300 سوال و جواب برائے میاں بیوی

300 سوال و جواب برائے میاں بیوی

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 350

 

اسلام دینِ فطرت اور ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جس طرح اس میں دیگر شعبہ ہائے حیات کی راہنمائی اور سعادت کے لیے واضح احکامات او رروشن تعلیمات موجود ہیں اسی طرح ازدواجی زندگی اور مرد وعورت کے باہمی تعلقات کےمتعلق بھی اس میں نہایت صریح اورمنصفانہ ہدایات بیان کی گئی ہیں۔ جن پر عمل پیرا ہوکر ایک شادی شدہ جوڑا خوش کن اورپُر لطف زندگی کا آغاز کر سکتاہے۔ کیونکہ یہ تعلیمات کسی انسانی فکر وارتقاء اورجدوجہد کانتیجہ نہیں بلکہ خالق کائنات کی طرف سے نازل کردہ ہیں۔ جس نے مرد وعورت کے پیدا کیا اور ان کی فلاح و کامرانی کے لیے یہ ہدایات بیان فرمائیں۔ اکثر لوگ ازدواجی راحت و سکون کے حریص او رخواہشمند ہوتے ہیں لیکن اپنے خود ساختہ غلط طرزِ عمل اور قوانینِ شرعیہ سے غفلت کی بنا پر طرح طرح کی مشکلات اور مصائب کاشکار ہو کر اپنا سکون واطمینان غارت کرلیتے ہیں جس سے نہ صرف بذات خود وہ بلکہ ان کےاہل عیال اور کئی ایک خاندان پریشانیوں کا شکار ہوتے جاتے ہیں۔ ان ازدواجی مصائب اور خانگی مشکلات کے کئی اسباب و وسائل ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’300 سوال وجواب برائےمیاں بیوی‘‘ میں قرآن مجید اورصحیح احادیث کے پیش ِ نظر عالم ِ اسلام کے جید علماء اور نامور مفتیان کرام کے فتاویٰ کو جمع کیاگیا ہے۔ جس میں ازدواجی زندگی کے متعلقہ مسائل کاشافی حل اور ہرمشکل کا علاج موجود ہے۔ اس مجموعہ کی خصیوصیت یہ ہے کہ اس میں خالصتاً کتاب وسنت کی نصوص کو محل استدلال بنایا گیا ہے اور انہی کی روشنی میں پیش آمدہ مسائل کاجواب دیا گیا ہے۔ نیز اس مجموعے میں ازدواجی زندگی کےہر گوشے سے متعلقہ مختلف اور متنوع احکام ومسائل کو یکجا کردیا گیا ہے۔ لہٰذا ہر کوئی خواہ مرد ہو یا عورت اس سے استفادہ کرسکتاہے۔ ان اہم فتاویٰ جات کو عربی زبان سے اردو میں منتقل کافریضہ حافظ عبد اللہ سلیم ﷾ نے انجام دیا ہے۔ تاکہ اردو خواں حضرات بھی اس کتاب سے مستفید ہوسکیں۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کےناشر اورجملہ معاونین کی اس خدمت کو قبول فرمائے اوران کےلیے توشۂ آخرت بنائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عاض ناشر 19
عرض مولف 21
نکاح او رعورتوں سے رہن سہن
شادی سے پہلے کی میل ملاقات 24
کیاعورت بے نماز آدمی کےساتھ شادی کرنے سے انکار کرسکتی ہے؟ 25
کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ ایسے شخض کےساتھ شادی کرنے سے انکار کردے جو علمی اعتبار سے اس کاہم پلہ نہیں ہے؟ 26
ایک دیندار عورت کاوالدین کی اطاعت کرتے ہوئے ایک بے دین آدمی سے شادی کرنا 27
عورت کادیندار شخص سے شادی کرانا 28
نیک خاوند کےانتخاب کے لیے بنیادی صفات 31
عورت کاایسے شخص کےساتھ نکاح کرنے سے کنارہ کشی اختیار کرنا جس کی طرف اس کامیلان نہیں ہے اگر چہ وہ شخص نیک ہو؟ 32
طلب علم کی رغبت میں شادی سے بےرغبتی 33
منگتیرکودیکھنے کی حدود 34
مرد کااپنی منگتیر کے پاس قرآن مجید حفظ کرانے کےلیے جانے کاحکم 37
منگتیر سےٹیلی فون پر گفتگو کرنے کاحکم 37
غیر شرعی طریقوں سے شادی میں رکاوٹ کھڑی کرنے کاحکم 39
حق مہر میں غلو کرنے کاحکم 39
قرآن میں حق مہر کی مقدار 40
عقدنکاح میں ولایت کاحکم 41
عورت کے لیے اپنے ولی کی اجازت کے بغیر شادی کرناجائز نہیں ہے 43
بیوی کےحقوق وفرائض 44
ذمی (نصرانی )عورت کے حقوق 46
بیوی کے مالکانہ حقوق 46
بیوی کاخاوند کے مال سے حج کرنا 47
خاوند کے بتائے بغیر اس کےمال خرچ کرنے کاحکم 47
نکاح میں جائز شرائط 48
تعداد ازواج (ایک سے زیادہ شادیاں کنرا) عنوست (کنوری لڑکی کابغیر شادی کےبوڑھی ہونا) کابہترین حل 50
بیوی کااپنے خاوند کی خدمت بجالانا 51
خاوند کی بدسلوکی کی وجہ سے بیوی کاخدمت سے رک جانا 51
بیوی کااپنے خاوند کےوالدین کےساتھ رہنا 52
حجرہ عروسی میں عورت کامستقل قیام 53
خاوند کی وفات کےبعد شادی نہ کرنے کاحکم 54
خاوند کی اطاعت کو والدین کی اطاعت پر مقدم کرنا 55
حصول علم اور گھریلو ذمہ داری مین موافقت پیداکرنا 56
بیوی کااپنے خاوند کو نیکی کاحکم دینا 57
کیاعورت کااپنے خاوند کوجواب دینامعصیت ہے 57
لڑکے کالڑکی کو منگنی کاتحفہ دیتے ہوئے اس کو زیورات پہنانے کے لیے محفل منعقد کرنے کاحکم 59
شب زفاف (سہاگ رات )کے ضابطے 60
غیر شرعی شادیوں   میں شرکت کرنے کاحکم 61
بیوی سے لطف اندوز ہونے کی حدود 62
میاں بیوی کی آپس میں دل لگی کرنے کی حدود 63
جماع کے آداب 65
دبر (پچھلی شرمگاہ )   میں جماع کرنا 66
دبر میں دخول کیے بغیر لطف اندوزہونے کاحکم 70
حیض کے آخری ایام میں بیوی سے مجامعت کرنا 70
حائضہ عورت سے حیض سے پاک ہونے کےبعد اور غسل کرنے سے پہلے جماع کرنے کاحکم 71
عورت سے دبر (پچھلی شرمگاہ ) کی طرف سے قبل (اگلی شرمگاہ ) میں جماع کرنے کاحکم 72
بیوی کے پستان سے دود ھ پینے کاحکم 73
بیوی کادودھ پینے پر حرمت کاحکم نہیں لگتا 74
زوجین کارضامندی 74
بیوی کاانتخاب کیسے کریں 75
میاں بیوی کاایک دوسرے کے سامنے (بغیر کپڑوں کے ) ظاہر ہونا 81
میاں بیوی کے ننگے ہوکر جماع کرنے کاحکم 81
زوجین کے راز افشاء کرنے کی حرمت 82
حیض ونفاس میں جماع کرنے کاکفارہ 84
