سب سے پہلے
مصنف : ابو صالح محمد سلیمان نورستانی
صفحات: 339
اوائل’’اوّل‘‘ کی جمع ہے، اوّل عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی’’ پہلا‘‘ ہے۔ یہ لفظ قرآن مجید میں مختلف انداز کے ساتھ تقریباً89 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایسے شخص کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو اوّل(پہلی) پوزیشن حاصل کرتا ہے۔ اور یقینا ہر ایک کے نصیب میں یہ چیز نہیں ہوتی۔ آج ہمارے والدین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہماری اولاد سکول و کالج سے پہلی پوزیشن حاصل کرے اس کے لیے وہ سکول، ہوم ٹیوشن اور ہر ممکن تگ و دو کرتے ہیں۔ ہم دنیاوی امتحانات کی فکر میں ساری ساری رات تیاری میں گزار دیتے ہیں اور یہ بھول گئے ہیں کہ خالق کائنات نے بھی ایک یوم الحساب مقرر کیا ہے۔ جس دن حقیقی عدل و انصاف کی بناء پر کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ ہوگا، کامیاب ہونے والے کےلیے دائمی جنت کا سرٹیفکیٹ ہو گا اور کانام ہونے والے کو جہنم سے دو چار ہونا پڑے گا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ سب سے پہلے ‘‘ امام ابوبکر احمد بن عمروبن ابی عاصم شیبانی کی کتاب الاوائل کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے کتب حدیث وسیرت وتاریخ وتفسیر کی روشنی دنیا میں سب سے پہلے وقوع پذیر ہونے والے واقعات کو جمع کیا ہے کہ کونسا کام ہےجو سب سے پہلے ہوا اور کس نے کیا ۔جیسے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے کس چیز کو بنایا؟، سب سے پہلے اسلام میں اللہ کے لیے کس نے تیر چلایا؟ ، سب سے پہلے اسلام کس نے قبول کیا ؟، سب سے پہلے صلیب کس شخص نے بنائی، سب سے پہلے جنت میں کون داخل ہوگا ؟ ، سب سے پہلے مدینہ منورہ کون تشریف لایا؟ وغیرہ ۔ اور اسی طرح کی دیگر دلچسپ باتوں کو فاضل مصنف نےکتاب کا حصہ بنایا ہے یعنی حو کام کسی حوالے سے سب سے پہلے ہوا ہے ۔ اپنے موضوع پر یہ بڑی دلچسپ کتاب ہے ۔فضیلۃ الشیخ ابو صالح سلیمان نورستانی نے اس کتاب کو عربی سے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔اورنوید احمد ربانی صاحب نے نے کتاب ہذاپر شیخ محمد بن ناصر عجمی کی تحقیق سے استفادہ کرتے ہوئے تحقیق وتخریج کا اہتمام کیا ہے اور احادیث کے راویوں کامختصر مگر جامع تعارف تحریر کرنےکے ساتھ ساتھ کتاب میں موجود احادیث پر سوالات بناکر کتاب کو مزید دلچسپ بنادیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمۃ التحقیق | 17 |
عرض مترجم | 21 |
مصنف کےحالات زندگی | 23 |
سب سے پہلے اللہ نےکس چیز کوبنایا؟ | 31 |
سب سے پہلے کو کیالکھنے کاحکم دیاگیا؟ | 34 |
سب سے پہلے بھول کن سےہوئی ؟ | 42 |
سب سے پہلے سیدنا آدم نےاپنی پیدائش کےبعد کیادیکھا ؟ | 43 |
سب سے پہلے جنت کےدروازے پر کون دستک دےگا؟ | 47 |
سب سے پہلے کس کی قبر کوشق کیاجائےگا؟ | 52 |
سب سے پہلے جنت کےلیے کون سفارش کرےگا؟ | 52 |
سب سے پہلے جنتی دروازے کےپاس کون آئے گا؟ | 54 |
سب سے پہلے رسول کون ہیں؟ | 55 |
سب سے پہلے کس کی سفارش کوقبول کیاجائے گا؟ | 56 |
سب سے پہلے روز قیامت کون اٹھےگا؟ | 61 |
سب سے پہلے مہمان نوازی کس نے کی ؟ | 62 |
سب سے پہلے ختنہ کس کاہوا؟ | 63 |
سب سے پہلے روز قیامت لباس کس کوپہنایاجائے گا؟ | 64 |
سب سے پہلے روزقیامت حساب کس کاہوگا؟ | 74 |
سب سے پہلے کس کےبال سفید ہوئے ؟ | 75 |
سب سے پہلے نماز کتنی رکعات فرض ہوئیں؟ | 76 |
سب سے پہلے مصافحہ والی سنت کوکس نے شروع کیا؟ | 77 |
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کی پرورش کرنےوالی کاتعلق کس قبیلے سےتھا؟ | 78 |
سب سے پہلے نبوت کی کیاچیز تھی؟ | 89 |
سب سے پہلے کس مکمل سورۃ کانزول ہوا؟ | 81 |
سب سے پہلے غزوہ احد کےدن کس کاوعدہ پورا ہوا؟ | 83 |
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کےنام مبارک پر کس کانام رکھا گیا ؟ | 83 |
سب سے پہلے حقوق العباد میں کس کافیصلہ ہوگا؟ | 84 |
سب سے پہلے حقوق اللہ میں سےروز قیامت کس کافیصلہ ہوگا؟ | 90 |
