خطبات ضیاء
مصنف : عبد الرحمن ضیاء
صفحات: 592
خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ، خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار، اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت وصدارت کی بلندیوں کو حاصل کرتا ہے۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔ اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہےجسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے ۔اس لیے خطبا حضرات کے لیے ضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح ، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت، معاملات میں درستگی، آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیرتبصرہ کتاب ’’خطبات ضیاء‘‘ مولانا عبدالرحمٰن ضیاء﷾ کے ایک آیت قرآنی لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ کی تشریح وتوضیح میں سیرت النبی ﷺ پر مشتمل 40خطبات کا مجموعہ ہے۔ ہر خطبہ اپنے موضوع کی جامعیت میں بیش بہادلائل وبراہین کاایک خزینہ ہے۔ یہ مجموعہ خطبات موجودہ دور کی خطیبانہ موشگافیوں سے مبرا اور پاک ہے۔ اس میں قاری کو مختلف مسائل دینیہ بالخصوص سیرت نبوی ﷺ کےکئی پہلوؤں پر دلائل و براہین کاانبار ملے گاروایتی انداز سے ہٹ کر خالص علمی منہج اختیارکیاگیا ہے اور کتاب وسنت کے منافی ضعاف ومناکیر اور بناوٹی قصوں اور کہانیوں سے اجتناب کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ایک طرف فن خطابت کی شاہکار ہے تودوسری طرف علمی روایت کاآئینہ دار ہے۔ اس میں منصب نبوت کی جامع توضیح بھی ہے اور اوصاف نبوی کی مفصل تشریح بھی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری اہل حدیث ایک نظر میں | 23 |
عرض ناشر | 26 |
سخن ہائے گفتی | 29 |
خطبہ نمبر 1۔ اللہ تعالی کےاحسانات کاتذکرہ | 33 |
سورۃ نحل کی روشنی میں اللہ تعالی کی نعمتوں کااجمالی تذکرہ | 34 |
بعض جسمانی نعمتوں کاتذکرہ | 37 |
اللہ کی نعمتوں کےبغیر انسان زندہ ہی رہ سکتا | 38 |
اے رب کریم کےمنکرو | 42 |
ایک یونانی کروڑپتی اپنی پلکوں کی خاطر ساری دولت دینے کےلیے تیار ہوگیا | 43 |
ایک دہریے (منکرباری تعالی )کی بینائی ہی ختم ہو گئی تھی | 44 |
کانوں کی قوت شنوائی میں اگر تناسب نہ ہوتو | 44 |
خطبہ نمبر 2۔ اللہ تعالی احسانات کاتذکرہ | 46 |
اخروی نعمتوں کابیان | 46 |
جنت کی نعمتوں کاتذکرہخ٭ | 46 |
سورۃ الواقعہ میں | 46 |
سورۃ الرحمن میں | 48 |
جنتی حوروں کےخوش کن گیت | 52 |
دیدار الہی ورضائے الہی سب سے بڑی نعمت ہے | 54 |
ہرطرح کی نعمت صرف اللہ کی طرف سےحاصل ہوتی ہے | 55 |
نعمتوں کاشکرادا کیسے؟ | 56 |
نعمتوں پر اللہ کی حمد بیان کرناضرور ی ہے | 58 |
حمد باری تعالی | 62 |
