کتاب الاموال جلد دوم

کتاب الاموال جلد دوم

 

مصنف : امام ابو عبید القاسم بن سلام

 

صفحات: 411

 

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،جس میں معاشرت ومعیشت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کے حوالے سے مکمل راہنمائی موجود ہے۔ اسلام کا نظریہ معیشت فطرت سے ہم آہنگ اور تمام معاشی مشکلات کا واحد حل ہے، اس لئے کہ یہ نظام نہ تجربات کا مرہون منت ہے اور نہ اقتصادی ماہرین کی ذہنی کاوش کا نتیجہ،بلکہ یہ معاشی نظام پروردگار نے تجویز کیا اور پیغمبر اسلام نے پیش کیا، اس لئے یہ نظام ہی وہ واحد نظام معیشت ہے جو اگر تمام عالم پر چھا جائے تو دنیا میں صرف معاشی سکون ہی سکون ہو، اس لئے کہ یہ مالک حقیقی نے بنایا ہے وہ ہم سب کا رب ہے، لہٰذا اس کی ربوبیت کا سایہ بھی سب پر یکساں ہے، اس میں اجتماعی مفاد ہی ملحوظ ہے، شخصی یا گروہی مفاد کا شائبہ تک نہیں۔ اسلامی نقطہ نظر سے حقیقی مالک صرف اللہ ہے، ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز اور بڑی سے بڑی چیز اس کی ملکیت میں داخل ہے، چنانچہ اُس نے مال کی نسبت اپنی ذات کی طرف دیتے ہوئے فرمایا:”خدا کے مال میں سے جو اُس نے تمہیں دیا ہے، اُن کو بھی دو“۔ زیر تبصرہ کتاب”کتاب الاموال”دوسری صدی ہجری کے معروف عالم دین امام ابو عبید القاسم بن سلام ﷫کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔جس میں نبی کریم ﷺ اور خلفاء راشدین کے دور کی اسلامی مملکت کے مالیاتی نظام کوپیش کیا گیا ہے۔یہ کتاب دو ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا عبد الرحمن طاہر سورتی صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
امام ابو عبیدہ  کے حالات زندگی 27 تا 560
مقدمہ 53 تا 110
امام کے رعیت پر اور رعیت کے امام پر باہمی حقوق 113 تا 117
بیت المال کے ذرائع آمدنی 118 تا 131
فئے کی شکلیں اور اس کے ذرائع آمد 132 تا 141
فئے خمس اور صدقہ کے قوانین 142 تا 149
مجوسیوں سے جزیہ لینے کا بیان 150 تا 156
فہرست نا مکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment