1000 سے زیادہ جنت کے راستے
مصنف : محمد امین انصاری
صفحات: 387
جنت اللہ کےمحبوب بندوں کا آخری مقام ہے اور اطاعت گزروں کےلیے اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے ۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو یہ جنت تمہارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمہیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔جنت کاحصول بہت آسان ہے یہ ہر اس شخص کومل سکتی ہے جو صدق نیت سے اس کےحصول کے لیے کوشش کرے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے بندوں کے لیے ہی بنایا ہے اور یقیناً اس نے اپنے بندوں کوہی عطا کرنی ہے ۔لیکن ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمیں کماحقہ اس کا بندہ بننا پڑےگا اور جنت میں لے جانے والے نیک اعمال کرنا ہوں گے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’1000 سے زیادہ جنت کی طرف جانےوالے راستے ‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد امین انصاری ﷾ کی ایک عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے ۔شیخ موصوف نے اس کتاب میں نہایت خوبصورت اسلوب اور دل نشیں ترتیب کے ساتھ ایسے ایک ہزار سے زیادہ اعمال قرآ ن وسنت کی روشنی میں جمع کردئیے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہر شخص جنت کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔محترم جناب حافظ عبد اللہ سلیم ﷾ نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔(اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 15 |
عرض مولف | 17 |
پہلا باب : | |
یہ ہےجنت ! | 18 |
دنیا اورآخرت کی نعمتیں | 20 |
آگے نکلنے والے آگے نکلنے والے | 22 |
دوسراباب | |
جنت پر ایمان لانےکی فضیلت | 25 |
تیسراباب | |
جنت کاسفر! | 29 |
حشرکےدن جنت کی بشارتیں | 32 |
چوتھا باب : | |
جنت کی نعمتوں کابیان ناممکن ہے! | 37 |
جنت کےدروازے | 38 |
جنت کےدرخت | 45 |
جنت کی نہریں اورچشمے | 47 |
جنت کےبرتن | 50 |
تازہ اورمزید ار شراب | 53 |
اہل جنت کےلیے سب سےبڑی نعمت | 58 |
پانچواں باب : | |
جنت میں ابھی بکنگ کرالو! | 63 |
جنت کےآٹھوں دروازے کھولنے والے اعمال | 64 |
جنت میں تم کہاں رہنا چاہتےہو؟ | 65 |
نبی کریم ﷺ اورصحابہ کرام کےقریب مقامات | 66 |
جوجنت میں بلند درجات کاخواہش مند ہے | 67 |
جہاد فی سبیل اللہ | 67 |
شجر کاری | 69 |
خوبصورت اورجدید ترین لباس اورانتہائی نفیس زیورات | 70 |
چھٹا باب : | |
جنت کی خوشخبری پانے والے ایک سودس افراد | 72 |
حضرت ابوبکرصدیق | 72 |
آخرت کی تیاری میں ابوبکر سے نہ عمر سبقت کرسکتےہیں نہ کوئی اور | 74 |
ابوبکر کاتقویٰ | 79 |
امت کےفاروق عمربن خطاب | 80 |
ذوالنورین عثمان بن عفان | 85 |
علی بن ابی طالب | 89 |
طلحہ بن عبیداللہ | 90 |
حواری رسول زبیر بن عوام | 94 |
ابوعبیدہ بن جراح | 94 |
وہ جس کےلیےرحمٰن کاعرش جھوم اٹھا سعدبن معاذ | 97 |
مستجاب الدعوۃ سعید بن زید | 99 |
سعدابی وقاص اس پر میرے ماں باپ قربان | 101 |
جنتی نوجوانوں کےسردار حسن وحسینؓ | 103 |
ایک نواسہ حسین بن علی | 104 |
جنتی مہمان بلال بن رباح | 105 |
عبداللہ بن سلام | 107 |
عکاشہ بن محصن کابغیر حساب اورعذاب کےجنت کی طرف سبقت کرنا | 109 |
شہداء جنھوں نےاللہ سےکیا ہواعہد سچ کردکھایا | 111 |
سید الشہداء حمزہ | 111 |
وا ہ !واہ ! اےعمیر بن حمام | 111 |
ابوجابر انصاری | 112 |
جعفر طیار ہجرت اورجہاد | 113 |
حارثہ اورفردوس اعلیٰ | 115 |
سترعلماء ،قراء اورشہداء | 115 |
غنی اورشکر گزار عبدالرحمنٰ بن عوف | 116 |
تھوڑاساعمل اورڈھیر سارااجر | 118 |
ایک کالا ساآدمی جس نےجنت کےلیے جنگ کی اورجنت لیےمیں کامیاب ہوگیا | 119 |
ایک اعرابی جس نےاللہ سےکیاہوا وعدہ سچ کردکھایا پس نے پس اس سےکیاہواوعدہ سچاکردیا | 120 |
ثابت بن قیس اورنبی کریم کاحترام | 121 |
سورہ اخلاص سےمحبت کرنےوالا | 121 |
ایک اورآدمی جو(قل ہواللہ احد ،کی تلاوت کیاکرتا تھا | 122 |
انس بن ابی مرثد غنوی | 123 |
اللہ کےفرائض کی حفاظت کرنےوالا | 124 |
پاکیزہ دل اورصاف ستھری زبان والا آدمی | 125 |
ایسی توبہ کہ اگر ایک امت پر اس کی تقسیم کیاجائے توان کی بخشش کےلیے کافی ثابت ہو | 126 |
ابودحداح کی نفع بخش تجارت | 127 |
جنت کی بشارت پانے والی خوش نصیب عورتیں | 129 |
اس امت کےخواتین میں سب سےبہتر خاتون حدیجہ ؓ | 129 |
جنتی عورتوں کی سردار فاطمہ ؓ | 130 |
رسول اللہ ﷺ کی محبوبہ عائشہ ؓ | 132 |
تمام عورتوں سےعظیم حق مہر والی ام سلیم (رمیصاء بنت ملحان ؓ، | 136 |
ایک سیاہ عورت کاصبر اورپاک دامنی | 138 |
اپنےپڑوسیوں سےحسن سلوک کرنےوالی عورت | 138 |
دنیا میں سب سے قیمتی کھجور والی | 139 |
وہ غامدیہ عورت جس نے اللہ کےلیے اپنی جان قربان کردی | 139 |
ساتواں باب : | |
جنت میں داخل ہونے کےاسبا ب | 141 |
توحید دخول جنت کےاسبا ب میں سے ایک سبب | 141 |
قیامت کےدن نجات کیسے ممکن ہے ؟ | 145 |
نیت کابیان | 149 |
سنت نبویہ کی اتباع | 152 |
علم کابیان | 156 |
عبادات کابیان | 162 |
طہارت | 162 |
وضوء | 163 |
نماز کابیان | 167 |
مساجد | 171 |
سب سے افضل مسجد | 175 |
نماز کابیان | 178 |
مخصوص نمازوں کےفضائل | 188 |
فرض نماز کےبعد اذکار | 193 |
نماز جمعہ کی فضیلت | 194 |
فرض نمازوں کےآگے پیچھے سنن ونوافل | 198 |
قیام اللیل | 200 |
چاشت کی نماز | 208 |
صدقہ اورزکوۃ کابیان | 211 |
زکوۃ وصدقات کےبہترین مصار ف | 213 |