نعمت کاشکرادانہ کرنےوالے متکبر قارون کاانجام | 63 |
اہل سبا کاانجام | 64 |
حضرت سلیمان ؑ نے اللہ کی نعمتوں کاشکریہ ادا کیا | 65 |
خطبہ نمبر 3۔ محمد رسول اللہ ﷺ اللہ کاایک عظیم احسان ہیں | 66 |
نعمتوں کےمتعلق سوال ہوگا | 70 |
کن لوگوں نےاس عظیم احسان کی قدر کی | 72 |
جنہوں نے اس کی ناقدری کی | 73 |
نبوت عطاء کرنابھی ایک عظیم احسان الہی ہے | 75 |
نبوت وہبی نعمت ہےکسبی نہیں | 76 |
ہدایت اللہ کوتوفیق کےبغیر حاصل نہیں ہوتی | 78 |
مومن کانیکی کرنابھی اس پر اللہ کااحسان ہے | 79 |
خطبہ نمبر 4۔ محمد رسول اللہ ﷺ اللہ کاایک عظیم احسان ہیں | 85 |
لفظ من تشریح | 85 |
بعثت سےقبل عربوں کی حالت | 87 |
جاہلی دور میں نکاح شادی عجیب وغریب گندے طریقے | 87 |
حضرت جعفر طیار کی تقریر | 89 |
مکمل دین اسلام نعمت عظیمہ ہی ہے | 90 |
قرآن مجید اللہ تعالی کافضل اوراس کی رحمت ہے | 91 |
محمد رسول اللہ ﷺ اللہ کاعظیم احسان کیوں نہ ہوں | 91 |
خطبہ نمبر 5۔ مومنین جن پر اللہ نے احسان کیا | 94 |
بعثت سے قبل عمومالوگوں کی دوقسمیں ہوتی ہیں | 94 |
اشراف الناس (جادو جلال والے لوگ) | 94 |
ضعفاءالناس (کمزور لوگ) | 94 |
صالح ؑ کی قوم کی دوقسمیں | 95 |
نوح ؑ کی قوم کی دقسمیں | 95 |
شاہ روم ہرقل کا تبصرہ | 96 |
ان ضعفاء مومنین کااللہ کےہاں مرتبہ ومقام | 97 |
ان ضعفاء کی شان پر مزید سات دلائل | 98 |
خطبہ نمبر 6۔ ایک عظیم مومن ابوذر غفاری کاتذکرہ | 105 |
ابو ذرغفاری کےمناقب | 105 |
ابو ذر کےاسلام لانے کاواقعہ | 107 |
ابو ذر غفاری کاخود مکہ میں واقعہ حاضر ہونا | 107 |
ابو ذر غفاری نبی ﷺ کی تلاش میں | 107 |
ابو ذر غفار ی حضرت علی کی معیت میں | 108 |
ابو ذر غفاری کااگلادن | 108 |
علی سےدوبارہ ملاقات | 108 |
ابو ذر کاتیسرا دن | 108 |
تیسری رات علی سے تعارف | 108 |
ابو ذر علی کیساتھ بڑے محتاط ہوکر گئے | 109 |
ابو ذر ارونبی ﷺ کےمبارک چہرے کادیدار | 109 |
ابو ذر کو اپنی قوم بنوغفار میں تبلیغ کرنےکاحکم نبوی | 110 |
ابو ذر کاقریش کےدرمیان کلمہ توحید کااعلان | 110 |
ابو ذر کی اپنے قبیلے بنو غفار کی طرف واپسی | 111 |
ابو ذر کی دوبارہ نبی ﷺ سے شرف ملاقات | 111 |
ابو ذر کامدینہ میں آنا | 111 |
مقام ربذہ میں ابو ذر کی وفات | 112 |
خطبہ نمبر 7۔ انسان کو نبوت ورسالت کی تعلیم کی اشد ضرورت ہے | 114 |
نبوت ورسالت کی اشدضرورت | 114 |
خاکی بدن کی خوراک خاک سےاوروح کی خوراک آسمان سے | 115 |
روح کی خوراک آسمان سے بصورت وحی نازل ہوئی | 116 |
نبوت ورسالت کی روشنی کےبغیر اندھیر ہی اندھیر | 118 |
خطبہ نمبر 8۔ نبی ﷺ کےاسمائے گرامی | 123 |
اسم محمد ﷺ اوراحمد ﷺ کاذکر قرآن حکیم میں | 123 |
ایک ہی حدیث نبوی میں پانچ اسماء مبارکہ | 124 |
دیگر اسمائے مبارکہ | 124 |
نبی ﷺ سے پہلے محمد نامی اشخاص | 125 |
اسم محمد ﷺ اوراسم احمد ﷺ کامعنی ومفہوم | 126 |
نبی ﷺ کابعثت سے قبل ہی شدت سے انتظار | 127 |
اللہ تعالی نےمحمد ﷺ اوراآپ کےمتبعین کےبارےمیں موسی کوکوہ طور پر بتادیا تھا | 128 |
آپ ﷺ کانا م احمد | 130 |
امیہ بن ابی الصلت بھی آپ ﷺ کی صفات بیان کیا کرتاتھا | 131 |
دویہودی مریضوں کامسلمان وہونا | 132 |
خطبہ نمبر 9۔ محمد ﷺ کےمتعلق بائبل کےعہد نامہ قدیم میں بشارات | 134 |
یہ پیشین گوئی حضرت عیسی کےمتعلق نہیں ہے | 134 |
محمد ﷺکےموسی کے ہم مثل ہونےکی چار وجوہات | 135 |
بنی اسماعیل سےمعبوث ہونےوالے رسول آپ ﷺ ہی ہیں | 138 |
عرب امی تھے | 139 |
مکہ شہر کےجبال فاران سے نبوت کاسورج چمک اٹھا | 140 |
یہودونصاری کےآخری نبی کو پہچاننےکےباوجود ایمان نہ لانے کی اصل وجہ | 143 |
حروف ایجدیہ سےتعداد نکالنےکاطریقہ | 144 |
لفظ بماد ماہ کی تفصیل | 144 |
ابن الھیان یہودی کاملک شام چھور کرمدینہ میں آنا تاکہ آخری نبی سےملاقات ہوجاےئ | 146 |
خبطہ نمبر 10۔ بائیبل میں مذکور کتاب غزول الغزلات سےآپ ﷺ کےاوصاف کاتذکرہ | 149 |
آپ ﷺ کے متعلق حضرت سلیما ن کی بشارت میں مذکور 14اوصاف | 149 |
آپ ﷺ کے رنگ مبارک کاوصف | 150 |
( آپ ﷺ کے)دس ہزار میں ممتاز ہونےکاوصف | 151 |
( آپ ﷺ کے)سرمبارک کاوصف | 151 |
( آپ ﷺ کی)مبارک زلفوں کاوصف | 152 |
( آپ ﷺ کی )مبارک آنکھوں کاوصف | 153 |
( آپ ﷺ کے )مبارک رخساروں کاوصف | 154 |
( آپ ﷺ کے)بدن مبارک کی خوشبو مبارک کاوصف | 155 |
( آپ ﷺ کے)مبارک ہونٹوں کاوصف | 156 |
( آپ ﷺ کے)مبارک ہاتھوں کاوصف | 158 |
( آپ ﷺ کے)پیٹ مبارک کاوصف | 158 |
( آپ ﷺ کی)مبارک پنڈلیوں کاوصف | 159 |
( آپ ﷺ کے)مبارک چہرے کاوصف | 161 |
( آپ ﷺ کے)مبارک قدوقامت کاوصف | 161 |
( آپ ﷺ کے)مبارک مہنہ کاوصف | 162 |
خطبہ نمبر 11۔ عہدنامہ جدید یعنی انجیل اوردیگر کتب سےبشارتیں | 164 |
انجیل یوحنا میں آپ ﷺ کےمتعلق عیسی کی بشارت | 164 |
ایک عیسائی راہب کاسلمان فارسی کو نبی ﷺ کےمتعلق خبردینا | 165 |
عبداللہ بن سلام کاقبول اسلام | 167 |
انجیل متی سے آپ ﷺ کےمتعلق عیسی کی ایک بشارت | 168 |
آپﷺ کےمتعلق عیسی کی ایک بشارت | 169 |
آپ ﷺ کے متعلق عیسی ؑ کی طرف وحی کانزول | 170 |
مکاشفہ یوحنا میں نبی ﷺ کاذکر | 171 |
انجیل برناباس میں آپ ﷺ کی صفات کاتذکرہ | 171 |
انجیل میں احمد ﷺ کی صفات | 171 |
ابرنے سایہ کس پر کیا تھا اورابرنےمحمد رسول اللہ ﷺ پر سایہ کیاتھا | 174 |
ہندؤوں کی کتابوں میں آپ ﷺ کاتذکرہ | 176 |
خطبہ نمبر 12 نبی ﷺ کامرتبہ ومقام اورحسن وجمال | 179 |
رسولا میں تنوین تعظیم کی ہے | 179 |
آپ کامقام ومرتبہ ساری امت سےزیادہ ہے | 180 |
آپ کی صورت کاحسن وجمال | 181 |
آپ کاچہرہ رعب تھا | 185 |
چودھویں رات کےچاند سےزیادہ خوبصورت تھا | 186 |
خطبہ نمبر 13۔ نبی ﷺ کاخوبصورت حلیہ مبارک | 189 |
علامہ ابن حزم کابیان | 189 |
حضرت ام معبد ؓ کابیان | 190 |
آپ ﷺ کی پنڈلی مبارک | 191 |
پیٹ مبارک پر مبارک بالوں کی لکیر | 192 |
ہتھیلی مبارک | 192 |
خوشبودار ہاتھ مبارک | 192 |
حضرت علی ؓکابیان | 193 |
خوشبودار پسینہ مبارک کےمتعلق ام سلیم ؓ کابیان | 193 |
یزید فارسی کاخواب اروعبداللہ بن عباس کی تصدیق | 194 |
حضرت عیسی ؑ کابیان | 195 |
خطبہ نمبر 14۔ عظمت وشان مصطفی ﷺ | 197 |
آپ کی عظمت وشان کی وجود ہ سے | 197 |
آپ ﷺ کاانتخاب ایک اچھے خاندان سے | 199 |
عرب میں جن خوبیوں کو اچھا سمجھا جاتا تھا | 199 |
بعض واہ انعامات جن کےاساتھ آپﷺ کوونواز ہ گیا | 201 |
آپ کےجھنڈے تلےسب لوگ | 210 |
بعض صوفیا کاکہنا کہ میراجھنڈا محمد کےجھنڈے سے بڑاہوگا | 210 |
پانچ اورانعامات | 202 |
4ارب 90کروڑ بغیر حساب کےجنت میں | 203 |
سورۃ البقر ہ کی آخری آیات عرش کے نیچے کےخزانے سے | 204 |
آپ ﷺ کو سورۃ فاتحہ عطاکیا حانا | 205 |
مفصل سورتوں کادیاجانا | 208 |
خطبہ نمبر 15۔عظمت وشان مصطفی ﷺ | 210 |
معراج | 210 |
شق صدر | 210 |
شرح صدر | 211 |
بوجھ اتاردیا جانا | 212 |
آپ کاذکر خیر | 212 |
تحفہ ہائے معراج | 213 |
سب سےپہلے شفاعت آپ ﷺ یہ کریں گے | 214 |
آپ کی گیارہ سفارشیں | 216 |
آپ ہی بہتشی دروازہ کھلوائیں گے | 216 |
دنیا کےبہشتی دروازے کاحال | 217 |
دائمی معجزہ (قرآن کریم )کادیاجانا | 217 |
اکیسویں صدی کاجھوٹا فرقان الحق امریکی قرآن | 221 |
خطبہ نمبر 16۔ عظمت وشان مصطفی ﷺ | 224 |
مقا محمود پر | 224 |
وجودی صوفیاء نےغیر وں کوبھی مقام محموج پر لاکھڑا یکا | 225 |
کیاصرف صوفی خرقانی اللہ کےمہمان باقی تما م لوگ انبیاء سمیت خرقانی کےمہمان | 228 |
حوض کوثر کاعطاکیاجانا | 229 |
امت کو آپﷺ کاانتہائی ادب واحترام کرنےکاحکم | 232 |
آپ ﷺ جن وانس کی طرف رسول بن کرآئے | 231 |
ایک اور شرف اورخوشخبری | 235 |
آپ ﷺ ہی خاتم النبیین ہیں | 235 |
ختم نبوت کامطلب | 240 |
آپ ؑﷺ ہی رحمۃ اللعالمین ہیں | 234 |
آپ ﷺ کامقام | 244 |
خبطہ نمبر 17۔ آپ ﷺ کی عظمت وشان کوسمجھنے والے کون ؟ | 246 |
اہل حدیث کون ہیں | 250 |
جامد مقلدین کاظلم وستم | 251 |
علمائے حدیث پر اہل تقلید ظلم وستم کی چند مثالیں | 253 |
ایک سبق آموز واقعہ | 255 |
جامد تقلید شخصی | 259 |
جامد اورمتعصب مقلد کامبلغ علم | 257 |
ایک سچا لطیفہ | 259 |
جامدتقلید شخصی | 259 |
جامد تقلید اورمتبع سنت رسول کی مثال | 261 |
خطبہ نمبر 18۔ آپ ﷺ کےاخلاق عالیہ | 263 |
قرآنی اخلاقیات | 263 |
