کتاب الرسالہ (اصول فقہ و حدیث)
مصنف : ابو عبد اللہ محمد بن ادریس الشافعی
صفحات: 352
فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔ قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی؟ قرآن اور سنت کا باہمی تعلق کیا ہے؟ قرآن مجید، سنت اور حدیث میں سے کس ماخذ کو دین کا بنیادی اور کس ماخذ کو ثانوی ماخذ قرار دیا جائے؟ رسول اللہ ﷺ سے مروی احادیث کو کیسے سمجھا جائے گا اور ان سے سنت کو کیسے اخذ کیا جائے گا؟ اگر قرآن مجید کی کسی آیت اور کسی حدیث میں بظاہر کوئی اختلاف نظر آئے یا دو احادیث میں ایک دوسرے سے بظاہر اختلاف نظر آئے تو اس اختلاف کو دور کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا؟ ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے جو فن وجود پذیر ہوتا ہے، اسے اصول فقہ کہا جاتا ہے۔ تمام مسالک (احناف،شوافع،حنابلہ اور مالکیہ) کے اہل علم نے قرآن وسنت سے احکام شرعیہ مستنبط کر کے کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب صاحب مسلک امام محمد بن ادریس شافعی کی تصنیف ہے جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا مفتی امجد علی صاحب رامپوری نے کیا ہے۔امام شافعی کی یہ کتاب اصول فقہ واصول حدیث کے فن پر سب سے پہلی تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے حدیث اور فقہ کے اصول قرآن وحدیث کی روشنی میں مرتب فرمائے ہیں۔ یہ کتاب تمام اہل علم کے ہاں معروف اور دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 5 |
پیش لفظ | 6 |
مقدمہ | 9 |
حمد ستائش | 25 |
باب اول بیان کی صف | 37 |
باب کلام کا ظاہر و باطن | 73 |
باب خصوص بذریعہ سنت | 74 |
باب سنت کی پیروی فرض ہے | 79 |
باب رسول اللہؐ کی اعاعت فرض ہے | 83 |
باب رسول اللہ کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے | 86 |
باب ابتداء ، ناسخ و منسوخ | 97 |
اظہار نسخ بکتاب اللہ و سنت | 102 |
باب فرضیت نماز | 105 |
باب نص کتاب اللہ | 119 |
فرائض مجملہ | 132 |
زکوٰۃ | 137 |
حج | 141 |
عدت | 141 |
حرام عورتیں | 143 |
عدت وفات پر استدلال | 146 |
احادیث ککی علتوں کا بیان | 148 |
اختلاف حدیث کا دیگر طریقہ | 177 |
تفسیر حدیث بالحدیث | 197 |
حکم بالمشابہت | 199 |
مشابہت کی علت | 206 |
ممانعت کی کیفیت | 208 |
باب العلم | 215 |
باب خبر واحد کا بیان | 223 |
خبر واحد کا ثبوت | 237 |
باب الااجماع | 273 |
باب القیاس | 276 |
باب الاجتہاد | 284 |
باب استحسان کا بیان | 294 |
باب، فقہاء کا اختلاف | 331 |
اقوال صحابہؓ | 345 |
قیاس و اجماع کا درجہ | 347 |