اپنے اہل وعیال اورقریبی رشتہ داروں پر صدقہ کرنا | 213 |
کھانا کھلانا | 214 |
اللہ کےراستے میں خرچ کرنا | 221 |
جسم کاصدقہ | 223 |
آنکھ کاصدقہ | 225 |
قرض دینا اورتنگ دستوں سےدرگزر کرنا | 227 |
یتیموں اورکمزوروں کی کفالت کرنا | 229 |
پانی پلانا پانی صدقہ کرنا | 230 |
حیوانات کو پانی پلانا | 231 |
صدقے کامال جمع کرنے پر تعاون کرنا | 232 |
صدقات جاریہ | 235 |
ماہ رمضان اورروزے کابیان | 237 |
افطاری | 242 |
نفل روزے | 244 |
حج اوعمرے کابیان | 247 |
حج میں خرچ کرنا | 250 |
احرام اوتلبیہ | 250 |
طواف | 252 |
وقوف عرفہ | 253 |
یوم النحر (دس ذوالحج )کوکرنے کےکام | 255 |
عمرہ | 257 |
مدینہ اوروہاں رہنےوالوں کےفضائل | 258 |
جہاد کابیان | 261 |
جہاد میں نیت کابیان | 262 |
سمندری جہاد | 265 |
زمینی جہاد | 265 |
اللہ کی راہ میں پہر ہ دینا | 267 |
اللہ کی راہ میں زخمی ہونا | 271 |
اللہ کی راہ میں تیراندازی کرنا | 271 |
جہاد میں اطاعت کےمختلف انداز | 272 |
اللہ کی راہ میں جہاد پر خرچ کرنا | 273 |
اللہ کی راہ میں جہاد کےلیے گھوڑے اوردیگر سواریاں رکھنا | 275 |
اللہ کی راہ میں شہادت | 276 |
اللہ کی راہ میں شہادت کی فضیلت | 277 |
اللہ تعالی ٰ کی طرف سےشہداء کی عزت افزائی | 277 |
شہداء کےمختلف درجات | 280 |
مدداورنصرت کےاسباب | 284 |
کفارویہود سےجنگ کرنا | 285 |
جہاد کی چند مزید قسمیں | 285 |
وہ شہداء جوجنگ میں قتل نہیں ہوئے | 287 |
بیمار ی کےسبب فوت ہونےوالے سات شہید | 287 |
اس چیز سےبچنا جوشہدا تک کودخول جنت سےروک دیتی ہے | 288 |
امیر اورلشکر کی امانت کوادا کرنا | 289 |
فضائل قرآن | 289 |
مخصوص سورتوں اورآیتوں کی تلاوت کےفضائل | 296 |
سورۃ الکہف | 299 |
قرآن سےعلاج | 303 |
جس نےقرآن پڑھااورپڑھایا | 304 |
اذکا ر | 310 |
اللہ کےہاں پسندیدہ کلام | 314 |
نبی ﷺ پردرود پڑھنا | 320 |
استغفار | 323 |
استغفار کےمخصوص اوقات | 325 |
استغفار کےمختلف الفاظ | 327 |
مجالس کےاختتام پر استغفار کرنا | 330 |
مقبول استغفار | 330 |
دعا | 332 |
قبولیت دعاکےاوقات | 334 |
وہ لوگ جن کی دعائیں قبول ہوتی ہیں | 336 |
حسن خلق | 345 |
سچائی | 347 |
والدین کےساتھ نیکی اوراحسان کرنا | 349 |
صلہ رحمی | 353 |
صبر | 355 |
ہمسایوں سےحسن سلوک | 362 |
اللہ کےہاں بہترین پڑوسی | 363 |
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی رضا خوشنودی کےلیے کسی کی زیارت کرنا | 364 |
کھانا پینا | 365 |
لباس اورزینت | 368 |
شرم وحیا | 373 |
عاجزی وانکساری | 374 |
حلم وبردباری | 374 |
نرمی | 375 |
غصہ پی جانا | 376 |
رحمت | 377 |
عورتوں کےکرنےکےکام | 378 |
زبان ہاتھ اورشرمگاہ کی حفاظت کرنا | 380 |
عطربیز خاتمہ | 383 |