خانہ ساز شریعت اور آئنہ کتاب و سنت

خانہ ساز شریعت اور آئنہ کتاب و سنت

 

مصنف : عبد الرؤف ندوی

 

صفحات: 455

 

دینِ اسلام ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں۔ یہ ایک ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق نہیں اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی ہی میں اس کی تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہ ہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی دلیل ورہنما ہے۔ ہر میدان میں کتاب و سنت کی ہی پابندی ضروری ہے ۔صحابہ کرام ﷢ نے کتاب وسنت کو جان سے لگائے رکھا۔ ان کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی اور وہ اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو ں جوں زمانہ گزرتا گیا لوگ کتاب وسنت سے دور ہوتے گئے اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے پیر جمانے شروع کردیئے۔ مسلمانوں کی دینی زندگی کے لیے سب سے زیادہ مضر چیز بدعت ہے جسے نبی اکرم ﷺ نے گمراہی قرار دیا ہے۔ اسلام کی صاف ستھری تعلیم اور اس کی روشن وتابناک تصویر دھندلی ہوجاتی ہے۔ افرادِ امت کی دینی ترجیحات کا رخ بدل جاتاہے اور وہ   طرح طرح کی خرافات اور رسموں کوعین اسلام سمجھنے لگتے ہیں ۔ غیر مسلم دنیا کےلیے اس میں کوئی کشش نہیں رہ جاتی بلکہ بسا اوقات غیر مسلموں کے قبول اسلام میں سب سے بڑی روکاٹ بن جاتی ہے۔برائیوں میں لت پت ایک مسلمان اپنے گناہوں اور برائیوں سے توبہ کر کے ایک صالح اور متقی مسلمان بن کر زندگی گزارنے لگتاہے۔ اسی طرح بے عمل مسلمان اپنے شب وروز عیش ومستی میں ضرور گزارتا ہے لیکن وہ اپنی بے عملی پرپشیمان ضرور ہوتا ہے۔ خواہ ایک عرصے تک اپنی زبان نہ کھولے اور ضمیر کی آواز کو دبائے رکھے۔ لیکن زندگی کےکسی موڑ پروہ خواب غفلت سے بیدار ہوتا ہے اور بے عملی کی زندگی ترک کر کے ایک باعمل اور باکردار مسلمان بن کر زندگی گزارنے لگتاہے۔ اس کے برعکس بدعت میں گرفتار مسلمان جس تاریکی میں پہنچ جاتا ہے وہاں سیاہ رنگ اسے سفید دکھائی دیتا ہے بلکہ اسے زیادہ سفیدی کسی چیز میں نظر نہیں آتی ۔ وہ اندھیرے کو اجلا سمجھ لیتا ہے۔ اور اسی میں اپنا سفر حیات طے کرتا رہتاہے اس کی وجہ یہ ہےکہاس نے بدعت کو عین دین سمجھ کر اختیار کیا ہے۔جید اہل علم نے   بدعات اور اس کے نقصانات سے روشناس کروانے کے لیے اردو وعربی زبان میں متعدد چھوٹی بڑی کتب لکھیں ہیں جن کے مطالعہ سے اہل اسلام اپنے دامن کو بدعات سے خرافات سے بچا سکتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’خانہ ساز شریعت اورآئینۂکتاب وسنت‘‘ محترم مولانا عبد الرؤف ندوی کی تصنیف ہے۔ جس میں انہو ں نے ان بدعات کی نشاندہی کی ہے جو بالعموم برصغیر میں پائی جاتی ہیں اور سال کے بارہ مہینوں میں طرح طرح کے ناموں سے ان کویاد کیا جاتا ہے۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ وہ ہر بدعت کے پس منظر پر گفتگو کریں، جن لوگوں نے اس کو ایجاد کیا ہے ان کی تفصیل بیان کریں۔ اور نصوص کتاب وسنت سے اس کاٹکراؤ کیسے ہورہا ہے اور مسلم معاشرے پر اس کے کیا منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اس کی وضاحت کریں۔ کتاب کے جملہ مباحث انتہائی معلومات افزا ا ور بیش قیمت ہیں ۔اگر کوئی یہ جاننا چاہے کہ مسلمانوں کی دینی زندگی میں بدعات نے کہاں کہاں تباہی مچارکھی ہے تو اس کتاب کے مطالعہ سے اسے مکمل رہنمائی حاصل ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف، وناشرین کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور مسلمانوں کو بدعات وخرافات سے محفوظ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 5
پیش لفظ از مصنف 7
آیات قرآن کریم 17
ارشادات نبوی ﷺ 18
فلاح ونجات کس کے لیے ہے ؟ 21
چند جواب طلب سوالات 23
نقلی کعبوں کی دھوم 25
گنبد خضراء کی تاریخ 27
توحق کوحق سے مانگ کبھی ماسوا سے نہ مانگ 29
عقیدہ توحید و رسالت کا مفہوم 31
توحید کیا ہے ؟ 31
توحید کی قسمیں 32
توحید ربوبیت 32
توحید الوہیت 33
توحید اسماء و صفات 34
اخلاص 35
سنت کی تعریف 36
سنت قولی 37
سنت فعلی 37
سنت تقریری 37
انبیاء کرام کی بعثت کا مقصد 39
لا الہ الا اللہ کا مطلب 43
محمد رسول اللہ کامطلب 44
لا الہ الا اللہ کی دعوت 45
کفر و نفاق 48
کفر کا مفہوم 48
کفر انکار 48
کفر جحود 48
کفر نفاق 48
کفر عناد 48
نفاق کا مفہوم 49
شرک اور اس کی قسمیں 50
شرک کا مفہوم 50
شرک کی قسمیں 52
شرک اکبر 52
وندے ماترم کاترانہ 54
شرک اصغر 54
شرک جلی 54
شرک خفی 56
شخصیت پرستی 61
بدعت کی حقیقت 65
بدعت کی لغوی تعریف 65
بدعت کی شرعی تعریف 66
ہر بدعت گمراہی ہے 67
ایک اہم انتباہ 72
ظہور بدعت کا وقت 73
ظہور بدعت کی جگہ 74
اسلام ایک مکمل دین 75
تبلیغ رسالت پر الزام 77
بدعتی کی تکریم 79
بدعتی کی تکریم پر مواخذۃ اخروی کا خوف 79
بدعتی کا انجام 81
حوض کوثر سے محرومی 81
موضوع اورضعیف حدیثوں کا چلن 84
حدیث موضوع کی تعریف 84
اسباب وضع حدیث 86
حدیث ضعیف کی تعریف 91
اہل بدعت کے متعلق صحابہ کرام ؓ کا موقف 94
اہل بدعت کے متعلق تابعین عظام کا موقف 102
اہل بدعت کے متعلق ائمہ دین کاموقف 104
ماہ محرم الحرام کی بدعات 109
ماہ محرم اورموجودہ مسلمان 110
محرم کےابتدائی دس دن 114
شیعی رسومات کی تاریخ ایجاد و آغاز 116
لعنت کا آغاز 116
عید غدیر کی ایجاد 116
من کنت مولاۂ … کی تشریح 117
ماتم اورتعزیہ داری کی ایجاد 121
شیعیت کا فتنہ 122
تبرابازی 124
ہندوستان میں پہلا تعزیہ 129
تعزیہ کی تردید 129
حضرت حسین ﷜ کی برسی 131
ماتم وسینہ کوبی 133
یوم عاشوراء کاروزہ 135
رسومات محرم—علمائے کرام کی نظر میں 137
ماہ محرم کی بابت موضوع اورضعیف احادیث 140
سانحہ کربلا اور حضرت حسین و یزید 150
بادشاہوں پر خلیفہ کا اطلاق 151
یہ خلفاء معصوم نہ تھے 152
نصب امام کے چند اصول 152
حفظ صالح اوردفع مقاصد 153
عہد فتن میں خروج کی ممانعت 154
شہادت حسین 4 155
اطاعت فی المعروف 156
یزید کے بارے میں افراط و تفریط 157
حقیقت حال 158
شہادت حسین کے بارے میں افراط و تفریط 158
مقابلہ کا ارادہ ترک کر دیا 159
دندان مبارک پر چھڑی مارنے واقعہ 160
یزید نےاہل بیت کی بےحرمتی نہیں کی 162
حضرت حسین ؓ کو شہید کرنے کا گناہ عظیم 162
سانحہ کربلا کی حیثیت 163
حدیث قسطنطنیہ 164
حضرت محمد بن الحنفیہ کی طرف سے یزید کی صفائی 166
یزید پر لعنت بھیجنے کا مسئلہ 171
لعنت کے بارے میں شرعی مسئلہ 171
یزید پرلعنت سے پہلے دو چیزوں کااثبات ضروری ہے 172
لعنت کا دروازہ کھولنے کے نتائج 173
یزید کو ﷫کہنا مستحب ہے 174
امام اور ﷤ 177
ماہ صفر المظفر کی بدعت 179
ماہ صفر کےآخری بدھ کی تاریخی حیثیت 191
ماہ ربیع الاول کی بدعات 196
تاریخ ولادت و وفات اختلاف اور راجح اقوال 199
چند قابل غور باتیں 200
بدعت میلاد 202
مجلس میلاد کی ابتدا 203
عید میلاد النبی کا موجد 203
مولد کے موضوع پر پہلی کتاب 207
مصنف کا حال 207
قیام کی ابتداء 209
میلاد میں قیام تعظیمی 210
کتب میلادیہ اور روایات موضوعہ 214
عید میلاد النبی کی شرعی حیثیت 233
کیا اللہ کافی نہیں ؟ 238
ماہ ربیع الثانی کی بدعات 241
