خطبات ( مودودی )

خطبات ( مودودی )

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 290

 

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے ۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہےجسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے ۔اس لیے خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح ، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت،معاملات میں درستگی،آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ خطبات‘‘ مولانا مودودی ﷫ کے ان کا خطبات کا مجموعہ ہے جو انہوں نے 1938ء میں دارالسلام (نزد پٹھان کوٹ مشرق پنجاب) کی مسجد میں خطبات جمعہ ارشاد فرمائے تھے ۔ ان خطبات کی پہلی مرتبہ اشاعت 1940ء میں ہوئی ۔ان خطبات میں مولانا مودودی نے اسلام کے بنیادی ارکان کو دل میں اتر جانے والے دلائل کے ساتھ آسان انداز میں پیش کیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 6
دیباچہ طبع اول 8
دیباچہ طبع ہشتم 10
باب اول …ایمان 14
مسلمان ہونے کےلیےعلم کی ضرورت 15
مسلما ن اورکافر کااصلی فرق 21
سوچنے کی باتیں 29
کلمہ طیبہ کےمعنی 36
کلمہ طیبہ اورکلمہ خبثہ 45
باب دوم ….اسلام 59
مسلمان کسے کہتے ہیں 60
ایمان کی کسوٹی 70
اسلام کااصلی معیار 78
خداکی اطاعت کس لیے؟ 86
دین اورشریعت 93
باب سوم …نماز 102
عبادت 103
نماز 111
نماز میں آپ کیا پڑھتے ہیں 119
نماز باجماعت 129
نمازیں بے اثر کیوں ہوگئیں 140
باب چہارم …روزہ 148
ہرامت پر روزہ فرض کیاگیا 149
روزے کااصل مقصد 156
باب پنجم ….زکوۃ 163
زکوۃ کی اہمیت 174
زکوۃ کی حقیقت 185
اجتماعی زندگی میں زکوۃ کامقام 185
انفاق  فی سبیل اللہ کےاحکام 193
زکوۃ کےخاص احکام 203
باب ششم …حج 213
حج کاپس منظر 214
حج کی تاریخ 225
حج کے فائدے 235
حج کا عالم گیرا اجتماع ذ244
باب ہفتم …جہاد 256
اسلام کامقصود حقیقی 257
جہاد کی اہمیت 268
ضمیمہ خطبات جمعہ (خطبہ اولی ) 379
پہلا خطبہ (ترجمہ ) 280
خطبہ ثانیہ 282
دوسرا خطبہ (ترجمہ ) 283
ضمیمہ 284

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماصلاحاللہانسانتبصرہخطباتدلائلروحروزہزکوۃمسجدمضامین
Comments (0)
Add Comment