خطبات بہاولپور جلد دوم
مصنف : ڈاکٹر محمود احمد غازی
صفحات: 547
فقہ اسلامی کا عظیم الشان ذخیرہ صدیوں پر محیط ہے ۔ انسان کی اقتصادی ،سیاسی معاشرتی ، ثقافتی اور تمدنی زندگی کا شاید ہی کوئی شبعہ ہو جس کے بارے میں قرآن وحدیث سےاستفادہ واستنباط رکرتے ہوئے فقہائے اسلام نے ان شعبوں میں اسلامی منہج کو منضبط نہ کیا ہو۔ فقہ اسلامی کی عظیم میراث میں اسلام کے قانون بین الممالک کے یا بین الاقوامی قانون کو’’سِیَر‘‘ کے عنوان کے تحت مدون کیا گیا ہے ’’سِیَر‘‘ سے مراد مسلمانوں کا وہ طرزِ عمل یا رویہ ہے جوانہیں غیر مسلموں سے تعلقات ،جنگ وصلح ، دوسروں ریاستوں سے میل جو ل اور دیگر بین الاقوامی یا بین الممالک اداروں اورافراد سے معاملہ کرنے میں اپنانا چاہیے۔ماضی میں کئی اہل علم نےاس کو اپنا موضوع بحث بنایا۔ اور ماضی قریب میں ڈاکٹر محمد حمید کی اس موضوع پر مفید مباحث اور ڈاکٹر ابو سلیمان انگریزی کتاب قابل ذکر ہے ۔زیر نظر کتاب ’’خطبات بہاولپور ۔2(اسلام کا قانو ن بین الممالک) اس موضوع عالم ِاسلام کی معروف شخصیت ڈاکٹر محمود احمد غازی کے ان 12 خطبات ومحاضرات کامجموعہ ہے جسے انہوں نے 1995ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پیش کیا ۔یونیورسٹی کے ذمہ دران نے اسے بعد میں خطبات بہاولپور ۔2 کے نام سے کتابی صورت میں شائع کیا ۔زیر تبصرہ ایڈیشن سات سال قبل شریعہ اکیڈمی ،اسلام آباد کی طرف سے شائع کیا گیا ۔ڈاکٹر محمود احمد غازی ادراہ تحقیقات اسلامی اور بین الاقوامی اسلامی یونورسٹی میں طویل عرصہ تحقیقی وتدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ اور کئی کتب کے مصنف ہیں ۔حکومت پاکستان کے وزیر مذہبی امور اور بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے رئیس الجامعہ جیسے مناصب پر بھی فائزرہے ۔اللہ تعالی ٰ دین اسلام کے لیےان کی کاوشوں کوقبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرف تصدیر | 1 | |
پیش لفظ | 1 | |
پہلا خطبہ اسلامی قانون | 1 | |
دوسرا خطبہ اسلام کا قانون بین الممالک | 57 | |
تیسرا خطبہ اسلام کا قانون بین الممالک ایک تقابلی جائزہ | 111 | |
چوتھا خطبہ اسلام کا قانون بین الممالک ایک تاریخی جائزہ | 145 | |
پانچواں خطبہ اسلام کا تصور ریاست بین الاقوامی تناظر میں | 185 | |
چھٹا خطبہ ہجرت اور اس کا فلسفہ بین الاقوامی تعلقات کے تناظر میں | 233 | |
ساتواں خطبہ اسلامی ریاست اور غیر مسلموں سے اس کے تعلقات | 296 | |
آٹھواں خطبہ اسلام کا تصور جنگ اور قانون جنگ | 315 | |
نواں خطبہ اسلام میں غیر جانبداری کا تصور | 357 | |
دسواں خطبہ اسلام میں پرائیویٹ انٹرنیشنل لا | 389 | |
گیارہواں خطبہ موجودہ دور میں قانون بین الممالک کی معنویت | 427 | |
باہواں خطبہ مسلم اقلیت جدید لادینی ریاستوں میں | 481 | |
اشاریہ | 527 |