گیارہویں 241
تاریخ پیدائش 244
تاریخ وفات 244
شیخ عبدالقادر جیلانی  کے ارشادات 244
جھوٹی روایتیں 246
آستانہ پرستی کا آغاز 250
علامہ آلوسی کی وضاحت 253
قبرپرست مسلمانوں کا شرک ۔بزرگان دین کی تصریحات 254
قبروں پر کئے جانےوالے ان کاموں کا بیان جو حرام ہیں 255
شیخ عبدالقادر جیلانی ﷫ بڑے اللہ والے تھے 257
ضمیر سے پوچھئے 259
تو بھی اسی سے مانگ 260
یہ تعظیم نہیں تقسیم ہے 262
یہ انداز فکر بھی ملاحظہ ہو 263
غیر اللہ سے استغاثہ و استعانت 265
احاطہ اجمیری کا شرک 266
لطیفہ 267
ماہ رجب کی بدعات 268
معاجن رجب 271
صلوٰۃ الرغائب 271
تاریخ شب معراج 272
نماز شب معراج 273
رجبی کونڈے کا بانی 273
نذر لغیر اللہ 275
لمحہ فکریہ 277
ماہ شعبان کی بدعات 279
پندرہ شعبان کی روایتوں کاجائزہ 282
حضرت ابوہریرہ﷜ کی روایت 282
حضرت علی ﷜ کی روایت 283
حضرت ابوبکر ﷜ کی روایت 286
حضرت معاذ بن جبل ؓ کی روایت 292
شب برات کی حقیقت کیا ہے ؟ 297
ایک شبہ کا ازالہ 300
ماہ شعبان کا روزہ 301
پندہ شعبانہ کا روزہ 302
پندرہ شعبان کی شب میں قبرستان جانا 304
چراغاں کرنا مجوسی سازش 306
پندرہ شعبان کاحلوہ 307
روحوں کا عقیدہ 308
روح ملانے کاختم 309
روح ملانے کا ایک دلچسپ واقعہ 309
رمضان المبارک کی فضیلت 311
حدیث حضرت سلمان فارسی﷜ 311
افطار کی دعا 313
شب قدر کی فضیلت 313
تراویح کی غلطیاں 314
جمعۃ الوداع کی فضیلت اور قضائے عمری 314
مکہ ومدینہ میں رمضان کی فضیلت 319
ماہ شوال کی بدعات 322
عید ملن 324
فول ڈے 324
ماہ ذی الحجہ کی بدعات 325
قربانی کی فضیلت میں احادیث مرویہ 325
حجر اسود اللہ کا ہاتھ ہے 329
حج اور زیارت قبر نبوی ﷺ 330
پیدل سفر حج کی فضیلت 331
ہر حج حج اکبر ہے 334
مسئلہ علم غیب 337
غیوب خمسہ کا علم 339
پہلی وضاحت 341
دوسری وضاحت 341
تیسری وضاحت 341
چوتھی وضاحت 342
مسئلہ بشریتﷺ 348
وسیلہ 353
متفرق بدعات 362
تعویذ اورگنڈہ کی حقیقت 362
تعویذ و گنڈے کے مفاسد 364
تعویذ فروشوں سے بچئے 365
لڑکا نہ لڑکی 366
ہمارا سب کچھ آپ ہیں 366
صدق اللہ العظیم 367
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی جگہ 786کااستعمال 368
ہرے کرشنا کےاعداد و شمار 370
حضرت آدم﷤ کی دعا 371
تبلیغی نصاب اور قرآنی تعلیم 373
سال گرہ کی حرمت کے اسباب 379
مسجد میں عقد نکاح 381
عقد نکاح کے بعد چھوہارے لٹانا 383
گردن پر مسح کرنا 384
انگوٹھا چومنا 386
زبان سےنیت کرنا 386
امامت کےحقدار کی ترتیب 389
امام کی اقتداء 391
جمعہ کی دن کی بدعات 394
منبر کے پاس جمعہ کی اذان دینا 396
جب خطیب منبر پر چلا جائے 397
جمعہ کےدن مسجد میں گداگری 400
ہر جمعہ کو والدین کی قبر پرجانا 401
نماز مغرب کے بعد نوافل کی متعین رکعات 403
سلام پھیرتے وقت کی بدعات 407
سلام کے بعد کی بدعات 408
وفات کے وقت اور وفات کےبعد کی چند بدعات 409
قرآن خوانی 410
تیجہ ، ششماہی ، چہلم و برسی 411
’دلہن کی طرح سوجا ‘ کے الفاظ سےعرس کا اثبات 413
عرس کی حقیقت 415
بزرگان دین کی قبروں پر میلوں ٹھیلوں کا اہتمام 417
بعض ضروری وضاحتیں 428
فقہ حنفثی سے قبروں کو پختہ بنانے کی ممانعت کی صراحت 429
زیارت قبور اور دعا کا مسنون طریقہ 433
زیارت قبر نبویﷺ کی شرعی حیثیت 436
بی بی کی صحنک 438
خاتمۃ الکتاب 443

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاحادیثاخلاقیاتاردواسلاماللہبدعتتاریختبصرہتصویرتعلیمتوبہتوحیدحجحیاتخوابدعادینرمضانزبانسفرسنتشرکشریعتصحابہصحابہ کرامعبدالقادر جیلانیعلمقرآنکربلامحرممسجدمسلمانمعلوماتنظرنکاحیزید
Comments (0)
Add Comment