خاتون اسلام ( وحید الدین خان )

خاتون اسلام ( وحید الدین خان )

 

مصنف : وحید الدین خاں

 

صفحات: 288

 

اللہ تعالی نے عورت کو معظم بنایا لیکن قدیم جاہلیت نے عورت کو جس پستی کے گھڑے میں پھینک دیا اور جدید جاہلیت نے اسے آزادی کا لالچ دے کر جس ذلت سے دو چار کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ایک طرف قدیم جاہلیت نے اسے زندگی کے حق سے محروم کیا تو جدید جاہلیت نے اسے زندگی کے ہر میدان میں دوش بدوش چلنے کی ترغیب دی اور اسے گھر کی چار دیواری سے نکال کر شمع محفل بنادیا۔ جاہل انسانوں نے اسے لہب و لعب کاکھلونا بنا دیا اس کی بدترین توہین کی اور اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے مصائب و مکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں پھینک دی گئی اور عورت اپنی عزت و وقار کھو بیٹھی آزادی کے نام پر غلامی کا شکار ہوگئی۔ لیکن جب اسلام کا ابرِ رحمت برسا تو عورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔محسن انسانیت جناب رسول اللہﷺ نے انسانی سماج پر احسان ِ عظیم فرمایا عورتوں کو ظلم ،بے حیائی، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے حقوق اجاگر کیے ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سے ان کے فرائض بتلائے اورانہیں شمع خانہ بناکر عزت واحترام کی سب سےاونچی مسند پر فائز کردیااور عورت و مرد کے شرعی احکامات کو تفصیل سے بیان کردیا ۔آج مغربی اقوام بھی عورت کی غلام بنام آزادی سے تنگ آچکی ہیں ۔ کیونکہ مغربی تمدن میں اس بے جا آزادی کے نتائج، زنا کاری اور بے حیائی کی شکل میں ظاہر ہورہے ہیں افسو س اس بات کا ہے کہ مسلمان عورت بھی آج اسی آزادی کے حصول کی کوشش میں سرگرداں نظر آتی ہے جبکہ اسلام قرآن کے ذریعے اس کا قرآن وحدیث کے لیے اس کا مقام ، حیثیت اور حقوق وفرائض متعین کرتا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’خاتون اسلام‘‘ انڈیا کے نامور سکالر مولانا وحیدالدین کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے مستشرقین کے عورت کے متعلق نظریات خیالات کا جائزہ لیا ہے اور بتایا کہ اسلام نے ہی عورت کو ذلت سے نکال کر عزت وشرف کامقام بخشا ہے ۔اور انہوں نے اس بات کوواضح کیا کہ عورت کے بارہ میں اسلام کایہ کہنا یہ نہیں ہے کہ وہ مرد سے کم ہے اسلام کاکہنا صرف یہ ہے کہ عورت مرد سے مختلف ہے یہ ایک دوسرے کے مقابلہ میں فرق کا معاملہ ہے نہ کہ ایک مقابلہ میں دوسرے کے بہتر ہونے کا ہے۔ مرد او رعورت کے درمیان تخلیقی فرق ہے یہی تخلیقی فر ق وہ اصل سبب ہے جس کی بناپر عورت کو زندگی کے شعبوں میں مرد کےبرابر درجہ نہ مل سکا۔جس کا اعتراف آج کے متجددین نےبھی کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
باب 1
ایک جائزہ
چند مثالیں 18
ایک عملی ضرورت 22
عورت کےبارہ میں توہمات 26
تجرد کامعاملہ 26
فطرت کانظام 29
قانون توازن 31
انحراف کانقصان 32
مرد اور عورت کافرق 37
بنیادی فرق 40
عورت کی بےبسی 43
ایڈز کی لعنت 48
عورت معاشرہ میں 54
عورت کادرجہ اسلام میں 55
عورت جدید تہذیب میں 57
غیرفطری مساوات 58
عریانیت کامسئلہ 61
بےقیدی کےنتائج 63
کم سن مجرمین 64
مغربی عورت 67
فطرت کافیصلہ 87
فطرت سے جنگ 89
چند مثالیں 91
شادی نہ کرنا غلطی 91
اچھی بیوی بنو 93
ناکامی کااعتراف 94
صرف مسائل پیدا ہوئے 94
لذتیت کاانجام 96
خود کشی کرلی 97
مجھ سےدور رہو 98
شہرت بوجھ بن گئی 99
میدان عمل سے محرومی 100
جاپان کی مثال 102
تہذیب جدید کےنتائج 103
الٹی طرف سفر 105
مایوسی کاشکار 108
درد ناک انجام 110
مصنوعی مسائل 113
مناکحت نہ کہ مسافحت 114
غیر فطری مساوات کانتیجہ 117
جدید عورت کی مظلومی 120
ایک حدیث 122
پاکبازی کااہمیت 123
مصنوعی اولاد کامسئلہ 124
غلطی کااعتراف 126
مغربی شادیوں کاانجام 127
آبادی کامسئلہ 129
سرپرستی سےمحروم 129
خاتون سنگر کی موت کےبعد 131
فطرت سےدور ہوکر 132
بےقیدی کاتجربہ 135
خاتون لیڈر کااعتراف 135
دو مثالیں 139
ناقابل اعتماد کردار 141
ایک مثال 141
اجرتی ولادت 144
ترقی کےبجائے تنزل 145
قرآن وحدیث
احادیث 149
مومنہ کی صفات 155
تقسیم کار کا اصول 156
آیات قرآن 156
خواتین اسلام کی مثال 159
عورت کااحترام 162
احادیث 164
جدید تحقیقات 166
چیف جسٹس کاریمارک 168
خلاصہ 169
خط و کتابت 170
عورت کادرجہ 173
عہد زندگی 174
عورت ہرحال میں خیر ہے 174
عورت مرد سےزیادہ قابل احترام 175
اظہار خیال کی آزادی 175
گھر سنبھالنا کم تردرجہ کاکام نہیں 176
معاشرہ کی تعمیر میں عورت کی اہمیت 177
عورت کی حاکمیت 178
عورت کی گواہی 180
اضافی خصوصیت نہ کہ فضیلت 193
نادانی کاکلمہ 183
خواتین اسلام 185
دو خواتین 186
بہترین رفیقہ حیات 188
کامل آزادی 190
تقسیم کار 191
علم اور خاتون 193
اسلامی حوصلہ 194
جنت کےلیے صبر 194
میدان عمل میں 195
عورت کا مقام 197
عورت ہر میدان میں 197
خدا کی مدد 199
گھر کےباہر 202
عورت کامقام 202
تجربہ کی زبان میں 204
زوجین کےحقوق
شریک حیات 213
دین فطرت 213
عورت کےمقابلہ میں مرد کی حیثیت 214
مہر 214
نفقہ 215
حسن سلوک 216
عورت کی ذمہ داریاں 217
اطاعت 217
راز کی حفاظت 218
گھر کاانتظام 219
بہترین عورت 220
ظاہر سےزیادہ باطن کودیکھنا 221
متوازن تعلیم 222
نکاح وطلاق 225
طلاق کاحکم 226
طلاق کی دو صورتیں 226
ایک واقعہ 229
متاع کا مطلب 229
مزاجِ شریعت 230
طلاق کےبعد 231
تہذیب جدید کامسئلہ 233
ہندستان کاتجربہ 236
جہیز کےبارہ میں 237
فاطمہ کاجہیز 237
چند ضروری سامان 238
اصل عطیہ 239
مہر کامسئلہ 242
مہر معجل 243
غیرموجل 244
فقہاء کی رائے 245
زیادہ مہر نہیں 246
غیرافضل طریقہ 248
صحابہ کی شادی 249
غلط رواج 250
پردہ کاحکم 252
اضافہ مترجم 259
تجرباتی تصدیق 261
کامیاب ازواجی زندگی 263
دومثالیں 264
یقینی حل 266
غیرمشترک نظام 268
ذہنی مسائل 272
تعدادِ ازواج 272
تعداد کی نابرابری 273
عورت کی رضامندی 275
مسئلہ کاحل نہ کہ حکم 277
غیرقانونی تعداد ازواج 278
اسلامی طریقہ 279
خلاصہ کلام 280
حرف آخر 282
تاریخ ساز کارنامہ 284
اصل مسئلہ باشعور بنانا 285
معیار کی غلطی 287

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آزادیاسلامانڈیابیویتاریختمدنحقحقوقزبانقرآنمسئلہمسائلمساواتمستشرقینمسلمانمعاشرہموتنظرنظریاتوحید الدین خان
Comments (0)
Add Comment