خلق کی اقسام اچھا اور براخلق | 265 |
حسن خلق فطری اروکسبی پردلیل | 265 |
حسن خلق ایک جامع کلمہ ہے | 266 |
آپ کی صداقت پرقریش کی گواہی | 267 |
دشمن اسلام ابوجہل کی گواہی | 268 |
قبول اسلام سے پہلے ابو سفیان کی گواہی | 269 |
قبول اسلام سے قبل عبدلللہ بن سلام کی گواہی | 270 |
نجاشی کےسامنے جعفر طیار کی گوایہ | 270 |
ایک نکتہ | 270 |
خطبہ نمبر 19۔نبی ﷺ کاعفوودرگزر | 274 |
آپ ﷺ انتہائی حلیم الطبع متحمل مزاج تھے | 274 |
آپ ﷺ کی تحمل مزاجی وبرباری اوردرگزری کےچند واقعات | 274 |
ایک یہودی آپ ﷺ کی تحمل مزاجی سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگیا | 274 |
ایک اعرابی سےدرگزر | 280 |
آج کے انسان کےخلق کانمونہ | 280 |
مسجد نبوی میں آنے والے نماز ی سےدرگزر | 282 |
مقتدی پر بھی قراءت ہے | 283 |
ایک کافر اعرابی سےدرگزر | 284 |
ایک ارواعرابی سےدرگزر | 285 |
طائف والوں سےدرگزر | 285 |
مکہ والوں سےدرگزر | 285 |
اپنی بیٹی زینب کومارنے والے ھبابن اسود سےدرگزر | 286 |
اپنے چچا حمزہ کےقاتل وحشی سےدرگزر | 286 |
ہندہ کوبھی معاف کرادیا | 287 |
قتل کونیت سےآنے والے عمیر بن وھب سےدرگزر | 288 |
آپ ﷺ کےمتعلق حضرت عیسی ؑ کیطرف وحی | 291 |
خطبہ نمبر 20۔ رسو ل اللہ ﷺ کی تواضح | 292 |
آپﷺمیں فخر نام کی کوئی چیز نہیں تھی | 292 |
آپﷺ کی تواضح کی10مثالیں | 294 |
آپﷺکی فقیرانہ پاک زندگی | 297 |
آپﷺ صحابہ کےساتھ مل جل کرہتے تھے | 298 |
آپﷺ اپنی مدح میں غلو میں پسند نہ کرتے | 298 |
بیٹھنے میں تواضح | 299 |
قیلہ بنت مخرمہ ؓ کی گواہی | 299 |
عدی بن حاتم طائی کی گوئی | 299 |
ایک دکاندار کواپناہاتھ نہیں چومنےدیا | 299 |
ابوہریرہ کو اپنا کپڑا نہیں پکڑایا | 300 |
بدلہ لینےکی پیش کش | 300 |
اپنے لیے تعظیمی قیام بھی پسند نہیں کیا | 301 |
بیوہ اور مسکین کے کام آتےتھے | 302 |
چہرے اورہاتھ کی تواضح | 302 |
آپ نےتواضح کی تعلیم بھی دی | 302 |
تہبند ٹخنے سے اوپر رکھنے میں تواضح | 303 |
نبی ﷺ کی تواضح کاصحابہ پراثر | 304 |
خطبہ نمبر 21۔ رسول اللہ ﷺ کی شفقت ونرم دلی | 306 |
اواہ کےمعانی | 306 |
نبی ﷺ سب سےبڑے مبلغ اورخوش خلق تھے | 307 |
جانوروں پر حم | 310 |
صحابہ کرام کاجانوروں پر رحم کھانا | 315 |
دشمن کی عورتوں پر حم | 316 |
امن پسندی کانعرہ لگانے والے | 317 |
متقدیوں پررحم | 317 |
کافروں کےایما ن نہ لانے کاغم | 319 |
خطبہ نمبر 22۔ عقیدہ بشریت رسول ﷺ | 321 |
مسئلہ نبوت ورسالت کےبارے میں چھ غلط نظریات | 322 |
صحیح عقیدہ | 325 |
تفصیلی بیان | 327 |
پہلے گروہ کانظریہ (کوئی بھی بشر نبی نہیں ہوسکتا ) | 327 |
ان کاتین طرح سےجواب | 330 |
پہلاجواب | 330 |
دوسرا جواب | 330 |
تیسرا جواب | 331 |
ایک معنوی تحریف اوراس کاجواب | 334 |
ایک اورمعنوی تحریف کاانکشافات | 336 |
خطبہ نمبر 23۔ عقیدہ بشریت رسول ﷺ | 339 |
دوسرے گروہ کانظریہ | 340 |
اس گروہ کےمطالبات | 340 |
مطالبات کاجواب | 341 |
اللہ ہی مختار کل اورتمام چیزوں کامالک ہے | 344 |
اللہ مشکل کشاہ مختار کل کیشاہن | 344 |
تیسرے گروہ کانظریہ | 345 |
کوئی نبی اس طعنے سے نہیں بچا | 347 |
چوتھے گروہ کانظریہ | 348 |
ان کارد | 384 |
پانچویں گروہ کانظریہ | 349 |
ان لوگوں کارد | 351 |
چھٹے گروہ کانظریہ | 352 |
اہل حق عقیدہ | 356 |
خطبہ نمبر 24۔ عقیدہ بشریت رسول اللہ ﷺ | 357 |
قرآن سےلفظ بشر اور بشریت رسو ل کاثبوت | 358 |
احادیث سے بشریت رسول کاثبوت | 361 |
صحابہ کرام کاعقیدہ بشریت رسول اللہ ﷺ | 364 |
ایک اورطریقے سے عقید ہ بشریت رسول پر استدلال | 366 |
کتاب جاءالحق سے ثبوت | 367 |
بریلویوں کی بہار شریعت سے | 367 |
ان کےعلامہ غلام رسول سعید ی بریلوی صاحب سے | 368 |
بشریت انبیاء پر ایک اورانداز سےاستدالال | 368 |
نوری مخلوق کھاتی نہیں | 368 |
انبیاء کی طرف نسیان کی نسبت | 369 |
خوف وحزن | 370 |
نیند کاآنا | 372 |
موت کاآنا | 373 |
بھوک لگنا تھکاوٹ پہنچنا | 374 |
امراض کالاحق ہونا | 375 |
خطبہ نمبر 25۔ رسول اللہ ﷺ کےنور ہونے کامطلب | 377 |
لفظ کےاطلاقات | 379 |
احمد رضاخان صاحب کافیصلہ | 380 |
نورکی ایک اورقسم (نور شدہ وہدایت) | 381 |
رشدوہدایت کےاعتبار سےقرآن حکیم بھی نور ہے | 384 |
اہل ایمان حسب مراتب نورہدایت سےمنورہ ہورہےہیں | 386 |
اس کےدلائل | 387 |
خطبہ نمبر 26۔آپ ﷺ اللہ کےذاتی نورسے پیدانہیں ہوئے | 389 |
اللہ تعالی کےذاتی نورسے ماننا اسلامی نظریہ نہیں ہے | 390 |
امام احمد بن حنبل پر ایک بہتان | 391 |
نظریہ وحدۃ الوجود کی اصل بنیاد | 394 |
نبی ﷺ پر بہتان | 395 |
نوروالی ایک من گھڑت روایت | 396 |
یہ حدیث نورکئی وجوہات کی بناپر صحیح نہیں | 397 |
اللہ تعالی کےنور کاجلال ایسا کہ حضرت موسی ؑ بھی اسکا مشاہدہ نہیں کرسکے تھےت | 399 |
نبی ﷺ نے اپنی آنکھوں سےاس نور کامشاہدہ نہیں کیا | 399 |
مفتی احمد یار گجراتی کاموقف | 400 |
آپ اس طرح نور بھی نہ تھے کہ کمرے میں داخل ہونے سے بجلی کی طرح روشنی ہوجاتی ہو | 401 |
اندھیرے میں سوئی ملنے والی روایت کی حقیقت | 404 |
حضرت داؤد ؑ کانور | 405 |
خطبہ نمبر 27۔ کیاآپ ﷺ کاسایہ مبارک نہیں تھا ؟ | 407 |
کیا نورسی مخلوق کاسایہ نہیں ہوتا | 407 |
آپﷺ کابشری سایہ تھا | 409 |
ام المومنین زینب اورام المومنین عائشہ ؓکی گواہی | 410 |
آپ ﷺ کےسایہ کےثبوت پر ایک دلیل | 411 |
مفتی احم یارگجراتی اورمولوی امجد علی بریلوی نےعقیدہ بشریت رسول کااعتراف کیا ہے | 412 |
سایہ کے ثبوت میں ایک اوروایت | 412 |
ہرمخلوق شےکاسایہ ہوتاہے | 413 |
ان کےاعلی حضرت حمد رضا خان بریلوی کےنزدیک بھی نبی ﷺ مٹی ہی سے پیدا ہوئے | 414 |
بعض غیر معتبر کتابیں | 414 |
خطبہ نمبر 27۔ نبوت کےتین منصب | 417 |
منکرین حدیث کارد | 418 |
منکرین حدیث کی قرآنی تحریفات | 420 |
لفظ اللہ کےمعنی میں تحریف | 423 |
قرآن کےکئی مقامات کو تعلیم نبوی کےبغیر سمجھنا مشکل ہے | 423 |
رسول اللہ ﷺ کی تعلیم کے بغیر حلال وحرام کےدرمیان امتیاز مشکل ہے | 424 |
مسئلہ نما ز میں منکرین حدیث کی کشمکش | 425 |
ایک عام مشاہدہ | 426 |
باب شریعت میں عصمت نبوی | 428 |
عمران بن حصین ایک منکرحدیث کارد کررہے ہیں | 431 |
مولا نامحمد حنیف ندوی کابیان | 432 |
خطبہ نمبر 29۔ پہلا منصب نبوت (تلاوت آیات ) | 434 |
سماع تلاوت کےوقت نیک لوگوں کی حالت | 435 |
گانا سننے والے کو تلاوت قرآن اچھی نہیں لگتی | 436 |
نبی ﷺ صحابہ کوقرآن سنایا کرتے ہیں | 439 |
منافق قرآن کی تلاوت پسند نہیں کرتےتھے | 442 |
آپ کی تلاوت سن کی جنات بھی ایما ن لے آئے تھے | 443 |
کافر اپنی عورتوں اروبچوں کو قرآن سنن سےروکتے تھے | 445 |
حبشیوں کاقرآن کی تلاوت سن کر روپڑنا | 446 |
صحابہ کرام کاتلاوت قرآن سن ر و پڑنا | 447 |
خطبہ نمبر 30۔ (دوسرا منصب )تزکیہ نفس | 449 |
تزکیہ کامعنی ومفہوم | 449 |
نبی ﷺ نےکس طرح کاتزکیہ کیا | 451 |
اللہ کی طرف تزکیہ کی نسبت کامطلب | 453 |
اپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھا نہیں | 455 |
ام المومنین عائشہ ؓ کاکمال تزکیہ | 456 |
صحابہ کرام کاتزکیہ | 456 |
صحابیات ؓ کاتزکیہ | 457 |
شرعی حدود کےنفاذ سےتزکیہ | 458 |
خطبہ نمبر 31۔ تزکیہ نفس کےلیے فرائض کی پابندی اورکبائر سےاجتناب ضروری ہے | 460 |
آپ ﷺ کے ایک امتی نیک طالب علم انتہائی پر تاثیر حکیمانہ انداز سے تزکیہ | 463 |
جو معطر خوشبو میں محسوس کیاگیا | 466 |
قیمتی وصیتوں سے تزکیہ | 469 |
ایک اورانداز سےتزکیہ | 472 |
نیکیوں سے تزکیے کااصول | 473 |
زکوۃ سےتزکیہ | 473 |
نماز سے تزکیہ | 473 |
وضو ء سے تزکیہ | 474 |
حج مبرو سے تزکیہ | 475 |
جن بدبختوں کاآخرت میں بھی تزکیہ نہیں ہوگا | 475 |
تزکیہ کاصلہ | 476 |
خطبہ نمبر 32۔ دوسرا منصب (تزکیہ نفس | 477 |
حصول تزکیہ کاطریقہ سنت کےمطابق ہونا ضرور ی ہے | 477 |
اخلاقیات پر عمل پیرا ہونےسے تزکیہ | 479 |
دین اسلام میں نفی عبادات میں بھی غلو بھی | 481 |
اسلامی تزکیہ نفس اوروجودی صوفی تزکیہ نفس میں فرق | 484 |
چلہ نماز معکوس کےذریعے صوفیا نہ تزکیہ | 485 |
صوفی ابو سعید کاحج سےروکنا | 488 |
وجودی صوفی تزکیہ نفس اسلامی نہیں | 490 |
یقین بمعنی موت کاحدیث نبوی ثبوت | 491 |
خطبہ نمبر 33۔ نبوت کاتیسرا منصب (تعلیم کتاب وحکمت | 493 |
