خطبات ڈاکٹر ذاکر نائیک ( پارٹ 1 )
مصنف : ڈاکٹر ذاکر نائیک
صفحات: 830
ڈاکٹر ذاکر نائک کا نام عوامی و علمی حلقوں میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ڈاکٹر ذاکر نائیک ﷾ہندوستان کے ایک معروف مبلغ اور داعی ہیں۔آپ اپنے خطبات اور لیکچرز میں اسلام اور سائنس کے حوالے سے بہت زیادہ گفتگو کرتے ہیں، اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے جو کچھ بتا دیا تھا، آج کی جدید سائنس اس کی تائید کرتی نظر آتی ہے۔ اور یہ کام وہ زیادہ تر غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دیتے وقت کرتے ہیں ،تاکہ ان کی عقل اسلام کی حقانیت اور عالمگیریت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے سامنے سر تسلیم خم کر دے۔اسلام اگرچہ سائنس کی تائید کا محتاج نہیں ہے، اور اس کا پیغام امن وسلامتی اتنا معروف اور عالمگیر ہے کہ اسے مسلم ہو یا غیر مسلم دنیا کا ہر آدمی تسلیم کرتا ہے۔دنیا بھر میں ہزاروں لوگ ڈاکٹر ذاکر نائیک کےہاتھوں اسلام قبول کرچکے ہیں اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور ان کی غلبۂ اسلام کےلیے تمام جہود کو قبول فرمائے ۔زیر نظر کتاب ’’خطبات ڈاکر ذاکر نائیک ‘‘ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطبات کا مجموعہ ہے ڈاکٹر صاحب کے خطبات انگریزی زبان میں تھے سید امتیاز احمد صاحب نے ان خطبات کو اردو زبان میں منتقل کیا ہے تاکہ اردو طبقہ بھی ان خطبات سے مستفید ہوسکے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
حصہ اول | |
خطاب: ڈکٹر ولیم کیمپل | 5 |
خطاب:ڈاکٹر ذاکر نائیک | 38 |
جوابی خطاب: ڈاکٹر ولیم کمیپبل | 76 |
جواب خطاب: ڈاکٹر ذاکر نائیک | 87 |
حصہ دوم | |
سوال نمبر1:طوفان نوح کی نوعیت کیا تھی؟ | 105 |
سوال نمبر1:اللہ کے نور ہونے سے کیامراد ہے؟ | 105 |
سوال نمبر3:ڈاکٹر ولیم کیمپبل بائبل کے مطابق خودامتحان کیوں نہیں دیتے؟. | 108 |
سوال نمبر4: کیا عقیدہ تثلیث کی سائنسی تاویل ممکن ہے؟ | 109 |
سوال نمبر5: کیا ڈاکٹر ولیم آج کی گفتگو سے متاثر ہوئے ہیں؟ | 112 |
سوال نمبر6: بائبل زمین کی ساخت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ | 113 |
سوال نمبر7: کیا قرآن میں گرامر کی غلطیاں موجود ہیں؟ | 114 |
سوال نمبر8:کیا ذوالقرنین :سکندر اعظم تھا؟ | 116 |
سوال نمبر9: کیا حضرت یونس اور حضرت عیسی میں مشابہت موجود ہے؟ | 117 |
سوال نمبر10: کیابائبل میں موجود طب سے متعلقہ بیانات کی وضاحت ممکن ہے؟ | 118 |
سوال نمبر11: اسلام ہیں رتقاء کے بارےمیں کیا بتانا ہے؟ | 119 |
سوال نمبر12: کیا بائبل کے تضادات کی وضاحت ممکن ہے؟ | 120 |
سوال نمبر13: کیا ’’متن ‘‘اور ترجمہ ایک ہی چیز ہے؟ | 121 |
سوال نمبر14: کیا موجودہ انجیل وہی ہے جو حضرت عیسی پر نازل ہوئی تھی؟ | 122 |
سوال نمبر15: اگر قرآن اور سائنس میں مکمل مطابقت ہے تو یہ نظریے تبدیل ہونے کی صورت میں کیا ہوگا؟ | 122 |
سوال نمبر16: اگر ڈاکٹر کیمپل اعتراضات کے جوابات نہیں دے سکتے تو وہ تسلیم کیوں نہیں کرتے کہ بائبل میں غلاط موجود ہیں؟ | 124 |
سوال نمبر17: بائبل اور قرآن میں تضادات کی نوعیت کیا ہے؟ | 124 |