خلق خیرالخلائق ﷺ

خلق خیرالخلائق ﷺ

 

مصنف : طالب ہاشمی

 

صفحات: 474

 

ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا یہ ایمان ہے کہ دنیا کے کسی بھی مقام پہ  اسلامی معاشرے کی تشکیل صرف  اسی صورت میں ممکن ہے جب اس معاشرے کا ہر فرد اس یقین محکم کے ساتھ رحمت عالم کے اسوہء حسنہ کو اپنے لئے مشعل راہ بنائے ۔ باالفاظ دیگر وہ اخلاق حسنہ اختیار کرےاور برے اخلاق سے اپنی حفاظت کرے ۔ یعنی ایک حقیقی اسلامی معاشرہ  جن عناصر سے تشکیل پاتا ہے وہ یہ تین ہیں : پہلا قرآن ، دوسرا رسولﷺ کے ارشادات ونصائح ، تیسرا آپﷺ کی ذات گرامی  اور آپ کی حیات طیبہ کا عملی نمونہ جو آپ کے خلق عظیم یا  اسوہء حسنہ سے عبارت ہے ۔ اخلاق کے دو پہلو ہیں ایک ایجابی اور دوسرا سلبی ۔ ایجابی میں وہ امور آتے ہیں جن میں آپ نے کرنے کا حکم دیا ہے اور آپ نے خود بھی کر کے دیکھائے ہیں جیسے خوش اخلاقی  ، عفو و درگزر،حلم و تحمل ، صلح جوئی ، توکل ، خوش کلامی ، اطاعت والدین ، رحم ، غصے کو پی جانا ، حیا، صلہ رحمی ، راست گفتاری ، ایفائے عہد، عیادت ، تعزیت ، مہمان نوازی ، سخاوت ، میانہ روی وغیرہ اور سلبی میں وہ امور آتے ہیں جن سے آپﷺ نے منع کیا ہے جیسے خیانت ، دروغ گوئی ، قطع رحمی  ، تمسخر ، غیبت ، دریوزہ گری ، بےحیائی ، بخل ، حسد ، بغض ، کینہ ، تکبر اور ریاکاری آتے ہیں ۔ یہ کتاب جو قارئین کے ہاتھوں میں ہے اس کا یہی موضوع ہے ۔ جس میں اخلاق نبوی کے دونوں پہلو بہترین طریقے سے دیکھائے گئے ہیں ۔ اللہ تعالی جناب طالب الہاشمی صاحب کو اجر عطا فرمائے اور ان کی اس کاوش کو سرہائے ۔ (ع۔ح)
 

عناوین صفحہ نمبر
اشعار حالی 11

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامیاللہحیاتقرآنمسلمان
Comments (0)
Add Comment