کتاب الہند
مصنف : ابو ریحان البیرونی
صفحات: 328
ایک ہمہ گیر شخصیت، علم ہیئت کا ماہر، فلسفی اور ایک ہی وقت میں سائنسی اور عمرانی علوم پر دسترس رکھنے والا شخص تاریخ میں ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی کے نام سے مشہور ہے۔ اس عبقری شخصیت نے ہندوستان اور ہندوؤں کے حالات پر مشتمل ’کتاب الہند‘ کے نام سے ایک جاندار کتاب لکھی، جس کا اردو ترجمہ آپ کے سامنے ہے۔ 1019ء میں البیرونی ہند کے حالات معلوم کرنے ہندوستان آیا۔ ہندوستان کی معاشرت، تہذیب و ثقافت، جغرافیہ، تمدن، یہاں کے مذاہب اور لوگوں کی اخلاقی حالت کا مطالعہ کرنے کے لیے اس نے سنسکرت زبان سیکھی۔ ہندوستان میں البیرونی نے کم و بیش دس سال گزارےاور اس دوران ہندو مذہب کے متعلق بہت سی معلومات حاصل کیں۔ یہ تمام معلومات زیر مطالعہ کتاب کا حصہ ہیں۔ ہندوؤں کے ہاں تصور خدا کیا ہے؟ دنیا سے نجات پانے کے کیا راستے ہیں؟ ہندوؤں کے دیگر مذاہب کے بارے میں کیا نظریات ہیں؟ اوربیوی کو خاوند کے ساتھ ستی کرنے کی کیا وجہ ہے؟ ہندو ازم سے متعلق یہ اور اس طرح کے دیگر بہت سے حقائق کو نہایت عرق ریزی کے ساتھ اس کتاب میں بیان کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب کو ہندوؤں سے متعلق معلومات کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس کتاب کے مطالعے سے اس بات کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ہندوؤں کو دعوت دین دینے کے حوالے سے کہاں کہاں خامیاں موجود ہیں اور کن ذرائع کو ملحوظ رکھ کر ہم ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مائل بہ اسلام کر سکتے ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
ہندوؤں کے عام حالات | 9 | |
خدا کی نسبت ہندوؤں کا عقیدہ | 17 | |
عقلی اور حسی دونوں قسم کے موجودات کے متعلق ہندوؤں کے عقائد | 20 | |
فعل کا سبب نیز روح اور جسم کا اتصال | 28 | |
روحوں کی حالت اور دنیا میں ان کا آواگون | 31 | |
مختلف دنیائیں اور مقامات جزا وسزا یعنی جنت اور دوزخ | 34 | |
مخلوقات کی قسمیں اور ان کے نام | 48 | |
ذاتیں جنہیں رنگ(ورن)کہا جاتا ہے اور ان سے نیچے کے طبقات | 54 | |
بت پرستی کی ابتدااور بتوں کا بیان | 62 | |
صرف ونحو اور عرو ض کی کتابیں | 77 | |
ہندوؤں کے دوسرے علوم،نجوم وغیرہ | 84 | |
ہندوؤں کے وہ علوم جو جہالت کے پروردہ ہیں | 108 | |
ستاروں کے نام،بروج اور چاند کی منزلیں وغیرہ | 125 | |
قطب کے بارہ میں روایات | 136 | |
ہندوستان کے دریا ،ان کے سرچشمے اور راستے | 145 | |
دس سمتیں | 157 | |
ہندوؤں کے مطابق آباد زمین کی تعریف | 159 | |
لنکا یعنی زمین کا گنبد | 165 | |
یوم کی قسمیں اور دن رات | 178 | |
مہینوں کا سالوں کی قسمیں | 188 | |
مہینے اور سال کے حصے | 194 | |
ایسی مدتیں جو برہما کی عمر سے زیادہ ہیں | 198 | |
سمدھی یعنی دو مدتوں کا وقفہ | 199 | |
کلپ اور چتریگ | 200 | |
منونتر | 208 | |
بنات النعش | 209 | |
نارائن،اس کے نام اور مختلف زمانو میں اس کا ظہور | 211 | |
واسودیو اور بھارت کی لڑائیاں | 213 | |
اکشوہنی سے کیا مراد ہے؟ | 217 | |
تاریخی ادوار کا مختصر بیان | 219 | |
سیاروں کا وسط معلوم کرنا | 234 | |
چاند کی منزلیں | 239 | |
سمندر میں مدو جزر کس طرح آتا ہے | 244 | |
سورج اور چاند گرہن | 247 | |
پرو | 250 | |
ساٹھ سال یعنی سموتسر جسے ششت یا بد کہتے ہیں | 252 | |
قربانیاں | 262 | |
یاترا اور مقدس مقامات کی زیارت | 264 | |
کھانے پینے کے حلال اور حرام چیزیں | 270 | |
شادی،حیض،جنین اور نفاس | 272 | |
مقدمے | 277 | |
سزائیں اور کفارے | 279 | |
میراث اور اس میں میت کا حق | 282 | |
مردوں اور زندوں کے جسم کے حقوق | 285 | |
روزہ اور اس کی قسمیں | 289 | |
تہوار اور جشن کے دن | 293 | |
کرن | 302 | |
یوگ | 304 | |
حواشی | 313 |