خطبات حرمین حصہ دوم

خطبات حرمین حصہ دوم

 

مصنف : ائمہ حرمین

 

صفحات: 642

 

اسلام کی اشاعت کے لیےعلماء کاکردار اہمیت کا حامل  ہے کہ جنہوں نے اپنی تحریر و تقریر سے عامۃ الناس میں علمِ دین کو پھیلایا اور علم و عرفان کی  قندیلیں ابھی تک جلا رے ہیں۔ علماء  ہی انبیاء کے وارث ہیں کہ جنہوں نے نبوی مشن سنبھالتے ہوئے شریعت کےعلم کو دوسرےلوگوں تک پہنچانا ہوتاہے۔شرعی مسائل اور اخلاقی شرعی رہنمائی کے لیے علماء کے قرآن و سنت اور آثار صحابہ سے اخذ کردہ مسائل عامۃ الناس کے لیے انہیں دین کے فہم میں آسانی فراہم کرتے ہیں ۔اور خطبات کے ذریعے  عوام الناس کی دینی رہنمائی کرتے ہیں ۔ علمائے  کرام  کے  مجموعہ خطبات  کےحوالے سے  کئی  مجموعات  شائع ہوچکے  ہیں۔ان میں  سے اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی  ، خطباتِ محمدی از  مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از  مولانا محمد داؤد راز ، خطاب  سلفیہ ،خطبات آزاد ، خطبا ت  بہاولپور ی خطبات  علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ، خطبا حرم، مواعظ طارق ،زاد الخطیب ،وغیرہ ، قابلِ ذکر ہیں ۔اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے  12 ضخیم مجلدات پر مشتمل  ’’نضرۃ النعیم  ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے ۔زیر  نظر کتاب  خطبات حرمین ‘‘  دو جلدوں پر مشتمل  خطباء حرمین شریفین کے خطبات کامجموعہ ہے۔جلد اول حرم مکی کے تین شیوخ اور جلد ثانی حرم مدنی کے  پانچ  شیوخ کے  خطبات پر مشتمل ہے جلد اول کے شروع میں حرم مکی  او رجلدثانی  کے شروع  میں حرم مدنی  کے  جن ائمہ  خطبائے کرام کے خطبات ان میں شامل ہیں  ان کا مختصر تعارف بھی  پیش کردیا  گیا ہے ان دونوں جلدوں میں  صرف  سال 1422ھ کے خطبات ہیں۔ خطبات میں  مذکورہ احادیث وآثار کی  تحقیق وتخریج کا کام  محترم حافظ شاہد محمود ﷾(فاضل مدینہ یونیورسٹی  )  نے انجام دیا ہے ۔اللہ تعالی’’خطبات حرمین‘‘ کو  خطباء واعظین اورعوام  الناس کے لیے  باعث استفادہ بنائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 29
سوانح ائمہ و خطباء حرم مکہ مکرمہ 31
خطبہ مسنونہ 37
خطبات 50
خطبات ماہ محرم 41
خطبات ماہ صفر 87
خطبات ماہ ربیع الاول 139
خطبات ماہ ربیع الثانی 189
خطبات ماہ جمادی الاولیٰ 237
خطبات ماہ جمادی الاخریٰ 283
خطبات ماہ رجب 321
خطبات ماہ شعبان 369
خطبات ماہ رمضان 419
خطبات ماہ شوال 475
خطبات ماہ ذو القعدہ 529
خطبات ماہ ذو الحجہ 581

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاحادیثاسلامیانبیاءتحقیقخطباتدینزبانسنتشریعتصحابہعربیعلمعلماءقرآنمسائلنظر
Comments (0)
Add Comment