عورت سے حیض ونفاس کے دوران جماع کے بغیر صرف مباشرت (بوس وکنار وغیرہ )کرنے کاحکم 86
حاملہ سے جماع کرنے کاحکم 86
جب عورت مرد کی طرح احتلام والی ہوجائے توا س پر کیاواجب ہے 91
اگر عورت حالت حیض میں اپنے خاوند سے جماع کرنے پر راضی ہو جائے تو کیا ا س پر کفارہ واجب ہو گا؟ 92
جماع کے وقت مستحب ذکر 93
تحدید نسل ،خاندانی منصوبہ بندی،عزل اور اسقاط حمل کے متعلق فتوی جات
منع حمل کاحکم 96
مانع حمل گولیاں استعمال کرناکب جائز ہوتاہے 96
تحدید نسل اور خاندانی منصوبہ بندی میں فرق 102
ضرورت کے تحت حمل کو روکنا 105
حمل کو روکنے کے لیے نص بندی کروانے کاحکم 107
ضرورت کے تحت (مانع حمل ) چھلے استعمال کرنے کاحکم 108
عزل کاحکم اور اس کی کیفیت 109
ضرورت کے تحت اسقاط حمل کاحکم 113
فقروفاقہ یابیماری کے ڈر سے بچے پیدا نہ کرنا 113
طلاق کے متعلق فتوے
عورت کب مطلقہ سمجھی جائے گی ؟ 120
مخفی طلاق کاحکم 122
ایک کلمہ سے دی گئی تین طلاقوں کاحکم 123
غصہ کی حالت میں دی گئی طلاق کاحکم 125
حائضہ کی طلاق کاحکم 126
غیر مدخولہ عورت کی طلاق کاحکم 128
طلاق کی قسم اٹھانے یا اس کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرنے کاحکم 129
دل میں یاالفاظ اداکرکے مخفی طلاق کاحکم 130
عورت کااپنے خاوند سے اس کے ایک اور شادی کرنے پر طلاق کامطالبہ کرنے کاحکم 131
حدیث ((ايماامراة سالت زوجها الطلاق….))کاکیا مطلب ہے ؟ 132
ازدواجی زندگی کے اختلافات دور کرنے کے لیے پندونصائح 134
اس عورت کاحکم جو پیغام دینے والے پر یہ شرط لگائے کہ وہ تمباکو نوشی نہیں کرے گا 136
عورت کو اپنے خاوند سے خلع طلب کرناکب جائز ہے 136
کیا عورت کے لیے خاوند کی (لاعلاج )کی وجہ سے خلع طلب کرناجائز ہے ؟ 137
کیا عورت ایسے شخص کی زوجیت میں رہنے سے گنہگار ہوتی ہے جو شخص امور دین کامذاق اڑاتا ہے 138
حلالہ کرنے والے کی خدمات حاصل کرنے کاحکم 139
خاوند کااپنی بیوی کو لعن طعن کرنا طلاق شمار نہیں ہوتا 140
رجعی طلاق والی عورت کے پاس جانے کاحکم 141
معلق طلاق کی مختلف صورتوں میں سے وہ صورت جس میں طلاق نہیں ہوتی 142
حمل ،ولادت وزچگی اور علاج معالجہ کے متعلق فتوے
اجنبی یاکافر ڈاکٹر کامسلمان عورت کاعلاج کرنے کاحکم 144
اجنبی ڈاکٹر کے مسلمان عورت کاعلاج کرنے کاحکم 146
عورت کامحرم کے بغیر مرد ڈاکٹر کے پاس جانے کاحکم 146
اجنبی ڈاکٹر کے عورت کاڈلیوری کیس (بچہ جنوانا)کرنے کاحکم 147
مسلمان عورت کے غیر مسلمہ لیڈی ڈاکٹر کے سامنے اپنا ستر او رپر دہ کھولنے کااحکم 149
خاوند کی منی کو عورت کے رحم کی طرف منتقل کرنے کاحکم 150
متنبی (کسی کو بیٹ ) بنانے کاحکم 152
آدمی کادوسرے کی منی کے ساتھ جماع کرنے کاحکم 153
قرآن کے ذریعہ علاج کرنے کاحکم 154
جادو کے ذریعہ میاں بیوی کی صلح کروانے کی حرمت 155
مربوط (جس کو اپنی بیوی کےساتھ جادوکرکے جماع کرنے سے روک دیا گیا ہو)کاعلاج 156
تعویذ لٹکانے کاحکم 157
پانی پر قرآن مجید پڑھ کراس کو پینے یا اس سے غسل کرنے کاحکم 158
نفس کی تسکین کی خاطر تعویذ لٹکانے کاحکم 159
عورتوں کاختنہ کرنے کاحکم 159
علاج معالجہ میں جنوں سے مدد لینے کاحکم 160
شراب اور دیگر منشیات کے ذریعہ علاج معالجہ کرنے کاحکم 161
چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے بعض کھانے پینے والی چیزوں کااستعمال 166
خوبصورتی کی خاطر پلاسٹک سرجری کروانے کاحکم 167
علاج کی غرض سے بھاپ لینے اور نہانےوالے حماموں میں جانے کاحکم 168
حمام میں عور ت کتنا جسم چھپا ئے 169
طہارت کے متعلق فتوے
چھوٹے بچے کے پیشاب کاحکم 172
خون سے طہارت حاصل کرنے کاحکم 172
شرمگاہ سے خارج ہونے والی رطوبات کاحکم 174
عورت کی فرج (اگلی شرمگاہ ) سے نکلنے والی ہوا کاحکم 175
مذی او رودی کاحکم 176
منی کاحکم 177
پانی کے علاوہ نجاست کو پاک کرنے کاحکم 178
پاک صاف ٹشو پیپر ز سے استنجاء کرنے کاحکم 179
وضو کاطریقہ 180
وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کاحکم 182
غسل کے وقت بسم اللہ پڑھنے کاحکم 183
اس شخص کاحکم جو وضو میں کسی عضو کو دھونا بھول جائے 183
عورت کاوضو کرتے وقت سرکامسح کرنا 185
عورت کے سر کی چٹیا (بالوں کا گچا)پر مسح کرنے کاحکم 186
دوپٹہ پر مسح کرنے کاحکم 186
کیا ہیئر کریم ناقص وضو ہے 187
کیا وضو کرتےوقت مصنوعی دانتوں کو اتارا جائے 187
غسل کو واجب کرنے والی اشیاء 188
تمیم کرناکب جائز ہوگا؟ 191
کیا مریض کے جسم پر موجود نجاست تمیم کو واجب کرتی ہے ؟ 193
طبعی خون(حیض ونفاس وغیرہ)کے متعلق فتوے
اس عورت کاحکم جس کی عادت حیض تبدیل ہوجائے 194
عورت کو ولادت سے پہلے آنے والا خون 195
نفاس والی عورت کب نماز پڑھے گی کی روزہ رکھے گی اور کب حج کرے گی؟ 195
جنین کے ساقط ہونے کےبعد خون کاحکم 197
کیا نفاس والی عورت اپنے گھر میں ہی بیٹھی رہے ؟ 199
حج یاعمرو کی ادائیگی کے لیے مانع حیض ادویات استعمال کرنے کاحکم 200
ایام عادت کے بعد عورت کو آنے والے خون وغیرہ کاحکم 201
حائضہ کامسجد میں داخل ہونے کاحکم 202
حائضہ کادعائیں پڑھنااور قرآن مجید کی تلاوت کرنا 203
کیا آپریشن کے ذریعہ ولادت نفاس کو واجب کرتی ہے ؟ 205
حائضہ ہاتھ سے کھانا تناول کرنا 206
اس عورت کاحکم جو فجر کے فورا بعد پاک ہوجائے 206
سارا رمضان عورت کو خون کے قطرے آتے رہے 207
اس عور ت کا روزہ جو فجر سے پہلے پاک ہوجائے او رفجر ے بعدغسل کرے 208
اس عورت کے روزےکاحکم جس کوحیض آنے کےاحساس کے بغیرخون اترے 209
اس عورت کے روزے کاحکم جس کوخو ن آیا مگر اس پر یہ واضح نہ ہوا یہ کہ خون حیض ہے یانہیں؟ 210
حائضہ اور نفاس والی عورت کایام رمضان میں کھانے پینے کاحکم 210
حمل ساقط کرنے والی عورت کے روزہ کاحکم 210
اس حاملہ کے روزے کاحکم جس کو رمضان کےایام میں خون جاری ہو 211
اس عورت کے روزے کاحکم جس کی ماہواری میں بگاڑ پیدا ہوگیا اور اسے ایک دن حیض آتا ہے اور ایک دن طہر کاہوتاہے 212
اس عورت کے روزے کاحکم جس کاحیض توبند ہوگیا مگر ابھی اس نے سفید روئی نہیں دیکھی 213
کیا حائضہ عورت اپنے حیض کے پاک لباس میں نماز ادا کرے 213
حاملہ کےولادت سے ایک یادودن پہلے خون دیکھنے کاحکم 214
روزہ رکھنے کے لیے مانع حیض گولیاں استعمال کرنے کاحکم 215
مشتبہ خون کاحکم 218
بچوں کی تربیت کے متعلق فتوے
بچوں کی تربیت کی غرض سے مانع حمل گولیوں کااستعمال 222
عقیقے کا مستحب ہونا 222
عقیقہ نہ کرنے والے کاحکم 224
عطیات دینے میں بچوں کے درمیان امتیازی سلوک 225
بچی کے پردہ کاحکم 226
چھوٹی بچیوں کو چھوٹا لباس پہنانے کاحکم 226
بچوں کے بستر کس طرح جدا کیے جائیں 230
چھوٹے بچوں کاقرآن کو چھونا اور پڑھنا 230
بچوں کو مساجد میں لانے کاحکم 230
بچوں کو بددعا   دینے یاان پر لعنت کرنے کاحکم 233
بچوں کو لعن طعن نہ کرنے کی نصیحت 234
بچیوں کو تعلیم دلوانے کاحکم 236
بچے کاباپ پر کب تک حق ہوتاہے ؟ 236
بچوں کو تربیت کے لیے مارپٹائی کرنے کاحکم 237
بیوی کابچوں کو خادمہ کے سپرد کرکے نوکری پر چلے جانے کاحکم 238
لباس او رزیب وزینت کے متعلق فتوے
دلہن کے لیے مسنون لباس 242
عورت کے اپنے بال کاٹ کر چھوٹے کرنا 244
آبرؤ کے بال کاٹنے کاحکم 244
بال اکھاڑے بغیر آبرؤوں کو سنوارنے کاحکم 246
عورت کے لیے پتلون پہننے کاحکم 246
اونچی ایڑی والا جوتا پہننے کاحکم 249
عورت کے لیے تنگ اور سفید پوشاک پہننے کاحکم 251
پاؤں میں پازیب پہننے کاحکم 251
ناخنوں کو لمبا کرنے او ران پر نیل پالش لگانے کاحکم 252
کیا چہرے او رآبرؤ کے بال اکھاڑے والی (بال اکھاڑتے وقت )اپنا چہر ہ ڈھاپنے؟ 253
جسم کے بال اتارنے   کاحکم 257
کیا عورت کے لیے ضرور تاوگ استعمال کرناجائز ہے 260
وبلہ (منگنی وغیرہ کی انگوٹھی )پہننے کاحکم 261
الکحل ملے عطر استعمال کرنے کاحکم 261
انگیا (Brassiere) پہننے کاحکم 264
ایسے لباس پہننے کاحکم جوایسے چمڑوں سے بنے ہوں جن کی حلت مشتبہ ہو 265
عورت کے لیے اپنے بالوں کو رنگنے (ڈائی کرنے )کاحکم 267
میش یعنی بال رنگ برنگے کرنے کاحکم 267
چہرے پر کاسمیٹک (سنگھارکاسامان سرخی ،پوڈر او رکریم وغیرہ ) لگانے کاحکم 269
