوبصورت انداز قائم کرنے میں کامیاب رہے۔ زیر نظر کتاب ’’ لاہور اورفن  خطاطی‘‘ ڈاکٹر محمد اقبال بھٹہ کی تصنیف ہے اس کتاب کو انہوں نے 10 ابواب میں تقسیم کیا ہے ابو اب کی تفصیل حسب ذیل ہے ۔ باب اول اسلامی خطاطی،باب  دوم لاہور کی خطا طی پر اسلامی ممالک کے اثرات،باب سوم  خطاطان قرآن ،باب چہارم لاہور میں خطاطی سکھانے کے مراکز،باب پنجم  خطابات یافتہ خطاط،باب ششم اخباری خطاط،باب ہفتم کتابہ نویسی۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف تحقیق 9
حرف آغاز 11
باب اول :اسلامی خطاطی 17
خط اسلامی کے تین نظریات نظریہ توقیف، نظریہ حمیری، نظریہ سریانی 19
اہمیت خطاطی 22
اقسام خطاطی 24
خط کوفی 30
خط محقق وریحان 34
خط مثلت 35
خط نسخ ۔توقیع 44
خط رقوع ۔غبار 45
خط مسلسل شقیہ۔تعلیق 46
خط شکستہ 47
خط شفیعہ۔ مغرلی بہار 48
خط نستعیق 49
حواشی وتعلیقات 52
باب دوم: لاہور کی خطاطی پر اسلامی ممالک کے اثرات 55
زمانی اور مکانی لحاظ سے اسلامی دنیا کی تقسیم 62
سلجوقی اثرات 64
خطاطی افریق واندلس میں 65
عثمانی۔ ایلخانی ۔غزنوی 66
برصغیر میں ممالیک 67
خطاطی عراق میں 83
وسط ایشیائی اثرات 88
ایران میں خطاطی 89
داخلی اثرات 94
حواشی وتعلیقات 97
باب سوم: خطاطان قرآن 99
خلافت راشدہ میں قرآنی خطاطی 103
بنوامیہ اور بنو عباس کے عہد میں قرآنی خطاطی 105
برصغیر میں قرآنی خطاطی کے مختلف ادوار 109
لاہور کے قرآنی خطاط 115
حواشی وتعلیقات 141
باب چہارم: لاہور میں خطاطی سکھانے کے مدارس 145
برصغیر میں اسلامی خطاطی سکھانے کے مراکز 151
لاہور میں خطاطی کے اولین مدارس 152
ابیک اور التمش دور میں خطاطی کے مراکز 153
خطاطی کے مراکز مغلیہ دور میں 154
اکبری عہد میں لاہور میں خطاطی کے مراکز 155
جہانگیری دور کے خطوط 158
عبد الرشید ویلمی اور اس کا مدرسہ 160
لاہور میں خطاطی بعہد اورنگ زیب عالم گیر 164
لاہور سکول 165
حواشی وتعلیقات 212

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
37 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment