کتاب الکبائر

کتاب الکبائر

 

مصنف : ابو عبد اللہ محمد بن احمد الذہبی

 

صفحات: 410

 

اللہ اور اس کے رسول اکرم ﷺ کی نافرمانی کاہر کام گناہ کہلاتا ہے ۔ اہل علم نے کتاب وسنت کی روشنی میں گناہ کی دو قسمیں بیان کی ہیں۔ صغیرہ گناہ یعنی چھوٹے گناہ اور کبیرہ گناہ یعنی بڑے گناہ۔ اہل علم نے کبیرہ گناہوں کی فہرست میں ان گناہوں کوشمار کیا ہے جن کےبارے میں قرآن وحدیث میں واضح طور پر جہنم کی سزا بتائی گئی ہے یا جن کے بارے میں رسول اکرمﷺ نے شدید غصہ کا اظہار فرمایا ہے۔ اور صغیرہ گناہ وہ ہیں جن سے اللہ اوراس کے رسول نےمنع توفرمایا ہے، لیکن ان کی سزا بیان نہیں فرمائی یا ان کے بارے میں شدید الفاظ استعمال نہیں فرمائے یا اظہارِ ناراضگی نہیں فرمایا۔کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کی وجہ سے آدمی پر سب سے بڑی ہلاکت اور مصیبت تو یقیناً آخرت میں ہی آئے گی جہاں اسے چاروناچار جہنم کاعذاب بھگتنا پڑے گا لیکن اس دینا میں بھی گناہ انسان کے لیے کسی راحت یاسکون کا باعث نہیں بنتے بلکہ انسان پر آنے والے تمام مصائب وآلام،بیماریاں اور پریشانیاں تکلیفیں اور مصیبتیں درحقیقت ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی آتی ہیں ۔کبیرہ گناہ کا موضوع ہمیشہ علماء امت کی توجہ کامرکز رہا ہے چنانچہ اس پر مستقل کتابیں بھی لکھی گئی ہیں اور شروح حدیث وکتبِ اخلاق میں یہ بحث ضمناً بھی آئی ہے ۔مستقل تصانیف میں امام ذہبی ، شیخ احمد بن ہیثمی ،ابن النحاس، محمد بن عبدالوہاب، اور شیخ احمد بن حجر آل بوطامی ﷭ کی کتابیں قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ کتاب الکبائر‘‘ امام ابو عبد اللہ محمد بن احمد الذ ہبی ﷫ کی تصنیف ہے جس میں انہو ں نے 70 کبیرہ گناہوں کو تفصیلاً ذکر کیا ہے ۔ موضوع کی اہمیت اور کتاب ہذا کی افادیت کے پیش نظر تقریبا 33 سال قبل ادارہ البحوث الاسلامیہ، بنارس نے اس کتاب کو اردو میں منتقل کروا کر شائع کیا ہے تاکہ اردو خواں طبقہ اس سے استفادہ کرسکے۔ کتاب کے ترجمہ کی خدمت مولانا عبد الوہاب حجازی نے انجام دی ہے ۔ کتاب کی ضخامت کےپیش نظر اکثر مقامات پر احادیث نبویہ کا صرف ترجمہ دیا گیا ہے او راصل متن حذف کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح بعض ایسی حکایات کو بھی حذف کردیا گیا ہے جن کی معتبر سند مذکور نہیں ۔ترجمہ کا اصل کتاب سے تقابل دقت نظر سے کیا گیا ہے تاکہ دونوں میں کوئی فرق نہ رہے اور قاری پورے بھروسہ کےساتھ کتاب کامطالعہ کرے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کو ان کی محنتوں کابہترین صلہ عطا فرمائے ، کتاب کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے پڑھنے والوں کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
(کبائر کی نمبردا رتفصیل مع عنوان )
شرک 16
قتل 21
جادو 26
نماز چھوڑ دینا 30
زکوٰۃ نہ دینا 56
بغیر عذر رمضان کا روزہ چھوڑ دینا 60
طاقت کے باوجود حج نہ کرنا 61
والدین کی نافرمانی 63
قطع رحمی 75
زنا 80
لواطت 88
سود 98
مال یتیم کھانا اور اس پر ظلم کرنا 104
اللہ اور رسول اللہ کےخلاف جھوٹ بولنا 112
لشکر سے بھاگنا 114
امام کی طرف سے رعیت پر ظلم اور فریب 116
غرور 124
جھوٹی گواہی 128
شراب نوشی 130
جوا 145
پاک دامن کو تہمت لگانا 150
مال غنیمت میں خیانت کرنا 154
چوری 159
ڈاکہ زنی 162
دانستہ جھوٹی قسم کھانا 165
ظلم 170
ظالمانہ ٹیکس وصول کرنا 191
حرام خوری 195
خودکشی 204
اکثر باتوں پر جھوٹ بولنا 207
برا فیصلہ 214
فیصلے پر رشوت لینا 218
مردوں عورتوں کا ایک دوسرے کی مشابہت اختیار کرنا 222
اہل و عیال میں برائیوں کواچھا جاننا اور دو آدمیوں میں بگاڑ کی کوشش کرنا 226
حلالہ کرانا 229
پیشاب سے نہ بچنا جو عیسائیوں کا شعار ہے 233
ریا و نمود 237
حصول دنیا کے لیے علم سیکھنا اور علم کا چھپانا 243
خیانت 248
احسان جتانا 252
تقدیر کا انکار 256
کان لگانا ، راز ٹٹولنا 266
چغل خوری 268
لعنت کرنا 375
وعدہ خلافی 283
کاہن او رنجومی کی تصدیق کرنا 286
شوہر سے بیوی کی کج خلقی 291
تصویر بنانا 307
ظلم اور سرکشی 336
بد سلوکی 339
پڑوسی کو اذیت دینا 352
مسلمانوں کو تکلیف پہونچانا او ربد کلامی کرنا 356
بندگان خدا کو اذیت دینا اور ان پر دست درازی کرنا 363
تہبند کا گھسیٹنا 366
مردوں کا ریشم پہننا اور سونا استعمال کرنا 369
غلام کا بھاگنا 371
غیر اللہ کےلیے جانور ذبح کرنا 372
باپ کے بجائے دوسرے کی طرف نسبت کرنا 375
جدال ، اظہار برتری اور جھگڑا کرنا 377
زائد پانی کو روکنا 381
ناپ تول میں کمی کرنا 383
اللہ کی تدبیر سے بے خوف رہنا 386
گناہ سے اصرار کرنا 391
جماعت چھوڑ کر بلاعذر تنہا نماز پڑھنا 392
بلا عذر جماعت کی نماز مسلسل چھوڑ دینا 394
وصیت کر کے تکلیف پہونچانا 399
مکرو فریب 401
مسلمانوں میں جاسوسی کر کے دوسروں کوان کا راز بتانا 403
کسی صحابی رسول کو گالی دینا 404

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment