خطبات نبوی (داؤد راز)

خطبات نبوی (داؤد راز)

 

مصنف : داؤد راز دہلوی

 

صفحات: 488

 

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت صرف فن ہی نہیں ہے بلکہ اسلام میں خطابت اعلیٰ درجہ کی عبادت اورعظیم الشان سعادت ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جن کومیدانِ خطابت کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔شعلہ نوا خطباء حالات کادھارا بدل دیتے ہیں،ہواؤں کےرخ تبدیل کردیتے ،معاشروں میں انقلاب بپا کردیتے ہیں ۔تاریخ کےہر دورمیں خطابت کو مہتم بالشان اور قابل فخر فن کی حیثیت حاصل رہی ہے اور اقوام وملل او رقبائل کے امراء وزعما کے لیے فصیح اللسان خطیب ہونا لازمی امرتھا۔قبل از اسلام زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو اس دور میں بھی ہمیں کئی معروف ِ زمانہ فصیح اللسان اور سحر بیان خطباء اس فن کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے نظرآتے ہیں۔دورِ اسلام میں فنِ خطابت اپنے اوج کمال تک پہنچ گیا تھا ۔نبی کریم ﷺ خود سحرآفرین اور دلنشیں اندازِ خطابت اور حسنِ خطابت کی تمام خوبیوں سے متصف تھے ۔اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں وراثتِ نبوی کے تحفظ اور تبلیغِ دین کےلیے ایسی نابغۂ روز گار اور فرید العصر شخصیات کو پیدا فرمایا کہ جنہوں نے اللہ تعالی کی عطا کردہ صلاحیتوں اور اس کے ودیعت کردہ ملکۂ خطابت سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے پر زور انداز میں دعوت حق کوپیش کیا اور لوگوں کے قلوب واذہان کو کتاب وسنت کے نور سے منور کیا ۔ ماضی قریب میں امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد، سیدابو بکر غزنوی، آغا شورش کاشمیری، سید عطاء اللہ بخاری ، حافظ محمد اسماعیل روپڑی،مولانا محمد جونا گڑھی ﷭ وغیرہم کا شمار میدان خطابت کے شہسواروں میں ہوتا ہے ۔اور خطیبِ ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید﷫ میدان ِ خطابت کے وہ شہسوار ہیں جنہوں نے اللہ کی توفیق سے ایک نیا طرزِ خطابت ایجاد کیا ۔اور شیخ القرآن مولانا محمدحسین شیخوپوری گلستانِ کتاب وسنت کے وہ بلبل شیدا ہیں کہ دنیا انہیں خطیبِ پاکستان کے لقب سے یاد کرتی ہے۔خطباء ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے اور واعظین ومبلغین کا بطریق احسن علمی تعاون ہے ۔اس لیے علماء نے ہر دور میں یہ رزیں کارنامہ سرانجام دینے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ خطباء ودعاۃ جن کے پاس مصادر ومراجع میسر نہیں یا جن کے پاس وقت کی قلت ہے ان کے لیے خطباء کی تیاری کےلیے آسانی   ہوسکے ۔ماضی قریب میں اردوزبان میں خطبات کے مجموعہ جات میں اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی  ، خطباتِ محمدی از مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از مولانا محمد داؤد راز اور بعض اہل علم کے ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیرہ ) خطبات کے مجموعات قابلِ ذکر ہیں ۔اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے   12 ضخیم مجلدات پر مشتمل   ’’نضرۃ النعیم ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے ۔ عصر ِحاضر میں   استاذی المکرم ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد﷾ کی تین جلدوں پر مشتمل زاد الخطیب اور فاضل نوجوان مولانا عبد المنان راسخ ﷾کی کتب(منہاج الخطیب،ترجمان الخطیب) اسلامی وعلمی خطبات کی کتابوں کی لسٹ میں گراں قدر اضافہ ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خطبات نبوی‘‘ برصغیر پاک وہند کے عظیم محدث شارح بخاری مولانا محمد داؤد راز دہلوی ﷫ کی تصنیف ہے جس میں مولانا مرحوم نے خطیب الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے 23 سالہ دور نبوت کے خطبات کوبڑی تگ ودو اور محنت سے جمع کیا اور پھر انکی بہترین اسلوب اور اصلاحی انداز میں خوبصور ت تشریح   پیش کی ہے۔ یہ کتاب بہت سے مضامین کا احاطہ کیے ہوئے ۔ مثلاً عقائد،معاملات ،معاشرت ،معیشت اور اخلاقیات وغیرہ۔ان خطبات میں فاضل مصنف نے صحیح اسلامی زندگی کا خاکہ پیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کا وش کو قبول فرمائے اور خطباء و واعظین کےاسے نفع بخش بنائے۔آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست خطباب کتاب 5
عرض ناشر 8
افتتاحیہ 12
عرض احوال 19
خطبۂ مسنونہ (عربی) 22
خطبۂ معرفت الٰہی اور مذہبِ حقہ کی ضرورت کے بیان میں 24
خطبۂ ثانیہ (عربی) 33
خطبہ توحید و سنت کے بیان میں 35
ارکان ایمان کے بیان میں 46
خطبہ ارکان اسلام کے بیان میں 55
خطبہ حقوق العباد کے بیان میں 64
خطبہ فضائل تحصیل علم کے بیان میں 72
خطبہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے بیان میں 81
عذاب قبر و ثوابِ قبر سے متعلق ایک عبرت انگیز خطبۂ نبویﷺ 92
خطبہ جمعہ کے فضائل و مسائل کے بیان میں 101
خطبہ عید الاضحیٰ کے بیان میں 108
خطبہ حج کے بیان میں 117
خطبہ کچھ معاشی مسائل کا بیان کتاب و سنت کی روشنی میں 126
خطبہ نماز کی فرضیت و فضائل کے بیان میں 134
خطبہ سیرت بنویﷺ کے بیان میں 144
خطبہ فضائل ماہ محرم اور رسومات مروجہ کی تردید میں 152
چند شہیدان اسلام کا بیان 159
خطبہ محشر میں رحمت الٰہی کا ایک نظارہ 166
خطبہ توبہ و استغفار کی فضیلت 175
خطبہ قیامت کی نشانیوں کے بارے میں 186
فضائل قرآن مجید سے متعلق پاکیزہ خطبات 193
فضائل حدیث کے سے متعلق پاکیزہ خطبات 203
نصیحتوں سے بھرپور اک پاکیزہ خطبہ 213
خطبہ چند بابرکت دعاؤں کے بیان میں 221
ہجرت کے بعد پہلا تاریخی خطبۂ جمعۃ المبارک 229
حجۃ الوداع پر ایک عظیم تاریخی خطاب 238
خطبہ ماہ صفر اور بدعات مروجہ کے بیان میں 247
خطبہ اتفاق اور آپس کے بھائی چارہ کے بیان میں 254
نماز نبویﷺ کا نقشہ دس صحابیوں کے مجمع میں 262
تردید مجالس میلاد مروجہ اور سیرت نبوی کا بیان 275
فضیلت شکر الٰہی اور بنی اسرائیل کے تین آدمیوں پر ایک خطبۂ نبوی 285
خطبہ شراب نوشی، جوا اور زنا کاریک ی مذمت میں 294
خطبہ علامات اور حالات قیامات کا بیان
شفاع کبریٰ سے متعلق ایک ایمان افروز خطبہ 314
خطبہ رمجان المبارک کے فضائل و مسائل کا بیان 232
فضائل و مسائل رمضان سے متعلق دوسرا خطبہ 332
تیسرا خطبہ لیلۃ القدر اور صدقہ الفطر کے بیان میں 346
عید سعید پر ایمان افروز خطبہ 353
خطبہ فضائل و مسائل زکوٰۃ و صدقات کے بارے میں 364
خطبہ اسلامی صورت و سیرت کے بیان میں 374
واقعۂ معراج پر ایک عام خطبہ 382
جنگ تبوک میں رسوللہﷺ کا ایک عظیم الشان خطاب عام 400
عورتوں سے متعلق نصیحتوں کا بیان 408
بیاہ شادی کی اہمیت پر ایک خطبہ 471
خطبہ شادی کی اہمیت پر ایک خطبہ 471
خطبہ نکاح کا بیان اور شادی کی غلط رسومات کی تردید 425
حقیقت وسیلہ پر ایک عظیم خطبہ نبویﷺ 431
خطبہ موتیٰ سے متعلق احکام و مسائل کا بیان 440
خطبہ نماز جنازہ کی فضیلت اور احکا 447
خطبہ وفات نبویﷺ کے بارے میں 458
خطبہ وفات نبویﷺ کے بارے میں 458
خطبہ وصایائے نبویﷺ کے بارے میں 467
قرآن مجید سے ایک عظیم الشان خطبۂ نبویﷺ 475
خاتمہ 483
مناجات منظوم 486
شکریہ 487

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماخلاقیاتاسلاماسلامیاللہانقلاببخاریپاکستانتاریختبصرہتوبہتوحیدحجحدیثحقحقوقخطباتدینرمضانزبانسلفسنتسیرتشادیعربیعلمعلماءعلمیعیدفضائلقرآنقیامتمحرممسائلمضامینمعراجمعلوماتنکاحنماز
Comments (0)
Add Comment