سب سے پہلے نبی کون ہیں؟ | 91 |
سب سے پہلے اسلام میں کسی آدمی کاحصہ مقررہوا؟ | 95 |
سب سے پہلے انسانی قتل کس نےکیا؟ | 96 |
سب سے پہلے سیدنا جبریل نے نبی کریم ﷺ کوکس بات کی تعلیم دی ؟ | 97 |
سب سے پہلے قبلہ رخ پیشاب نہ کرنے والی حدیث کوکس نےسماعت کیا؟ | 100 |
سب سے پہلے غزوہ احد کےدن نبی کریم ﷺ کو کس نے پہنچانا ؟ | 101 |
سب سے پہلے جمعہ کس سرزمین میں اداہوا؟ | 104 |
سب سے پہلے مدینہ منورہ کےبعد بحرین کس کس بستی میں جمعہ اداہوا؟ | 104 |
سب سے پہلے اللہ کی راہ میں تیرکس نےچلایا؟ | 105 |
سب سے پہلے غیراللہ کےنام پر اونٹوں کو کس نےچھوڑا. | 107 |
سب سے پہلے روز قیامت کن دوآدمیوں کےدرمیان جھگڑاہوگا؟ | 108 |
سب سے پہلے کس قبیلے سےصدقہ آیا.؟ | 111 |
سب سے پہلے مدینہ منورہ منورہ کون تشریف لائے ؟ | 114 |
سب سے پہلے ہودج میں بیٹھ کر مدینہ منورہ کون عورت آئی ؟ | 115 |
سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ کی زبان مبارک سےچھری کاکیا نام سناگیا؟ | 116 |
سب سے پہلے روزقیامت انسان کےکون سےاعضا کلام کریں گے.؟ | 117 |
سب سے پہلے جہاد کےبارے میں کونسی آیت نازل ہوئی ؟ | 121 |
سب سے پہلے جنت میں کون لوگ جائیں گے؟ | 122 |
سب سے پہلے اسلام میں کون ساشرک ہوگا؟ | 122 |
سب سے پہلے نماز ظہر کاکون ساوقت ہے؟ | 133 |
سب سے پہلے قبرمیں انسان کاکون ساعضو بدبودار ہوگا؟ | 134 |
سب سے پہلے قیامت کی علامات کبری میں سے کون سی علامت ظاہر ہوگی؟ | 136 |
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کی سنت کو کس نے بدلا؟ | 137 |
سب سے پہلے اسلامی احکام کوکیسے تبدیل کیاجائے گا؟ | 138 |
سب سے پہلے وارثت کونسا حصہ دیاگیا؟ | 139 |
سب سے پہلے پتھروں سے بیت اللہ کو کس نے تعمیر کیا؟ | 141 |
سب سے پہلے حوض کوثر کےمقام پر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں کون حاضرہوں گے؟ | 145 |
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کےساتھ نماز کس ادا کی ؟ | 148 |
سب سے پہلے اسلام کس نےقبول کیا؟ | 150 |
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ نے کس غزوے کاجہاد کیا؟ | 161 |
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کےاہل بیت میں کون آپ ﷺ سےملاقات کرےگا؟ | 162 |
سب سے پہلے روزقیامت کون سفارش کرےگا؟ | 163 |
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ نےمدینہ آمد پر کیاارشاد فرمایا ؟ | 167 |
سب سے پہلے اہل جنت کوکھانے میں کیا دیا جائے گا؟ | 168 |
سب سے پہلے کس کودائیں اوربائیں ہاتھ میں نامہ اعمال دیا جائے گا؟ | 171 |
سب سے پہلے دین ابراہیم کوکس نے تبدیل کیا؟ | 174 |
سب سے پہلے روز قیامت کس نعمت کاحساب ہوگا؟ | 174 |
سب سے پہلے لعان کس نےکیا؟ | 187 |
سب سے پہلے قبر میں کس چیز کاحساب ہوگا؟ | 187 |
سب سے پہلے کس کاخاندان ختم ہوگا؟ | 191 |
سب سے پہلے حجراسود کےنص کرنےپر جھگڑے کافیصلہ کس نےکیا؟ | 192 |
سب سے پہلے پردہ کےمتعلق کب آیت نازل ہوئی ؟ | 193 |
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ سفرسےواپسی پر کس سےملاقات فرماتے ؟ | 194 |
سب سے پہلے کن لوگوں نے اپنے اسلام کااظہار کیا؟ | 195 |
سب سے پہلے وحی کی ابتداءکن چیزوں سےہوئی ؟ | 196 |
سب سے پہلےسورۃ العلق کےبعد کن آیات کانزول ہوا؟ | 201 |
سب سے پہلے نجاشی کی کون سی صفات معلوم ہوئیں؟ | 202 |
سب سے پہلے انصا راوراہل بحرین کےبعد کس نے اسلام قبول کیا؟ | 205 |
سب سے پہلے اسلام میں میٹھا کھانا کس نے کھلایا؟ | 207 |
سب سے پہلے اس امت سےکس چیز کو اٹھایاجائے گا؟ | 208 |
سب سے پہلے کون ساملک فتح ہوگا؟ | 210 |
سب سے پہلے اس امت سےکس چیزسی ختم ہوگی؟ | 211 |
سب سے پہلے اسلامی لشکر کےامیرکون ہیں؟ | 217 |
سب سے پہلے اسلام میں تلوار کوکس نےنیام کیا؟ | 221 |
سب سے پہلے مسجد کس نےتعمیر کی ؟ | 222 |
سب سے پہلے جہنمی لباس کس کو پہنایاجائےگا؟ | 228 |
سب سے پہلے سیدنا عبداللہ بن زبیر کےپیٹ میں کونسی چیز داخل ہوئی؟ | 229 |
سب سے پہلے تختہ دارپر لٹکنے سےپہلے دورکعتیں کس نےادا کیں؟ | 232 |