خاندان نبوت کا تعارف

خاندان نبوت کا تعارف

 

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

صفحات: 190

 

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اوراس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خاندان نبوت کا تعارف ‘‘ مولانا محمد عظیم حاصلپوری ﷾(مصنف کتب کثیرہ) کی سیرت النبیﷺ پر ایک منفرد کاوش ہے۔انہوں نے کئی سیرت وتراجم کی کتب اور بالخصوص شیخ جمال الدین یوسف بن حسین کی کتاب’’ الشجرۃ النبویۃ فی نسب خیر البریۃ ‘‘ سے استفادہ کر کے اس کتاب میں رسول اللہ ﷺ کے خاندان نبوت کو موضوع بحث بنایا ہے اور بڑے خوبصورت اسلوب میں آپ کے والدین ، رضاعی والدین، رضاعی بہن بھائی ، آپ کے چچے ، پھوپیاں، چچا زاد بہنوں بھائیوں اور ازواج مطہرات ددھیال، ننھیال اور سسرال کا تذکرہ کیاہے ۔اسی طرح آپ کی اولاد ، لونڈیاں اور سسرالی رشتے داریاں بھی صفحات کی زینت بنی نظر آتی ہیں ۔او رآخر میں رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ پیدائش سے وفات تک اور آپ کے غزوات وسرایا اور وفود کااجمال ذکر کیا ہے ۔اردو زبان میں اس موضوع پر یہ اتنی جامع او رمعلوماتی اولین کتاب ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 10
عرض مولف 12
رسول اللہ ﷺ کاحسب ونسب 14
محمد رسول اللہﷺ سےسیدنا آدم ﷤ تک نسب نامہ 16
رسول اللہ ﷺ کےوالد 21
رسول اللہ ﷺ کےوالدہ 21
رسول اللہ ﷺ کےماموں 22
رسو ل اللہ ﷺ کےدادا 23
عبدالمطلب کی بیویاں 24
محمد رسول اللہ ﷺ 25
تعارف 25
ولادت 25
سکونت 25
نکاح 25
اولاد 25
نبوت 26
مکی اورمدنی زندگی 26
وفات 26
حلیہ مبارک 26
فضائل محمد رسول اللہ ﷺ 28
رسول اللہ ﷺ کےرضاعی والدین 31
رسول اللہ ﷺ کےرضاعی بہن بھائی 34
رسول اللہ ﷺ کےچچا 37
رسول اللہ ﷺکی پھوپھیاں 42
رسول اللہ ﷺ کےچچازاد بھائی 46
رسول اللہ ﷺ کی چچازادبہنیں 55
رسول اللہ ﷺ کی ازواج مطہرات 60
رسول اللہ ﷺ کی معروف لونڈیاں 72
رسول اللہ ﷺ کی کی وہ بیویاں جن سےآپ نےخلوت سےقبل  علیحدگی اختیار کرلی 73
رسول اللہ ﷺ کی اولاد 77
آپ ﷺ کےبیٹے 77
آپﷺ کی بیٹیاں 81
رسول اللہ ﷺ کےربائب 85
رسول اللہ ﷺکےداماد 101
رسول اللہ ﷺ کےسر(نسبتی والد ) 106
رسول اللہ ﷺ کی ساسیں( نسبتی مائیں) 112
رسول اللہ ﷺ کےسالے (نسبتی بھائی ) 116
رسول اللہ ﷺ کی سالیاں (نسبتی بہنیں ) 127
رسول اللہ ﷺ کااسلحہ 140
رسول اللہ ﷺ کی تلواریں 140
رسول اللہ ﷺ کےنیزے 140
رسول اللہ ﷺ کی ڈھالیں 141
رسول اللہ ﷺ کی زرہیں 141
رسول اللہ ﷺ کےنیزے 141
رسول اللہ ﷺ کی کمانیں 141
رسول اللہ ﷺ کےخود 141
رسول اللہ ﷺ کےجھنڈے 141
رسول اللہ ﷺ کی سواریاں 143
رسول اللہ ﷺ کےگھوڑے 144
رسول اللہ ﷺ کےگدھے 144
رسول اللہ ﷺ کےخچر 144
رسول اللہ ﷺ کی اونٹنیاں 145
رسول اللہ ﷺ کی بکریاں 145
وہ کنویں جن سےرسو ل اللہ ﷺ نےپانی پیا 146
سیرت النبی ﷺ کااجمالی خاکہ ولادت سےوفات تک 147
بعدازنبوت 150
بعداز ہجرت مدینہ 152
رسو ل اللہ ﷺ کےغزوات 156
عہد رسالت کےسرایا 160
رسول اللہ ﷺ کےپاس آنےوالے وفود 176
وفد عبدالقیس کی آمد 176
وفد دوس کی آمد 176
فروہ بن عمروہ جذامی ﷜ کاپیغام 177
وفد صداء کی آمد 177
سیدنا کعب بن زہیربن ابی سلمہ ﷜کی آمد 178
وفد عذرہ کی آمد 179
وفد بلی کی آمد 180
وفد ثقیف کی آمد 180
وفد  ہمدان 182
وفد بنی فزارہ کی آمد 182
وفد نجران کی آمد 183
وفد بنی حنیفہ کی آمد 184
وفد بن عامر بن صعصعہ کی آمد 185
وفد تجیب کی آمد 185
وفد ہوازن کاقبول اسلام 186
وفد طے کی آمد 186

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماللہانبیاءتبصرہحقحیاتزبانسراج منیرسیرتسیرت النبیسیرت نگاریعلمقرآنقیامتکائناتماحولمضامینمقالاتنظر
Comments (0)
Add Comment