سات دلیلیں | 493 |
وفد عبدالقیس کو تعلیم حکمت | 498 |
خطبہ نمبر 34۔ تیسرا منصب (تعلیم کتاب وحکمت | 504 |
حکمت یعنی سنت رسول بھی منزل من اللہ اللہ کی طرف سےنازل کردہ ہے | 504 |
سوال کرنےوالوں کو تعلیم دینا | 505 |
تیرہ دلیلیں | 505 |
تعلیم کاایک اور نرالا اسلو ی | 51 |
5خطبہ نمبر 35۔ تیسرامنص (تعلیم حکمت | 516 |
نبی کاخواب وحی ہوتا ہے | 516 |
خواب میں اللہ تعالی نےخود حکمت کی تعلیم دی | 517 |
خواب میں بذریعہ فرشتہ بھی حکمت کی تعلیم دی | 519 |
روح الامین جبرائیل ؑ کامقام ومرتبہ | 525 |
فرشتوں کی توہین کرنےوالے | 529 |
خطبہ نمبر 36۔ تیسرا منصب (تعلیم حکمت | 531 |
قرآن بھی حکیمانہ تعلیم ہے | 531 |
تعلیم حکمت کے انداز | 531 |
تیرہ چیزوں کی تعلیم (حدیث قدسی | 533 |
پراز حکمت انتہائی جامع کلمات | 537 |
جابربن سلیم کوحکمت کی تعلیم | 538 |
ابو ہریرہ کو حکمت کی تعلیم | 539 |
بچوں کو حکمت کی تعلیم | 540 |
شیخ عبدالقادر جیلانی کی اپنے بیٹے اعبدلوہاب کووصیت | 542 |
تعلیم حکمت کاایک اورانداز | 543 |
خطبہ نمبر 37۔ نور نبوت سے قبل اندھیرے ہی اندھیرے | 546 |
جاہلسی دورکی گمراہیاں | 547 |
قبر پر جانور ذبح کرنا | 547 |
غیر اللہ کے تقرب کی خاطر مکھی کانذرانہ و چڑوا | 548 |
قبر پر مسجد | 549 |
ستاروں کی تاثیر | 550 |
نسب میں طعن وتشنیع | 551 |
میت پر نوحہ | 551 |
خطبہ نمبر 38۔ دورجاہلیت کی مزید گمراہیاں | 553 |
عورتوں بچیوں اورجانوروں پر انتہائی ظلم وستم | 553 |
مہینوں میں تقدیم وتاخیر | 554 |
خرید فروخت کےغلط طریقے | 555 |
غلا م لونڈی پر ظلم وزیادتی | 555 |
جھوٹا منتر | 556 |
عورتوں کااپنے محاسن کھولنا | 556 |
بتوں کومشکل کشا سمجھنا | 556 |
ایک بت کابراحال | 558 |
لومڑیوں نےجھوٹے معبود پر پیشاب کردیا تھا | 559 |
جاہلی امور سےمنع | 561 |
ایک جماعت جومجموعی لحاظ سےامور جاہلیت سےمحفوظ رہی | 562 |
خطبہ نمبر 39۔ دورجاہلیت کی گمراہیاں اس امت میں | 564 |
علاج کرنےکےلیے آنےوالا اپنا علاج کرواکےچلا گیا | 565 |
کیا قبر کےدرخت کی لکڑی توڑنے سےبزرگ ٹانگ توڑدیتے ہیں | 567 |
یہودونصاری کےشانہ بشانہ | 569 |
ٹی وی اوروی سی آر کےذریعے فحاشی عروج پر | 570 |
گندی فلم دیکھتے ہوئے بیٹی سےمنہ کالا | 570 |
ماں سےمنہ کالا | 570 |
قبرپرستی بت پرستی کےمشابہ ہے | 571 |
نوح ؑ کی قوم کےپانچ پیربزرگ | 574 |
بوڑھوں کی وجہ سے شرک | 575 |
مشرکین مکہ بتوں سےمحض پتھر سمجھ کرمدد نہیں مانگا کرتےتھے | 577 |
خطبہ نمبر 40۔ دورحاضر کی مزید جہالتیں | 579 |
قرآن مجید کاترجمہ پڑھنے سےروکنا | 579 |
اندھی تقلید | 580 |
معصوم بچوں کاقتل | 584 |
نورنبوت پر عمل درآمدی کی بدولت جاہلیت کاصفایا | 585 |