قسمت کا سکندر اور دوسری کہانیاں

قسمت کا سکندر اور دوسری کہانیاں

 

مصنف : طالب ہاشمی

 

صفحات: 95

 

آج کے بچے کل کے بڑے ہوتے ہیں، اس لئے زندہ اور باشعور قومیں اپنے نونہالوں کی تربیت کا آغاز ان کے بچپن ہی سے کردیتی ہیں۔یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ بچوں کو فطری طور پر کہانیاں سننے اور کہانیاں پڑھنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔اس لئے کہانیاں بچوں کی سیرت وکردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بچوں کے لئے لکھی گئی کتابوں کا سیلاب آیا ہوا ہے،لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان میں سے بیشتر کتابیں چڑیلوں،جانوروں،جاسوسوں،چوروں اور ڈاکوؤں وغیرہ کی فرضی داستانوں کی بھر مار ہوتی ہے۔ان کو پر کشش بنانے کے لئے تصویروں اور عمدہ گیٹ اپ کا سہارا لیا جاتا ہے۔یہ دلچسپ تو ہوتی ہیں لیکن بچوں کے ذہنوں پر کوئی اچھا اور مفید اثر نہیں ڈالتی ہیں،الٹا ان کے خیالات اور افکار کو گدلا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔چنانچہ امر کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ بچوں کے ایسی کتب لکھی جائیں جو مفید ہونے کے ساتھ ان کی تربیت کا بھی ذریعہ ہوں۔ زیر تبصرہ کتاب” قسمت کا سکندر اور دوسری کہانیاں”محترم طالب ہاشمی صاحب کی کاوش ہے ۔جس میں انہوں نے اس کمی کو دور کرنے کی مقدور بھر کوشش کی ہےاور بامقصد اور دلچسپ کہانیوں پر مشتمل کتب لکھنے کا آغاز کیا ہے۔ اور یہ کتاب اس سلسلے کی دوسری کڑی ہے۔اس سے پہلے ” چاندی کی ہتھکڑی اور دوسری کہانیاں “نامی ایک کتاب چھپ کر بچوں میں مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔ اگرچہ اب میدان میں اور بھی متعدد کتب چھپ کر منظر عام پر آ چکی ہیں۔اس کتاب میں انہوں نے احادیث سے ماخوذ واقعات کے ساتھ ساتھ ایسی تاریخی یا نیم تاریخی کہانیاں قلمبند کی ہیں جن سے کوئی نہ کوئی اخلاقی سبق ملتا ہےیامعلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ اگرچہ کوئی تحقیقی یا علمی کتاب نہیں ہے لیکن سائٹ پر بچوں سے متعلقہ مواد نہ ہونے کے سبب اسے بچوں کے بطور تحفہ پیش کیا جارہا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
کہنے کی کچھ باتیں 5
اچھے بچے (نظم) 6
قطروس کا پچھتاوا 7
انوکھا بدلہ 12
لایانہ کوئی اس مساوات کا جواب 14
سچی توبہ 19
رسول اللہؒ کے شہسوار 22
غابہ کا مرد میدان 27
رسول پاک کی خاطر مزدوری 32
ایمان دار چرواہا 34
بڑا سخی کون 36
میرا ہر کام اللہ کے لیے ہے 38
جناب عمرؒ بن خطاب کا عجیب سفر نامہ 39
تربت ایسے بھی ہوتی ہے 49
علم کی قدر 50
امام ابو حنفیہؒ کی بے مثال پرہیز گاری 52
خوش قسمت مقروض اور فرشتہ سیرت قرض خواہ 55
غیرت مند محتاج کی پوشیدہ مدد 57
سچی دوستی 59
کائی نےجان بچا دی 62
باغ کا ایمان دار   رکھوالا 65
دینی غیرت 67
مظلوم کی سفارش 68
رسول پاکؐ کا ادب 70
صبح کا بھولا شام کو گھر آگیا 72
عجیب بیماری، عجیب علاج 74
قسمت کا سکندر 77
بادشاہ کو نصیحت 82
سزا کی جگہ انعام 84
مولا بخش ہاتھی 86
مجھے اسلام کی نعمت کسیے ملی 90
یہ تو وہی دوا تھی 93
کتابیات 95

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment