خواتین اسلام کے لیے نبی رحمت ﷺ کی 500 نصیحتیں

خواتین اسلام کے لیے نبی رحمت ﷺ کی 500 نصیحتیں

 

مصنف : ابو مریم مجدی فتحی السید

 

صفحات: 176

 

یہ بات  روزِ روشن کی طرح عیاں  ہے  کہ عورت کی تخلیق مرد کے سکون واطمینان کا باعث ہے ۔ عورت انسانی تہذیب وتمدن کی روا ں دواں گاڑی ہے ، اگر یہ اسلامی پلیٹ فارم پر سیدھی  چلتی رہی تو اس مادی دنیا کا اصل زیور  وحسن ہے اورمرد کی زندگی میں نکھار اور سوز وگداز پیداکرنے والی یہی عورت ہے ۔ اس کی بدولت مرد جُہدِ مسلسل اور محنت کی  دلدوز چکیوں میں پستا رہتاہے ۔ اور اس کی وجہ سے مرددنیا کے ریگزاروں کو گلزاروں او رسنگستانوں کو گلستانوں میں  تبدیل کرنے کی ہر آن کوشش وکاوش کرتا  رہتا ہے ۔اگر عورت بگڑ جائے اور اس کی زندگی میں فساد وخرابی پیدا ہوجائے  تویہ سارے گلستانوں کو خارستانوں میں تبدیل کردیتی ہے  اور مرد کوہر آن ولحظہ برائی  کے عمیق گڑھوں میں دھکیلتی دیتی ہے ۔اسلام نے  عورت کوہر طرح کے ظلم وستم ، وحشت وبربریت، ناانصافی ، بے حیائی وآوارگی اور فحاشی وعریانی سے نکال کر پاکیزہ ماحول وزندگی عطا کی ہے ۔ او ر جتنے حقوق ومراتب اسلام نے  اسے دیے  ہیں دنیا کے کسی بھی معاشرے  اور تہذیب  وتمدن میں  وہ حقوق عورت کوعطا نہیں کیے گئے ۔اس لیے  عورت  کا اصل مرکز ومحور اس کے گھر کی چاردیواری ہے ۔جس کے اندر رہ کر گھر کے ایک چھوٹے سے یونٹ کی آبیاری کرنا اس کا فریضہ ہے ۔اسلام عورت کی تربیت پر خصوصی توجہ  دیتا ہے  کسی گھر کی عورت اگر نیک  اور پرہیز گار ہے تو وہ امن وآشتی کا گہوارہ ہے اور اگر عورت بدکار فاسقہ وفاجرہ ہے تو  وہ برائی کا اڈا  ہ اور فحاشی  وعریانی کاسیل رواں ہے۔اس لیے  ہمیں اپنے گھر کی خواتین کو اسلامی تہذیب وتمدن ، دینی معاشرت ورہن سہن اور عقائد صحیحہ واعمال صالحہ پر گامزن رکھنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’خواتین اسلام کے لیےنبیِ رحمتﷺ کی پانچ سو نصیحتیں‘‘ عالم عرب کے ممتاز عالمِ دین  ابو مریم مجدی فتحی السید  کی عربی تصنیف  کا رواں  اردو ترجمہ ہے ۔جس میں مسلمان خواتین کے لیے  نبی کریمﷺ کی  پانچ صد نصیحتیں جمع کر دی گئی ہیں تاکہ  مسلم معاشرہ میں اسلامی طرزِ معاشرت ہی رہے نہ کہ ان قوموں کا  طرز معاشرت جو روحانی اوراخلاقی امراض کے بحر عمیق میں غرق ہیں۔اردو قارئین کےا فادہ عام کےلیے  محترم جناب  حافظ حامد محمود خضری ﷾ (ایم فل سکالرلاہورانسٹی ٹیوٹ فارسوشل سائنسز،لاہور) نے بڑی محنت سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔موصوف نے  ترجمہ  کرتے ہوئے  کتاب وسنت کے مزید دلائل بھی ذکر کردیئے ہیں  اور اصل کتاب  میں  جو بعض ضعیف روایات تھیں انہیں حذف کر کے  صحیح روایات شامل کردی ہیں۔ اور تکرار کو ختم کر کے  مفید اضافہ جات کردیے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم ،ناشر اوراس کتاب  کو طباعت کےلیے تیار کرنےوالے تمام احباب کی  کاوشوں کوقبول فرمائے  اور اسے  تمام مسلمان ،مومنات ،عابدات، زاہدات کےلیے نفع بخش بنائے ۔ اللہ تعالیٰ  جزائے خیرعطا فرمائے ’’انصار السنۃ پبلی کیشنز  کی انتطامیہ  کو  جنہوں نے   اپنے  ادارے  کی مطبوعات  کتاب وسنت ڈاٹ کام اور  محدث لائبریری کے ہدیۃً  عنایت  کیں ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 7
مقدمہ 11
قضا اور تقدیر پر ایمان لانا 24
ایمان بالغیب 27
علامات قیامت پر ایمان 31
خبردار یہ عیوب اور خامیاں ہیں 33
کہیں آپ کو یہ برائیاں نہ لے ڈوبیں 41
کیا آپ میں یہ عادات و خصائل موجود ہیں 47
اگر آپ پرسکون زندگی چاہتی ہیں تو 54
کیا آپ نے اولاد کو یہی کچھ سکھایا ہے 62
زبان کی شائستگی کے اسباب 65
ہمسایوں سے حسن معاشرت کے اسباب 68
عمل کرنے والے اعضاء کے آداب 71
دل کو بہتر کیسے بنائیں 74
دل کو بہتر بنانے کے امور 80
مسلمان عورت کی دنیوی اور اخروی کامیابی کی علامات 90
دیکھئیے کہیں آپ کی دنیا و آخرت برباد تو نہیں ہو رہی 92
خود سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ 95
اپنی ذات سے یہ سوالات پوچھئیے 118
خبر دار یہ بدعات ہیں 125
دل کو نرم کرنے کے اسباب 129
دل کو ہلا دینے والے سوالات 140
مومنہ عورتوں کی کمال سمجھداری کی علامات 146
سمجھدار اور جاہل عورت کے مابین فرق 152
خود بھی یاد رکھو اور دوسروں کو بھی یاد دلاؤ 157
جن عورتوں کی صحبت اختیار نہیں کرنی چاہیے 164
چند ایک بھلائی کے کام 166
ناقابل فراموش حقائق 170
حرف آخر 174

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاردواردو ترجمہاسلاماسلامیاللہتبصرہترجمہتقدیرحقوقخواتیندلائلعربعربیقیامتماحولمسلمانمعاشرہ
Comments (0)
Add Comment