عورت کے لیے میک اپ(بناؤ سنگھاراستعمال کرنے کاحکم 270
رنگین شیشوں والے چشمے سے زینت حاصل کرنے کاحکم 274
لوہے یاتانبے کے زیورات استعمال کرنے کاحکم 274
مہمان عورتوں کو خشبو پیش کرنے کاحکم 275
عورت کے گھر سے نکلتے وقت خوشبو لگانے کاحکم 276
خدام اور ڈرائیوروں کے متعلق فتوے
گھر میں غیر مسلم خدام رکھنے کاحکم 280
کیاعورت غیر مسلم خادمہ سے پردہ کرے ؟ 280
عورت کااجنبی ڈرائیور کے ساتھ سوار ہونے کاحکم 283
عورت کے مسجد جانے کے لیے اجنبی ڈرائیور کاساتھ سوار ہونا 285
اجنبی ڈرائیور کے ساتھ عورتوں کی ایک جماعت کے سوار ہونےکاحکم 285
عورت کے گاڑی چلانے کاحکم 286
کیا اجنبی خادمہ اپنے مخدوم سے پر دہ کرے 287
کافرعورت کو خادمہ رکھنےکےلیے بلوانےکاحکم 287
عورت کے لیےحلال اورحرام کھیلیں
عورت کے ورزش کی خاطر مقابلہ کرنے کاحکم 290
ٹیلی ویثر ن دیکھنے کاحکم 291
گانے سننےکاحکم 292
ایسے پروگرام دیکھناجن میں موسیقی چلتی ہو 295
نغمات کاحکم 295
بچوں کے دینی ترانے سننےکاحکم 297
دینی فلمیں دیکھنے کاحکم 298
عورت کاعورتوں یااپنے خاوندکے سامنے رقص کرکے کاحکم 301
شادیوں کے موقع پر عورتو کاآپس میں رقص کرنے کاحکم 308
بوسہ دینا،مصافحہ کرنااور سلام کے مسائل
عورت کے مرد کے سر پر سلام کرنا 312
اجنبیوں سے مصافحہ   کرنے کاحکم 312
اجنبی بوڑھی عورت سے مصافح کرنے کاحکم 313
بوڑھی عورت سے مصافحہ کرنے کاحکم 314
اجنبی عورت کوسلام کہنے کاحکم 315
اجنبی عورت کے ساتھ گفتگو کرنے کاحکم 317
اجنبی کوبوسہ دینے کاحکم 318
اجنبی عورت مصافحہ کرنے کاحکم 320
بیٹی کو بوسہ دینے کاحکم 321
منہ کابوسہ لینے کاحکم 322
داماد کااپنی ساس سے مصافحہ کرنااور اس کے ساتھ سفر کرنے کاحکم 322
تصویر کے متعلق فتوے
حرام تصویروں کابیان 326
گھروں میں تصویریں لٹکانے کاحکم 327
کیاآدمی کااپنی تصویر بناکر اپنے گھروالوں کو بھیجنا جائز ہے ؟ 329
کیمرے کے ذریعہ بنانی جانےوالی تصاویر کاحکم 330
تصویریں دیکھنے ،مردوں سے خلوت اختیار کرنے او ران سے اختلاط کے متعلق فتوے
مردو ں کاٹیلی وثیرن پر اداکارعورتوں کو دیکھنے کاحکم 334
عورت کےٹیلی وثیرن پر مرد کی تصویر دیکھنے کاحکم 337
فیشن سے بھر پور مجلے خریدنے کاحکم 338
بامر مجبوری عورت کے ستر کو دیکھنے کاحکم 339
پرامن جماعت کےساتھ عورت کے سفر کرنے کاحکم 340
متفرق فتوے 343

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاحادیثاحکاماختلافاتاردواسلاماللہبسم اللہبیویپردہتصاویرتصویرتعلیمتعلیماتحجحقحلحیاتخاوندخدماتدینرمضانروزہزبانسفرشادیطلاقطہارتعبد اللہعربیعلمعلماءعلمیفتاویٰقرآنکائناتلباسمسائلمسجدمسلمانمشکلاتموسیقینظرنکاحنمازوضو
Comments (0)
Add Comment