کتابت و تدوین حدیث

کتابت و تدوین حدیث

 

مصنف : ڈاکٹر ساجد الرحمٰن صدیقی

 

صفحات: 167

 

دورِجدید میں بعض تعلیم یافتہ حضرات کے ذہنوں میں یہ غلط خیال پایا جاتا ہے کہ رسول اللہﷺ کی احادیثِ مبارکہ اپنے اولین دور میں ضبطِ تحریر میں نہیں لائیں گئیں بلکہ صرف زبانی نقل وروایت پر اکتفاء کیاگیا۔اور حضرت عمر بن عبدالعزیز کے دروخلافت میں کم از کم ایک صدی گزرجانے کے بعد احادیث کے لکھے جانے اور ان کو مدون کئے جانے کے کام کا آغاز ہوا۔ یہ خیال بالکل غلط ہے اورعلمی وتاریخی حقائق کے خلاف ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے نزدیک علم سے مراد علم ِنبوت تھا (یعنی قرآن وحدیث) انہوں اپنی تمام زندگیاں قرآن وحدیث کے علم کے حصول میں لگا دیں۔ حضرت ابو ھریرہ ﷜نےزندگی میں کوئی مشغلہ اختیارنہیں کیا سوائے احادیث رسول اللہ ﷺ کے حفظ کرنے اوران کی تعلیم دینے کے ۔حضرت عبد اللہ بن عمر و العاص، حضرت انس ، حضرت علی ﷢ کے پاس احادیث کے تحریر ی مجموعے موجود تھے ۔ زیر نظر کتاب ’’کتابتِ وتدوین حدیث صحابہ کرام﷢ کے قلم سے ‘‘ مصر سے طبع شدہ ایک عربی کتاب ’’کتابۃ الحدیث بالاقلام الصحابۃ‘‘ کا ترجمہ ہے محترم ڈاکر ساجدالرحمن صدیقی صاحب نے اسے بعض جزوی تبدیلیوں اور چند اضافوں کے ساتھ اردو کےقالب میں ڈھالا ہے۔ جس   میں فاضل مصنف نے مستند حوالوں کے ساتھ اس حقیقت کو ثابت کیا ہے کہ صحابہ کرام﷢ نے احادیث کےمحموعے اور صحائف مدون اور مرتب کئے اور احادیث مبارکہ کو خود زمانۂ نبوت میں نبی کریم ﷺ کی اجازت اور آپ کے حکم سےضبط تحریر میں لاتے رہے۔ پہلی صدی ہجری میں کتابت وتدوین حدیث کا بہت عظیم الشان کام ہوا او رپھر اس کام کو حضرت عمر بن عبد العزیز نےباقاعدہ سرکاری سرپرستی میں آگے بڑھایا۔اللہ تعالی ٰ مصنف ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
٭پہلا باب
دور صحابہؓ میں کتابت حدیث سے متعلق چند مباحث 11
تدوین حدیث کا مفہوم 15
تدوین حدیث کے مراحل 16
اسلام سے قبل اور طلوع …. میں تحریر و کتابت کی صورت حال 25
کتابت حدیث کی   ممانعت اور اس کے جواز کی احادیث 30
مکاتیب رسو ل ﷺ 41
٭دوسراباب
کتابت و تدوین حدیث اور خلفائے راشدین 51
حضرت ابو بکر صدیق ؓ 52
روایت حدیث میں احتیاط اور اصول تثبت 53
صحیفہ ابوبکر ؓ 54
حضرت ابوبکرؓ کی دیگر تحریریں 56
حضرت عمر بن الخطاب ؓ 57
روایت حدیث میں حضرت عمرؓ کی احتیاط 57
صحیفہ عمر ؓ 58
حضرت عمرؓ اور جمع احادیث کا اہتمام 60
مکاتیب عمر ؓ 63
حضرت عمر کے فیصلے 65
رسول اکرم ﷺ کے تحریری معاہدات اور مواثیق 67
حضرت عثمان غنی ؓ 67
مسلمانوں کے نام حضرت عثمانؓ کی تحریر 68
حضرت علی بن ابی طالب 68
روایت حدیث میں حضرت علی ؓ کی احتیاط 69
صحیفہ حضرت علیؓ 69
٭تیسرا باب
صحابہ کرام جنہوں نے احادیث کے مجموعے مرتب کیے
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص ؓ 75
صحیفہ صادقہ 76
احادیث کے دیگر مجموعے 79
حضرت ابو ہریرہ ؓ 73
حب رسول اللہﷺ 84
کتابت حدیث 88
حضرت ابو ہریرہ ؓ کے حفظ حدیث کا امتحان 91
الصحیفۃ الصحیحۃ 92
حضرت عبد اللہ بن عباسؓ 96
طلب علم کا شوق 97
کتابت حدیث 98
نشر و اشاعت حدیث 102
حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ 105
صحیفہ جابر ؓ 106
حضرت سمرہ بن جندب ؓ 109
حضرت سمرۃ بن جندبؓ کا مجموعہ احادیث 109
حضرت انس بن مالکؓ 110
کتابت حدیث 111
حضرت سعد بن عبادہ انصاری ؓ 114
کتابت حدیث 114
٭ چوتھا باب
صحابہ کرام جنہوں نے کتابت و تدوین حدیث میں حصہ لیا 115
حضرت ابو ایوب انصاری ؓ 115
حضرت ابو بکرہ ثقفی ؓ 116
حضرت ابو رافع ؓ 116
حضرت ابو ریحانہ ازدی ؓ 117
حضرت ابو سعید خدریؓ 118
حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ 120
حضرت ابی بن کعب ؓ 121
حضرت اسید بن حفیر ؓ 122
حضرت براء بن عازب ؓ 123
حضرت جابر بن سمرہ ؓ 124
حضرت جریر بن عبد اللہ ؓ 124
حضرت حسن بن علی ؓ 125
حضرت رافع بن خدیج الانصاری ؓ 126
حضرت زید بن ارقم ؓ 127
حضرت زید بن ثابت ؓ 128
حضرت سلمان فارسی ؓ 130
حضرت ضحاک بن سفیان ؓ 130
حضرت ضحاک بن قیسؓ 131
حضرت عبدالرحمن بن عائد ؓ 132
حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی ؓ 133
حضرت عبداللہ بن الزبیر ؓ 134
حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ 135
حضرت عبداللہ بن مسعود 137
حضرت عمر بن حزم انصاری ؓ 138
حضرت محمد بن مسلمہ ؓ 140
حضرت معاذ بن جبل ؓ 141
حضرت معاویہ بن ابی سفیان ؓ 141
حضرت المغیرۃ بن شعبہ ؓ 142
حضرت نعمان بن بشیر ؓ 143
حضرت واثلۃ بن الاسقع ؓ 144
٭پانچواں باب
صحابیات جنہوں نے کتابت و تدوین میں حصہ لیا
حضرت اسماء بنت عمیس ؓ 145
حضرت سبیعہ اسلمیہؓ 145
حضرت عائشہ بنت ا بی بکر الصدیق ؓ 147
حضرت عائشہ ؓ اور کتابت حدیث 147
حضرت فاطمہ بنت قیسؓ 149

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment