کتاب وسنت کے مطابق نماز

کتاب وسنت کے مطابق نماز

 

مصنف : محمدابوسعیدالیار بوزی

 

صفحات: 146

 

نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے ۔ مگر افسوس ہے آج مسلمانوں کی حالت پر کہ ان کی اکثریت اس رکنِ عظیم کی سرے سے ہی تارک ہے اور جو لوگ اس کا اہتمام کرتے ہیں ان میں اکثر ایسے ہیں کہ وہ اسے سنت کے مطابق ادا نہیں کرتے۔زیرِ نظر کتاب ”کتاب وسنت کے مطابق نماز” ترکی کے ایک جیدعالم دین شیخ ناصرالدین البانی کے شاگرد خاص شیخ محمد ابو سعید الیاربوزی کی ترکی زبان میں تصنیف کا ترجمہ ہے ۔ ترجمہ کی سعاد ت پر وفیسر ڈاکٹر خالد ظفر اللہ ﷾ نے حاصل کی ہے ۔ مصنف نے اس کتاب میں سترہ ،صف بندی کے مسائل بیان کرنے کے بعد نماز کے جملہ احکام ومسائل کو قرآن وحدیث کے مطابق سہل انداز میں پیش کیا ہے اللہ تعالی اس کتاب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 11
عرض مولف 13
اختصارات 17
سترہ 19
سترہ کا اہتمام کیے بغیر نماز نہیں پڑھنی چاہیے 21
جو نمازی سترہ کی سیدھ میں نہ ہو اسے سیدھ میں کر دینا 24
بیٹھے ہوئے شخص کو سترہ سمجھ کر نماز پڑھنا 25
امام کا سترہ جماعت کا سترہ بھی ہوتا ہے 26
نمازی کے آگے سے گذرنے والے کو منع کرنا 28
سترہ کے بارے نقل ہونے والی ضعیف روایات 29
صف بندی 31
صفوں میں برابری کرنا لازمی ہے 33
پہلی صف کی فضیلت 36
صفوں کی درستگی نماز کی تکمیل میں سے ہے 38
نمازیوں کے سینے ایک سیدھ میں ہونا صفوں کی درستگی میں سے ہے 39
صف میں مل کر کھڑے ہونے والے اللہ کی رحمتوں اور فرشتوں کی دعاؤں 42
عورت کا صف میں اکیلی کھڑی ہونا 43
نماز 47
نیت کرنا 49
تکبیر تحریمہ کہنا واجب ہے 50
اٹھائے ہوئے ہاتھوں کی کیفیت 53
نماز میں قیام کے دروان دائیں ہاتھ کو بائیں کلائی پر رکھنا 55
چھاتی پر ہاتھوں کی کیفیت 57
قرآت سے پہلے اعوذ باللہ پڑھنا لازمی ہے 62
سورۃ فاتحہ کا ایک ایک آیت کر کے پڑھنا 71
فاتحہ کے بعد قرات 74
جس آدمی کو قرآن یاد نہیں وہ کیا کرے 76
ظہر اور عصر کی نماز میں قرآت 76
مغرب کی نماز میں قرآت 78
صبح کی نماز کی قرآت اور اس کا جہری ہونا 80
رکوع میں ہاتھ گھٹنوں پر رکھنے کے بارے حکم 83
مقتدی کا صرف اللہم ربنا لک الحمد کہنا 91
سجدہ میں جانا 95
سجدہ میں کہنیوں کو پہلوؤں سے دور رکھنا 98
سجدہ میں ہاتھ کی انگلیوں کا قبلہ رخ ہونا 100
سجدہ کیسے مکمل ہوتا ہے 104
دو سجدوں کے درمیان ذکر کی کیفیت 109
پہلے تشہد میں بیٹھنے کا مسنون انداز 113
پہلے تشہد کا بیان 118
سلام سے پہلے پڑھی جانے والی دعائیں 125
سلام کی کیفیت 128
اذکار 129
بعد از نماز اذکار کرنے میں شیطان کا مانع ہونا 142

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment