کتاب الجنائز ( پروفیسر اعظم چیمہ )
مصنف : پروفیسر ابو حمزہ محمد اعظم چیمہ
صفحات: 315
ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہر عمل میں احکامات الٰہی کو مد نظر رکھے۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں تقلیدی رجحانات کی وجہ سے بعض ایسی چیزیں در آئی ہیں جن کا قرآن وسنت سے ثبوت نہیں ملتا۔اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائےاس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں۔لیکن بدقسمتی یہ ہے عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے۔جبکہ اس کے مقابلے میں بعد میں مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں اورشریعت کےخلاف ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب’’کتاب الجنائز ‘‘ محترم جناب پروفیسرابو حمزہ محمد اعظم چیمہ صاحب کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب مسائل جنازہ سے متعلق ایک جامع کتاب ہے اور اپنے موضوع میں انسائیکلوپیڈیاکی حیثیت رکھتی ہے ۔ جس میں موت سے سوگ تک کے جمیع احکام ومسائل ایک لڑی میں اس طرح پرو دیے گئے ہیں کہ عام سوجھ بوجھ رکھنے والا شخص بھی اس سے بھر پور استفادہ کرسکتا ہے ۔نیز فاضل مصنف نے بھر پور محنت اور باریک بینی سے ان مسائل کا بھی جائزہ لیا حو کسی وجہ سے اختلافات کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں اور ان میں راجع موقف کودلائل وبراہین کی روشنی میں واضح کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو شرف قبولیت سے نوازے اور مصنف کے لیے آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 14 |
مقدمہ | 16 |
باب :1 | |
موت کی حقیقت | |
موت کی اٹل حقیقت | 24 |
امام کائنات ﷺ کاسفرآخرت | 32 |
موت کاوقت اورجگہ مقررہے | 35 |
موت سےفرار ممکن نہیں | 36 |
موت کویاد کرنا | 36 |
موت کی خواہش اوردعاکرنا | 37 |
موت کی حالتیں | 38 |
بیماری کی حالت میں موت | 38 |
بیماری گناہوں کومٹادیتی ہے | 39 |
مریض کی عیادت کرنا | 40 |
مریض کاآخری وقت | 42 |
موت کی شدت | 44 |
اچانک موت | 45 |
شہادت کی موت | 46 |
خود کشی | 49 |
رجم کی حد لگنے سےموت واقع ہونا | 50 |
موت سےپہلے کےمعاملات | |
موت کےوقت اللہ تعالیٰ پر اچھا گمان رکھنا | 52 |
حقوق کی ادائیگی | 52 |
وصیت کرنا | 53 |
وصیت نہ کرنے کےنقصانات | 57 |
باب :2 | |
تجہیز وتکفین | |
موت کےبعد کے معاملات | 59 |
میت کو چادر میں لپیٹ دینا | 60 |
استرجاع (اناللہ وانا الیہ راجعون کہنا) | 61 |
صبرکرنا | 62 |
نوحہ کرنا | 62 |
فصل | 64 |
میت پررونا | 66 |
میت پر واویلا کرنااورچیخنا چلانا | 69 |
جنازے کے اطلاع دینا | 71 |
ڈھول پیٹنا | 72 |
میت کو غسل دینا | |
غسل کون دے؟ | 73 |
میاں بیوی کاایک دوسرے کو غسل دینا | 74 |
غسل کےوقت پردہ کرنا | 75 |
میت کی پردہ پوشی کرنا | 76 |
شہید کو غسل دینا | 77 |
غسل کی نیت | 78 |
غسل سےپہلے تسمیہ پڑھنا | 79 |
میت کو غسل کیسےدیا جائے ؟ | 80 |
میت کو غسل دینے کےبعد خود غسل کرنا | 82 |
میت کو کفن دینا | 84 |
میت کو کفن پہنانا ضروری ہے | 87 |
شہید کوکفن دینا | 87 |
کفن میں ایثار کرنا | 89 |
کفن کی کیفیت | 89 |
خوشبو لگانا | 93 |
قبرمیں کفن کی گرہیں کھول دینا | 94 |
حالت احرام میں فوت ہونےوالے کاکفن | 95 |
نماز جناز ہ کاحکم | 96 |
میت کو تابوت میں دفن کرنا | 96 |
جنازے کو جلدی لےکرجانا | 97 |
جناز ے کو کندھا دینا | 98 |
جنازہ اٹھانےکی کیفیت | 99 |
جنازے کےہمراہ چلنا | 101 |
جنازے کےساتھ آگ لےکرچلنا | 105 |
جنازے کےلیے کھڑاہونا | 106 |
کھڑے نہ ہونے کی رخصت | 108 |
باب :3 | |
نماز جنازہ | |
نماز جنازہ کس کی پڑھی جائے اورکس کی نہ پڑھی جائے ؟ | 114 |
کفار | 116 |
مشرک | 117 |
بدعت مکفرہ کامرتکب | 120 |
منافق | 124 |
گستاخ رسول اللہ ﷺ اوردیگر شعائر اسلام کی توہین کرنےوالا | 126 |
ختم نبوت کامنکر | 127 |
باطل وگمراہ فرقے | 128 |
جہمیہ | 129 |
مرجیہ | 129 |
قدریہ | 130 |
متصوفین | 131 |
تناسخ | 133 |
خوارج | 133 |
روافض | 137 |
ناصبی | 139 |
تارک نماز | 142 |
کافرمشرک یامنافق کی عزت کرنےوالا | 143 |
رسول اللہ ﷺ نےبعض اوقات جن کی نماز جنازہ نہیں پڑھائی | 146 |
مقروض | 146 |
خود کشی کرنےوالا | 148 |
جس پر حد قائم کی جائے | 149 |
وصیت میں زیادتی اورانانصافی کرنےوالا | 151 |
خائن | 152 |
فصل | 153 |
جوبچہ مراہوپیدا ہویاپیداہوتےہی فوت ہوجائے تواس کی نماز جنازہ | 153 |
جنین | 153 |
سقط | 153 |
طفل | 154 |
صبی | 155 |
فصل | 161 |
سقط کےدفن سےمتعلق احکامات | 162 |
فصل | 163 |
مفقود کی نماز جنازہ | 163 |
ولد الزنا کی نماز جنازہ | 166 |
شہید کی نماز جنازہ | 167 |
شہید کی تدفین | 169 |
شہید کی نماز جنازہ کاجواز | 169 |
غائبانہ نمازہ جنازہ | 171 |
نماز جنازہ کو ن پڑھائے | 177 |
کسی کو نماز جنازہ پڑھانے کی وصیت کرنا | 181 |
نماز جنازہ کہاں پڑھائی جائے ؟ | 181 |
کن اوقات میں نماز جنازہ پڑھنا اورمیت کودفن کرناممنوع ہے؟ | 184 |
اجتماعی جنازے | 185 |