خوشبوئے خطابت
مصنف : عبد المنان راسخ
صفحات: 360
خطابت دعوت دین کا اہم ذریعہ اور عوام الناس کو دین کا پابند بنانے کا بہترین محرک ہے۔لہذا داعی کےلیے لازم ہے کہ وہ اوصاف خطابت سے کما حقہ بہرہ ور ہو اور لوگوں کو اپنی بات سمجھانے کا خاص ملکہ رکھتا ہو۔ماضی وحال میں جتنے بھی اچھے خطیب ہوئے ہیں ان کا اچھا خاصہ حلقہ اثر بھی ہے اور باعمل وباکردار خطبا کے عوام پر اچھے اثرات بھی قائم ہیں۔سو منبر ومحراب کی ذمہ داری کو ماحذ عوام پر خطابت کی دھاک بٹھانے ،فنے خطابت سے لوگوں کو اپنا درویدہ بنانے اور معاش کا ذریعہ بنانا ہی مقصود نہ ہو۔بلکہ زور خطابت سے دین کی اشاعت جاہل عوام تک اسلام کا پیغام پہنچانا ،مستشرقین کے باطل نظریات کا توڑ کرنا اور کتاب وسنت سے مدلل دلائل کے ذریعے اسلام کی حقانیت ثابت کرنا مقصود ہو۔جمعہ اور درس کی تیاری کے لیے خود ساختہ واقعات کے انتخاب اور لوگوں کی خوشنودی اور واہ واہ حاصل کرنے کے بجائے آیات قرآنیہ اور احادیث صحیحہ سے مواد لیا جائے۔اور خوب تیاری کر کے منتخب موضوع کا حق ادا کیا جائے۔ان چیزوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہمارے ممدوح فضیلت الشیخ عبدالمنان راسخ حفظہ اللہ کا یہ مجموعہ ترتیب دیا گیا ہے ۔جو فن خطابت کا حسین شاہکار اور خطبا کے لیے روشن مثال ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
گزارشات راسخ | 21 | |
دعائیہ کلمات | 23 | |
خطبائے کرام کے لیے قیمتی نصیحتیں | 24 | |
مسنون خطبہ | 45 | |
اخلاص کی اہمیت وفوائد | 46 | |
اخلاص اور مخلص لوگوں کی نشانیاں | 66 | |
موجودہ حالات اور استغفار کی اہمیت وبرکت | 81 | |
استغفار سے حالات بہتر ہوتے ہیں | 102 | |
فوائد استغفار وکلمات استغفار | 120 | |
دنیا وآخرت کے دکھوں کا علاج اپنے خالق ومالک کے سامنے رونا اور رو رو کر اس کو منانا | 137 | |
کامیاب زندگی کا ایک قیمتی راز’’عبادت میں شوق‘‘ | 151 | |
آپ اور آپ کی کتاب زندگی | 167 | |
مسنون دعاؤں کی برکات | 185 | |
حکم رسول ﷺ کی اہمیت وبرکت | 205 | |
شیطان انسان سے کیا چاہتا ہے ؟ | 219 | |
برداشت کی اہمیت وفوائد | 237 | |
عزت ملے گی مگر کیسے؟ | 250 | |
جن پر رحمت کے فرشتے اترتے ہیں | 268 | |
رحمت کے فرشتوں سے محروم رہنے والے | 282 | |
محدثین اولیاء کرام ہیں | 294 | |
تکلف نہ کیجیے | 319 | |
احکام ومسائل | 349 |