کتاب الاربعین ( ابن تیمیہ )
مصنف : امام ابن تیمیہ
صفحات: 188
شیخ السلام امام ابن تیمیہ ؒ اپنے عہد کے وہ عظیم محدث ، مجتہد ، مجاہد ، مفتی اور غیور ناقد تھے جنہوں نے موقع کی مناسبت سے باطل مذاہب ومسالک کے ردود بھی لکھے اور فلسفیانہ ومنطقیانہ موشگافیوں کی اصل حقیقت بھی واضح فرمائی ، نیز عوام کے مسائل ہوں یا علما کی ذہنی الجھنیں ، آپ نے اپنے فتاوی کے ذریعے سے ان کا بہترین حل پیش جو آج بھی اس راہ کے راہیوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ شیخ السلام کی ساری زندگی جدوجہد سے عبارت ہے آپ نے اپنے دور میں کتاب و سنت کی ترجمانی کی ، دین اسلام کی برتری اور اہل حق کی علمبرداری خود پر لازم کر رکھی تھی ۔ آپ نے جہاں عقائد باطلہ اور فرق ضالہ کے خلاف قلمی جہاد کیا ، وہاں اخلاقیات ، عبادات ، معاملات اور حقوق وآداب پر بھی کئی کتابیں تحریر کیں ہیں ۔ انہیں میں سے ایک تصنیف لطیف کتاب الاربعین ہے جس میں ایک اسلامی زندگی کے مذکورہ گوشوں پر بڑی خوش اسلوبی سے روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اس کتاب کو محترم حافظ زبیر علی زئی نے اردو قالب میں ڈھال کر اعلی تحقیق و تخریج سے مزین کیا ہے ، نیز مختصر جمع و فوائد اس پرطرہ ہیں ۔ محترم حافظ صاحب دور حاضر میں حقیقی علمی درد رکھنے والے ہیں ۔ اللہ ان کی دینی خدمات قبول فرمائے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقدیم | 9 | |
حرف اول | 13 | |
شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ ؒ | 15 | |
مترجم ومحقق کا تعارف | 22 | |
اردو تصانیف | 23 | |
عربی تصانیف | 26 | |
کتاب الاربعین لابن تیمیہ | 32 | |
پہلی حدیث | 32 | |
حج افراد ، حج تمتع اور رسول اللہ ﷺ کا حکم | 33 | |
سیدنا براء بن عازب ؓ | 34 | |
دوسری حدیث | 36 | |
سرزمین شام کی فضیلت | 36 | |
سیدنا عبداللہ بن العاص رضی اللہ عنہ | 37 | |
تیسری حدیث | 40 | |
قیامت کے دن رسول اللہ ﷺ اور آپ کی امت کی گواہی | 40 | |
چوتھی حدیث | 44 | |
انصاف کی عدالت میں سب برابر ہیں | 45 | |
پانچویں حدیث | 52 | |
ظلم کی مذمت کا بیان | 52 | |
چھٹی حدیث | 54 | |
نبیﷺ پر جھوٹ بولنا بہت بڑا گناہ ہے | 54 | |
ساتویں حدیث | 57 | |
چھینک کے آنے اور اس پر الحمدللہ کہنے کے بیان میں | 57 | |
آٹھویں حدیث | 59 | |
منافق کی تین نشانیاں | 59 | |
نویں حدیث | 66 | |
خریدوفروخت اور لباس پہننے کے آداب | 66 | |
دسویں حدیث | 68 | |
غلام آزاد کرنے کی فضیلت | 69 | |
گیارہویں حدیث سیدنا عمر بن الخطاب کی فضیلت | 71 | |
بارہویں حدیث نفلی روزے کے بارے میں | 73 | |
تیرہویں حدیث قرآن مجید کی تلاوت کے بارے میں | 75 | |
چودہویں حدیث قیام اللیل کے بارے میں | 78 | |
پندرہویں حدیث رکوع وسجود میں امام سے سبقت لے جانا منع ہے | 82 | |
سولہویں حدیث کتا پالنے کا بیان | 84 | |
سترہویں حدیث جنت کا خزانہ | 88 | |
اٹھارہویں حدیث رسول اللہ ﷺ کی محبت میں تنے کارونا | 96 | |
انیسویں حدیث روزے کی فضیلت | 96 | |
بیسویں حدیث مکہ میں آمدو رفت کے راستے | 98 | |
اکیسویں حدیث علم کی فضیلت | 103 | |
بائیسویں حدیث مسلمانوں کا ایک دوسرے سے بائیکاٹ | 107 | |
تئیسویں حدیث مومن اور مسلم میں فرق | 109 | |
چوبیسویں حدیث سچا خواب | 112 | |
پچیسویں حدیث نماز میں التحیات پڑھنے اور نبی ﷺ پر سلام کہنے کا بیان | 116 | |
چھبیسویں حدیث عوام کی جائز ضروریات پوری کرنا | 121 | |
ستائیسویں حدیث ہبہ شدہ چیز واپس لینے کی مذمت | 123 | |
اٹھائیسویں حدیث سانپ مارنے کا بیان | 128 | |
انتیسویں حدیث کیا مؤذن ہی اقامت کہے؟ | 129 | |
تیسیوں حدیث حالت جنابت اور حالت حیض میں قرآن کی تلاوت | 132 | |
اکتیسویں حدیث کن الفاظ سے طلاق واقع ہوتی ہے | 134 | |
بتیسویں حدیث چھ اعمال کی وجہ سے جنت کی ضمانت | 136 | |
تینتیسویں حدیث جہاد فی سبیل اللہ کے لیے گھوڑا پالنے کی فضیلت | 139 | |
چونتیسویں حدیث علم وعلما کا خاتمہ اور جہلا کی سرداری | 142 | |
پینتیسویں حدیث اللہ کے جن بندوں پر رشک آئے | 144 | |
چھتیسویں حدیث جان بوجھ کر نماز عصر ترک کرنے کا بیان | 146 | |
سینتیسویں حدیث غسل جنابت میں بھی دائیں جانب کا لحاظ | 149 | |
اٹھتیسویں حدیث بارش میں بھیگنے کا بیان | 151 | |
انتالیسویں حدیث رسول اللہ ﷺ کے بیٹے ابراہیم ؓکی جنت میں رضاعت | 153 | |
چالیسویں حدیث حالت جنابت میں سحری کھانے کا بیان | 155 | |
اطراف الآیات والاحادیث والآثار | 159 | |
اسماء الرجال | 163 | |
اشاریہ | 166 | |
مخطوطے یعنی قلمی نسخے کی تصاویر | 175 |